... loading ...
سکھر کے سیاسی لوگوں نے بلند وبانگ دعوے جو کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کاوشوں کے ساتھ اپنے وعدے مکمل کیے جارہے ہیں، دن دگنی اور رات چگنی میں سکھر شہر کو پیرس تو نہیں بنایا جاسکتا البتہ کچھ ایسے منصوبے ہیں جو رفتہ رفتہ بنائے جارہے ہیں، سکھر شہر میں جتنے بھی منصوبے ہیں ان میں سے تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور چند منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن میں سے ایک منصوبہ ایسا بھی ہے جو تقریباً تاحال مکمل ہوتے ہوتے نامکمل ہوگیا ہے،وہ ہے سکھر کی گنجان آبادی والے علاقے بچل شاہ میانی اور بائی پاس سے متصل عسکری پارک ریسٹورنٹ اینڈ بار بی کیو انتہائی خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے، عسکری پارک بنانے پر تقریباًکروڑوں روپے کی لاگت آچکی ہے، ایم پی اے اور وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پارک کی سنگ بنیادرکھی ۔
کھنڈر جیسی زمین جہاں ہر وقت گندے پانی کے جوہڑ اور بھینسوں کا باڑہ نظر آتا تھا،میدان میں کوڑا کرکٹ اور بنجر زمین تھی کو ایک خوبصورت پارک کی شکل دی ،سید ناصر حسین شاہ کی انتھک کاوشوں سے پارک تو بن گیا لیکن اس پارک کی صحت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، اس پارک کو روزانہ کی مد میں کم سے کم ایک مالی اور ایک چوکیدار موجود ہونا ضروری ہے ،لیکن مالی بھی ہے اور چوکیدار بھی ہے، پر وہ ہیں کہاں، کچھ معلوم نہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،یوں لگتا ہے کہ پارک کا کوئی والی وارث نہیں ہے ،پارک کو بالکل ہی یتیم کردیا گیا ہو، تزئین وآرائش اورتعمیر نو کے حوالے سے کوئی بھی ایسااقدام نہیں کیا گیا ہے، جس کی تعمیر نو ہوسکے، پارک میں موجود جھولے،بینچیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں، بیٹھنے کے لیے چھتری ٹائپ لکڑیوں کی بنی ہوئی بینچیں رکھی ہوئی تھیں ،وہ بینچیں ٹوٹنے کے بعد غائب کردی گئی، ایسالگ رہا ہے کہ یہاں لکڑی کے صرف چھ ستون بنے ہوئے ہیں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، بچوں کے لیے کھیلنے کھودنے کے لیے کئی طرح کے اچھل کود کے کھلونے بنائے گئے تھے جو کچھ چوری ہوگئے اور کچھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے، اس پارک میں آنے والوں کے لیے ایک ٹھنڈے پانی کی مشین بھی رکھی گئی تھیں جو 24 گھنٹے ٹھنڈا پانی میسر کرتی تھی ،وہ مشین بھی غائب کردی ہے یا پھر چوری ہوگئی ہے، پارک میں موجود گھاس کو پانی نہ دیئے جانے کے باعث گھاس خشک سالی کا شکار ہوگئی ہے، ہرے بھرے گھاس سے بھرا ہوا گراؤنڈ اب خشک سالی کا منظر دکھا رہا ہے، گھاس خشک ہوگئی ہے ،پودوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودوں کی جگہ صرف خشک شاخیں نظر آرہی ہیں، گراؤنڈ میں گھاس کے بجائے جگہ جگہ سے بڑے بڑے گڑھے کھدے ہوئے نظر آرہے ہیں، پارک چاروں ا طراف سے کھلاہوا ہے، جس کے باعث پارک آواروں کتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، آوارہ کتے دن رات وہاں دندناتے پھر رہے ہیں، ان آوارہ کتوں نے کئی معصوم بچوں کو بھی کاٹا ہے، ان کتوں کی وجہ سے وہاں بچے کھیلنے سے کتراتے ہیں، درحقیقت اس پارک کی خوبصورتی کومسخ کرنے کا مین کردار ضلعی انتظامیہ کا ہے،ایک چوکیدار اور 2 مالی ہونے کے باوجود پارک کی صفائی ستھرائی اور پودوں کو پانی نہ دیئے جانے کے باعث دن بدن پارک کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے اور پارک میں موجود سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں، اس پارک میں موجود ایک بار بی کیو ہوٹل بھی ہے، جو رات کے اوقات میں کھلتا ہے، ہوٹل کے کھلنے کے باعث وہاں پر اچھی خاصی چہل پہل اور لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔
اس پارک کے حوالے سے ’’نمائندہ جرات‘‘ نے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے کہا کہ یہاں اکثر وبیشتر اوباش اورجرائم پیشہ افرادرات بھر چرس اور شراب نوشی کرتے ہیں، جونشے میں دھت پارک کے پودوں کو پاؤں تلے روندتے اور نشے کی حالت میں بینچوں کو توڑ دیتے ہیں ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے یہ پارک رینجرز کے حوالے تھا لیکن اب گذشتہ ایک سال ہوگیا ہے جس کی دیکھ بھال ضلع سکھر کی انتظامیہ کرتی ہے، ہوٹل مالک نے یہ بھی بتایا کہ میں اپنی جیب سے ایک چوکیدار اور 2 مالی رکھے ہیں جن کو میں ماہوار 27 ہزار روپے ادا کرتا ہوں، گورنمنٹ کی جانب سے پارک کی نگرانی اور اس کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے چوکیدار اور مالی رکھے گئے ہیں یا نہیں اس بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے، ہوٹل مالک نے بتایا کہ ہوٹل میں خطیر رقم کی آمدنی ہوتی ہے ،جو مجھ سے ہوسکتا ہے وہ میں اس کی دیکھ بھال کے لیے کرتا ہوں ، میں اپنی جیب سے پانی کی موٹر ،گھاس کی کٹائی کے لیے مشین سمیت چھوٹے موٹے اخراجات ہوتے ہیں وہ میں اپنی جیب سے کرتا ہوں، اس حوالے سے جب ہم نے ڈپٹی کمشنر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی، متعدد بار ٹیلیفون پر ایس ایم ایس کیے ملنے کے لیے وقت مانگا لیکن انہوں نے کوئی رابطہ اور جواب نہیں دیا۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...