... loading ...
سرزمین سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس دھرتی پر ایسے مردِ قلندروں کا مسکن بنا جنہوں نے اپنے عمل وکردار اور بول کے ذریعے تطہیری عمل کو پروان چڑھایا۔ اس سے معاشرہ امن، سکون وسلامتی کا گہوارہ بن گیا۔ اِن ہی میں ایک نام صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کا ہے۔آپ 1739ء میں خیر پور کے چھوٹے سے گائوں درازا میں حضرت صلاح الدین کے گھر میں پیدا ہوئے۔آپ کا پورا خاندان مذہبی تھا۔آپ کا اصل نام عبد الوہاب تھا مگر صاف گوئی دیکھ کر لوگ انہیں ’’سچل‘‘ یعنی سچ بولنے والا کہنے لگے۔ بعد میں ان کی شاعری کے شعلے دیکھ کر سچل کے ساتھ ’’ سرمست‘‘ بھی کہا جانے لگا۔آ پ کا سلسلہ نسب خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ سے جا ملتا ہے۔ جلال بھی آپ کے مزاج میں شامل تھا،آپ کے والد محترم نے آپ کی تعلیم وتربیت پر اول روز ہی سے تو جہ دینا شروع کردی تھی۔ روزانہ آپ کے کانوں میں اذان دیتے اور آپ کو گود میں لے کر بلندآواز میں قرآن مجید کی تلاوت سناتے۔آپ کی عمر جب چھ برس تھی تو والد محترم کا رضا الٰہی سے وصال ہو گیا۔ پھرآپ کے چچا میاں عبد الحق نے آپ کی تربیت و پرورش کی۔کچھ عرصے بعدآپ ممتا کی محبت و صحبت سے بھی محروم ہو گئے۔ والدہ کے انتقال کے بعدآپ کے چچا نے آپ کے لیے ایک حبشی آیا کا انتظام کیا جس نے بڑی شفقت ومحبت سے پ کی پرورش کی۔
سچل سرمست آپ کو اماں کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ نے جلد ہی قرآن پاک حفظ کر لیا۔ چودہ برس کی عمر میں عربی و فارسی دونوں زبانوںپر عبور حاصل کر لیا۔ تعلیم کی تکمیل کے ساتھ آپ کے چچا نے آپ کو علم باطنی سے بھی منو رکیا۔ شریعت کے ساتھ طریقت کے مراحل انتہائی توجہ سے طے کیے، پھر اپنے چچا میاں عبد الحق کے ہاتھوں بیعت ہوئے۔ معرفت وسلوک کی منزلیں طے کروانے کے بعدآپ کے مرشد وچچا نے آپ کو خرقہ خلا فت سے بھی نوازا۔ اس موقع پر جو نصیحت آپ نے فرمائی وہ متلاشیانِ طریقت کے لیے ہر زمانے میں رہنمائی کرتی رہے گی۔آپ کے مرشد نے فرمایا، بیٹا عشق الٰہی اپنی شال، ذکر الٰہی اپنی قال اور حکم الٰہی کو اپنا مال بنانا، قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالو، خدمت خلق کو اپنا شعار، عاجزی و انکساری کو اپنا وقار اور عبادت وریاضت کو اپنا ہتھیار بناو۔ یہ حیات ناپائیدار محض عرصہ امتحان وآزمائش ہے۔ لہٰذا اس کی زیبائش میں نہ کھو جانا، مو ت کو ہمہ وقت یاد رکھو، خدا اور رسول ﷺکو لمحہ لمحہ دل میں آباد رکھو۔
حضرت سچل سرمستؓ نے سندھ کے کلہوڑہ اور تالپور حکمرانوں کے ایسے دور اقتدار میں زندگی گزاری جہاں انتہا پسندی ومذہبی نفرتیں اپنے عروج پر تھیں۔ ایسی فضا میں سچل سرمستؓ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن کی دھر تی کو پھر سے امن کا گہوارہ بنادیا۔آپ ہفت زبان شاعر کہلاتے ہیں،کیونکہ آپ کا کلام دنیا کی سات زبانوں میں دستیاب ہے۔ سچل سرمستؓ کو آپ کے چچا ومرشد نے اپنی دامادی میں داخل کیا، یعنی ا پنی بیٹی کی شادی آپ سے کروائی مگر ان کی کوئی اولا د نہیں ہوئی۔حضرت سچل سرمست کی تقریباً آٹھ سال کی عمر میں اپنے زمانے کے عظیم صوفی بزرگ ولی کامل حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا احوال کتب میں موجود ہے کہ آپ کے مرشد جو خود بھی حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ کے ہم عصر تھے شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ سے بڑی عقیدت ومحبت کے تعلقات رکھتے۔
ایک دن میاں عبد الحق نے شاہ عبد اللطیفؒ کو اصرار کر کے اپنے گھر دعوت پر مدعوکرنا چاہا تو آپ نے فرمایا کہ صرف ایک شرط کہ اْس ملاقات میں عبدالوہاب فاروقی یعنی سچل سرمست ؒبھی موجود ہوں ،میاں عبد الحق نے فوراًحامی بھرلی۔ ملاقات کے وقت حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائیؒ نے قوت کشف سے جان لیا کہ آپ مستقبل میں معرفت کے اعلیٰ مقام پر ہوں گے۔ شاہ صاحب نے سچل سرمست سے وحدانیت سے متعلق چند سوالات کیے۔ جن کامدبرانہ جواب سن کر آپ کے مرشد بھی حیران ہوگئے۔مرشد وچچا کے انتقال کے بعد سچل سرمستؒنے سخی قبول محمد کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ آپ نے خرقہ خلافت سے بھی نوازا۔ 14رمضان 1242ھ کو آپ کا وصال ہوا۔ ہر سال 14 رمضان کو آپ کا عرس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا تا ہے۔ سچل سرمست کی پوری زندگی حقوق العباد میں گزری، آپ عشق الٰہی میںمستغرق رہتے۔ خلافِ شرع کسی عمل کا حصہ بنے اور نہ کسی کو بننے دیا۔ ارکا ن اسلام پر سختی سے کا ربند رہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...