... loading ...
مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اقتدار ختم ہوتے ہوتے زرمبادلے کے ذخائر میں مصنوعی اضافہ کرنے کے لیے اس ملک کو مزید قرضوں میں جکڑ کر جانا چاہتے ہیں جس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ وزارت خزانہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کی سنڈیکیٹ کوایک سال کے لیے کم وبیش20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے سے آگہی رکھنے والے بینکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے ادائیگیوںمیں بڑھتے ہوئے عدم توازن کے دبائو سے نکلنے کے لیے نئے قرض کی درخواست کی ہے جوایک سال کی مدت کے دوران قابل ادائیگی ہوگی ،اس قرض کاانتظام متحدہ عرب امارات کے 3بینککمرشیل بینک دبئی، امارات این بی ڈی اورنور بینک مل کر مشترکہ طورپر کریں گے۔
دوسری جانب ایک برطانوی اخبارفنانشیل ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک بار پھر چین کا رْخ کر لیا ہے اور اپریل میں چینی بینکوں سے ’اچھی، مسابقتی شرح‘ پر ایک ارب ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے ۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر طارق باجوہ چینی بینکوں سے اچھی شرح پر قرض حاصل کرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے بینکوں سے مسابقتی بنیادپر حاصل کی گئی اس رقم سے دونوں ممالک کے درمیان مالی، سیاسی اور عسکری تعلقات مضبوط ہوں گے۔فنانشیل ٹائمز کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر طارق باجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’چین کے کمرشل بینکوں کے پاس پیسوں کی بھرمار ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کو امید ہے کہ چینی بینکوں سے ملنے والی اس رقم سے پاکستان، قرض کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے بچ جائے گا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو قرض دینا چین کے بھی مفاد میں ہے۔فنانشیل ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے گزشتہ ماہ حاصل کیے گئے ایک ارب ڈالر سے قبل بھی پاکستان، چینی بینکوں سے اپریل 2017 سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے، جبکہ مزید قرض لیے جانے کی بھی توقع ہے۔اس رپورٹ کی تصدیق وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کے اس بیان سے بھی ہوتاہے جس میں اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا تھا کہ ’پاکستان کی وزارت خزانہ نے چینی حکام سے اپریل 2019 میں مالی سال کے اختتام سے قبل اضافی کم از کم 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے لیے غیر رسمی مذاکرات کر لیے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی خسارے کوپورا کرنے کے لیے فنڈ کی شدید کمی کاسامناہے اور اب حکومت جانے سے پہلے اس کاانتظام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈزکے تخمینے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی ملکی پیداوار کے 5.5 کے مساوی رہ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان 20 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے تاکہ ملک پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں مدد مل سکے مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاتھا کہ ہم نئے قرض اپنے زرمبادلے کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہمیں مختلف اداروں کوادائیگیاں کرنا ہیں یہ ادائیگیاں کرنے کے لیے ہمیں اپنے زرمبادلے کے ذخائر میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم فی الوقت20کروڑ ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اگلے ہفتوں کے دوران یہ رقم بڑھا کر 35 کروڑ ڈالر تک کی جاسکتی ہے ،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غیر ملکی بینکوں سے مزید قرض حاصل کرنے کے ساتھ حکومت ملکی کرنسی میں بھی کم وبیش اتنی ہی رقم بطور قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ہمارے قرضوں کاپروفائل ضرور تبدیل ہوگا لیکن اس سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے مجموعی بوجھ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔اطلاعات کے مطابق اب متحدہ عرب امارات کے مذکورہ بالا تینوں بینک دوسرے قرض دینے والے اداروں سے قرض جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
حکومت پاکستان کے دعوے کے مطابق پاکستان کی اقتصادی شرح نمو5فیصد سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود ماہرین اقتصادیات اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ پاکستان کو اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکائونٹ خسارے زرمبادلے کے ختم ہوتے ہوئے ذخائر کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے رواں سال ہی آئی ایم ایف سے نیا بیل آئوٹ پیکیج لینے پر مجبور ہوناپڑے گا ۔پاکستان نے گزشتہ سال بھی ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ اور1.5 ارب یعنی ایک ارب 50کروڑ ڈالر مالیت کے روایتی بانڈز جاری کرکے بھی ڈھائی ارب ڈالر جمع کیے تھے، پاکستان میں قرضوں کا توازن بہت زیادہ خراب ہوجانے کے بعد حال ہی میں قرضوں کی منڈی میں پاکستان کو بہت زیادہ فعال دیکھاگیا ،اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ سال 10 سال میں ادائیگی کی بنیاد پر 70 کروڑ ڈالر جمع کیے تھے جبکہ اس میں سے کچھ قرضے عالمی بنیک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جزوی ضمانت پر پاکستان کودئے گئے۔اب پاکستان ایک دفعہ پھر سال رواں کے اوائل میں کریڈٹ اور انڈسٹریل اور کمرشیل بینک آف چائنا کی زیر قیادت ایک سال کی مدت کے لیے 45کروڑ ڈالر کے قرض کے لیے مارکیٹ میں آیاتھا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مبینہ طورپر عدالت کی پیشیوں سے بچنے کے لیے برطانیہ فرار ہوجانے والے سابق وزیر خزانہ سحٰق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں انھوں نے یہ اعتراف کیاتھا یکم جنوری 2013 سے مارچ 2017 تک حکومت نے اسٹیٹ بینک پاکستان سے تقریباً 220 کھرب 42ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے لیے۔جبکہدلچسپ بات یہ ہے کہ جنوری 2013 سے جون 2013 تک حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 22 کھرب 74 ارب 70 کروڑ روپے قرض لیا، جولائی 2013 سے جون 2014 تک حکومت نے تیزی سے قرضے لیے اور یہ حجم 59 کھرب 25 ارب 40 کروڑ تک جا پہنچا۔موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد شاہی اللے تللوں اورغیر پیداواری منصوبوں کے لیے جس انداز میں قرض حاصل کیے پاکستان کی پوری تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی،اس کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ پاکستانپر قرضوں کامجموعی بوجھ 180 کھرب سے تجاوز کرچکاہے،اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ جولائی 2014 سے جون 2015 کے دوران حکومت نے مجموعی طورپر 52 کھرب 10 ارب 60 کروڑ روپے قرض لیا۔جبکہ جولائی 2015 سے جون 2016 تک قرضوں کاحجم 42 کھرب 94 ارب 30 کروڑ روپے رہا ،جولائی 2016 سے مارچ 2017 کے دوران حکومت نے قرض لینے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 43 کھرب 37 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے حاصل کیے۔حکومت کی جانب سے آنکھ بند کرکے قرض پر قرض حاصل کرنے کی اس روش کی وجہ سے حکومت ان قرضوں پر اب تک 853 ارب روپے کا سود ادا کرچکی ہے۔
30 جون 2013 کوپاکستان پر واجب الادا ملکی و غیر ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 134 کھرب 82 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو 30 جون 2016 تک بڑھ کر 178 کھرب 24 ارب 60 کروڑ روپے تک جاپہنچا۔رپورٹ کے مطابق جون 2013 میں مقامی قرضوں کا حجم 86 کھرب 86 ارب 20 کروڑ روپے تھا جو جون 2016 میں 117 کھرب 73 ارب 50 کروڑ روپے ہوگیا۔ ان اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ : ‘موجودہ حکومت نے قرضوں میں 8000 ارب روپے کا اضافہ کیا’اس کااندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ جون 2013 میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 47 کھرب 96 ارب 50 کروڑ روپے تھا جو جون 2016 تک بڑھ کر 60 کھرب 51 ارب 10 کروڑ روپے ہوگیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...