... loading ...
قومی سلامتی کمیٹی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات اور گلگت بلتستان کو 5 سالہ ٹیکس چھوٹ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام ،اس کے ساتھ ساتھ فاٹا کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی توثیق کر دی اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ آئینی ، قانونی اور انتظامی طریقہ کار طے کیاجائے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر دفاع و خارجہ امور خرم دستگیر خان ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباس ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت سینئر سول و عسکری رہنماوں نے شرکت کی۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کو بتایا کہ سیاسی مشاورت میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر اتفاق ہے جس پر قومی سلامتی کمیٹی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کر دی۔ دریں اثناء قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں بھی فاٹا اصلاحات پر اتفاق کیاگیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، پی پی پی کی شیری رحمن، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، مسلم لیگ (ن) اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔بیرسٹر ظفراللہ اور وزارت قانون کے حکام نے مجوزہ بل پر بریفنگ دی جبکہ فاٹا کو خیبرپی کے میں ضم کرنے کے حوالے سے حکومتی بل کا جائزہ لیا گیا۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور دو تین دن بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
قبائلی علاقہ جات یا وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات، پاکستان کے قبائلی علاقہ جات چاروں صوبوں سے علیحدہ حیثیت رکھتے اور یہ وفاق کے زیر انتظام ہیں۔ یہ علاقہ جات 27 ہزار 220 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں جو صوبہ سرحد سے منسلک ہیں۔مغرب میں قبائلی علاقہ جات کی سرحد افغانستان سے ملتی ہیں جہاں ڈیورنڈ لائن انہیں افغانستان سے جدا کرتی ہے۔ مشرق میں پنجاب اور جنوب میں صوبہ بلوچستان ہے۔ قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی 40لاکھ کے قریب ہے جو پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا 2 فیصد ہے۔یہ علاقے پاکستان کا حصہ توہیں تاہم ابھی تک کسی صوبے کا حصہ نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کے دو وفاقی اکائیوں میں سے ایک ہے۔دوسری اکائی اسلام آباد ہے جبکہ تعمیرو ترقی کے حوالے سے دونوں اکائیوں میںزمین و آسمان کا فرق ہے جس کا اندازہ فاٹا کے عمومی نام علاقہ¿ غیر سے ہو جاتا ہے۔فاٹا کا علاقائی دار الحکومت پاراچنار ہے۔ علاقوں کو سات ایجنسیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی اورکزئی ایجنسی، شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان ،ان کے علاوہ پشاور، ٹانک، بنوں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ 6 سرحدی علاقے بھی موجود ہیں۔ فاٹا کو ایف سی آر قانون کے تحت چلایا جاتا ہے جو آج 21ویں صدی میں بھی سامراجیت کی علامت ہے۔ فرنٹیئر کرائمز ’’ریگولیشن( ایف سی آر) قانون کا نفاذ1848ء میں انگریزوں نے علاقے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے کیا۔ اس میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہوتی رہی۔ قانون کی رو سے فاٹا اور شمالی علاقہ جات کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم چلے آ رہے تھے۔2011ء تک کسی سیاسی جماعت کو ان علاقوں میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایف سی آر قانون کو ختم کرنے کا اعلان تو کیا مگر عمل میں بہت تاخیر ہو گئی۔ آج بھی فاٹا کے لوگوں کو پاکستان کے آئین کی رو سے شخصی آزادی اور قانونی و سیاسی حقوق حاصل نہیں، جن کی راہ میں ایف سی آر بڑی رکاوٹ ہے۔فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے حکومت نے تاخیر ہی سے سہی بڑا دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی نے شبانہ روز محنت سے سفارشات تیار کرکے پارلیمنٹ کے سامنے رکھ دیں۔ سرتاج عزیز کمیٹی نے فاٹا کے لوگوں سے رائے لی۔ عمومی رائے فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام ہے۔ دس دسمبر2017ء کو وزیرسفیران عبدالقادربلوچ اور سرتاج عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے ہفتے فاٹا کے حوالے سے قانون سازی ہو جائے گی۔ گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا۔ ممبران اسمبلی میں کازلسٹ بھی تقسیم کر دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو فون کرکے بل پیش کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا جس پر حکومت نے یہ کہہ کر بل کازلسٹ سے خارج کر دیا کہ ابھی مزید مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسی سال اکتوبر میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ فاٹا کے معاملات میں اسے مثبت پیشرفت قرار دیا گیا مگر وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ کہتے ہیں ملک میں عام انتخابات کے ایک سال بعد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جو فاٹا کے عوام کے لیے ایک مایوس کن خبر تھی۔پارلیمنٹ میں موجود تمام پارٹیاں سوائے جے یو آئی(ف) اور محمود اچکزئی کی پشتونخواہ ملی پارٹی کے، فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام پر متفق ہیں۔ محمود اچکزئی کا فاٹا اور کے پی کے میں کوئی سیاسی سٹیک نہیں ہے۔ وہ فاٹا کے خیبر پی کے میں ضم ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کے پی کے اور فاٹا میں سیاسی حمایت رکھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن فاٹا کی کے پی کے میں انضمام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے صوبے کا درجہ دینے پر زور دے رہے ہیں، وہ متعدد بار انضمام کا کسی طور پر فیصلہ تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ان کے موقف میں نرمی دیکھنے میں آئی جو وقتی ثابت ہوئی۔ مولانا کے موقف سے عدم اتفاق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ فاٹا کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ بادی النظر میں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مناسب طریقہ اسے خیبر پی کے میں شامل کرنا ہی ہے۔ سات اضلاع (ایجنسیوں) پر مشتمل 40لاکھ آبادی پر مشتمل علاقے کو کس طرح ایک صوبے کی حیثیت دی جا سکتی ہے؟ فاٹا صوبہ بنا تو مزید صوبوں کے قیام کے مطالبات میں بھی شدت آئے گی۔ مولانا ریفرنڈم کی بات کرتے ہیں کسی ضلع کے عوام کے سامنے صوبے کا آپشن رکھا جائے تو وہ بھی اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔ مولانا ریفرنڈم ہی چاہتے ہیں تو فاٹا کے عوام سے یہ سوال پوچھا جا سکتا ہے کہ وہ کے پی کے میں انضمام یا ایف سی آر قانون کے تحت سٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ کیا اس سوال پر مولانا اور اچکزئی کو ریفرنڈم قبول ہے؟۔حکومت بلاشبہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے وہ اتفاق رائے کے لیے کوشاں ہے۔ مزید کوشش بھی کرنی چاہئے وہ اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے سرگرم رہی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام کی حمایت کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔ اگر وہ حمایت نہیں کرتے تو فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام میں مزید تاخیر کرکے فاٹا کے عوام کو مایوس نہ کیا جائے۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...