... loading ...
انار ہاضم، معدہ اور جگر کو قوت دینے والا متبرک پھل ہے۔ انار کا جوس، چھلکااور اناردانہ شفائی اثرات سے مالا مال ہیں۔ آج ہم انار جیسے متبرک پھل کا ذکر کریں گے۔ جس کا ذکر قرآن حکیم سورة الرحمٰن میں موجود ہے گویا یہ جنت کا پھل ہے۔ روایات کے مطابق یہ پھل حضرت نوع علیہ السلام کے زمانے میں بھی موجود تھا۔ حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے بھی اس پھل کی بڑی تعریف فرمائی ہے۔ اس کے بارے میں تو کہاوت بھی مشہور ہے ” اےک انار سو بیمار“۔ قدیم اطلباءکرام کی مستند ریسرچ کے مطابق اس کا پانی‘ چھلکا اور انار دانہ تنیوں شفائی اوردوائی اثرات سے مالا مال ہیں۔ ہمارے یہاں یہ خوش ذائقہ پھل بڑے شوق سے کھاےا کیا جاتا ہے آج بھی ہمارے دیہاتی گھرانوں میں خاص طور پر شہری گھرانوں میں اناردانہ‘ پودینہ اور سفید زیرہ کی ہاضم ہذا چٹنی دستر خوانوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عام طور پر انار کی تین قسمیں ترش، میٹھا اور با دانہ انار منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ اطباءکرام نے اس کا مزاج سرد لکھا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار 78 فیصد ہے اور نشاستہ دار اجزاءبڑی قلیل مقدار میں پائے جاتے ہیں وٹامن اے اور بی کے علاوہ کےلشیم ،پوٹاشیم ،فاسفورس اور فولاد کے اجزاءبھی اس میں موجود ہوتے ہیں قدرت نے اس میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ (قدرتی نمک) کے تیزابی اجزاءبھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری روز مرّہ کی کھائی جانے والی غذا کو جلد ہضم کرتے اور معدہ کوتقویت دیتے ہیں اور جگر کی اصلاح کر کے غذا کو جزو بدن بناتے ہیں اور بھوک کھل کر لگاتے ہیں۔ قدیم اطباءکرام کی ریسرچ کے مطابق میٹھے انار کا جوس پیاس کو بجھاتا ، صفرا کے غلبے کو کم کرتا اور پرانے سے پرانے ضدی بخار کے زور کو توڑنا ہے۔ انتہائی مفرح ہونے کی وجہ سے طبیعت میں فرحت و سکون پیدا کرکے گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرتا ہے۔ دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدہ و جگر کو قوت دیتا ہے۔ آج کل مائیں اپنے بچوں کی پیلی رنگت، چڑچڑے پن اور بھوک نہ لگنے کی وجہ سے پریشان حال ہیں ان کو چاہئے کہ انار کے موسم میں بچوں کو روزانہ ایک انار کا جوس صبح ناشتہ سے پہلے پلائیں اور قدرت خداوندی کا نظارہ دیکھیں میٹھے انار کا جوس گھونٹ گھونٹ پینے سے قے بھی فوراً بند ہو جاتی ہے ہمارے ہاں اکثر خواتین اور بچوں میں عام طور پر خون کی کمی (اینمیا) کی شکایات عام ہیں انار میں قدرتی طور پر فولاد کی خاصی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے ےہ حیاتین بھری قدرتی دوا اور غذا کا کام دیتا ہے۔ انار کا چھلکا جس کو ہم بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں بھی بڑے کام کی چیز ہے اس کے چھلکے کو جلا کر اس کی راکھ تیار کر لیں 15 گرام راکھ 100 گرام مکھن ملا کر رکھ لیں یہ کم خرچ مرہم پرانے سے پرانے زخموں پر لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں اور بواسیری مسوں پر یہ مرہم لگانے سے جلن سوزش دور ہو کر خون بھی بند ہو جاتا ہے۔ جب منہ پک جائے زبان اور تالو سوجھ جائیں یا مسوڑھوں سے خوب اور پی آنا شروع ہو جائے تو 50 گرام انار کا چھلکا آدھا لیٹر پانی میں خوب جوش دے کر چھان لیں اور اس میں 2 گرام کھلی پھٹکری ملا کر دن میں تین چار مرتبہ اس کی کلیاں کرنے سے جملہ تکالیف دو تین یوم میں فضل تعالیٰ رفع ہو جاتی ہےں۔ یرقان کے مریضوں کے لئے میٹھے انار کا جوس کسی آب حیات سے کم نہیں ایسے مریضوں کو بطور غذا اور دوا دن میں دو تین مرتبہ انار کا جوس پلانے اور صفرا کی زیادتی اعتدال پر آ کر بے چینی رفع ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر جگر صاف اور شفاف ہو جاتا ہے۔ آج کل اکثر خواتین و حضرات غذائی بدہضمی، انتڑیوں کی سوزش کی وجہ سے پیچش اور پتلے پاخانے یا دست آنے کی شکایات کرتے ہیں اس کے لئے ایک انتہائی کم خرچ اور گھریلو نسخہ قارئین کرام کی پیش خدمت ہے۔ انار دانہ سونف اور کالی ہڑڑ (ہلیلہ سیاہ) برابر وزن لے کر اس کا سفوف تیار کر لیں، آدھی سے ایک چائے والی چمچی صبح و شام پانی سے کھانے سے پتلے پاخانے، پیٹ کا درد، بدہضمی اور پیچش جیسی تکالیف رفع ہو کر معدہ اور انتڑیوں کو قوت ملتی اور نظام انہظام درست ہو جاتا ہے۔
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...
صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...
داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...
گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...
پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...