... loading ...
٭کاظم پاشا کے اعزاز میں منعقد تقریب
بزم یاور مہدی کی 129 ویں تقریب TV کی معروف شخصیت کاظم پاشا کے اعزاز میں منعقد کی گئی جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ فنکار طلعت حسین نے کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ یاور مہدی کھلے دل کی پیار کرنے والی شخصیت ہیں۔ یہ ہماری تہذیبی روایت کا ستون ہیں۔ میں نے ریڈیو پاکستان سے ڈرامہ کرنا سیکھا جووقت میں نے ریڈیو میں دیکھا وہ ہماری تہذیب کا آخری وقت تھا۔ ریڈیو پاکستان کراچی آموز گاہ بھی تھی اور تربیت گاہ بھی جہاں سلیم احمد ، قمر جمیل، جمیل زبیری، احمد ہمدانی، ارم لکھنوی، اختر لکھنوی، تابش دہلوی، رضی اختر شوق، عالمتاب تشنہ، صہبا اختر، جیسی جید شخصیات ہماری تہذیبی و ثقافتی صورت گری کو پروان چڑھاتی تھیں ۔ مہمان خصوصی کاظم پاشا نے کہا کہ وہ ایک بینکر تھے ایک تقریب میں نظامت کرتے ہوئے جب یاور مہدی نے دیکھا تو مجھ سے کہا کہ آپ ریڈیو پر کیوں نہیں آئے اور یہ مجھے ریڈیو پر لے آئے آج میرے کردار میں جو خود اعتمادی ہے ۔ وہ یاور مہدی کی مرہون منت ہے اور نہ صرف میں بلکہ ہزاروں فنکار یاور مہدی کے فیض یافتہ ہیں۔ 2013 ء میں جب جب مجھے تمغہ امتیاز دیا گیا تو میں فرانس گیا ۔ جہاں فرانس کی لائبریری میں دنیا بھر کے ادب کا ٹرانسلیشن موجود ہے۔ مجھے خوشی ہوئی جب میں نے دیکھا کہ اس میں خدا کی بستی ، جانگلوس اور علی پور کا ایلی بھی موجود ہے ۔ آج میں جو کچھ ہوں وہ یاور مہدی کی وجہ سے ہوں ۔ انیل چوہدری نے کہا کہ میں نے ان سے بولنا سیکھا ہے میری کیا مجال کہ مین انکے سامنے بول سکوں ۔ میرے اندر جو تھوڑی بہت تمیز ہے وہ ان کی مرہون منت ہے ۔ آپ نے دوسروں کا شکار نہیں کھایا بلکہ اپنے ہیرے خود تراشے ہیں۔ فہمید احمد خان نے کہاکہ یاور مہدی میرے اُستاد ہیں میں نے اُن سے الف ب سیکھی ہے ۔ کوئٹہ سے آئے ہوئے تنویر اقبال نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ہم جن کی عزت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور آج یہاں ایسے ہی لوگ موجود ہیں۔ یاور مہدی آج بھی اہل علم دانشوروں ، فنکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جو بڑی بات ہے ۔ حنیف راجا نے کہا کہ یاور مہدی فن کی یونیورسٹی ہیں اور ہم طالب علم ۔ آغاز شیرازی نے کہا کہ میں نے یاور مہدی سے باقاعدہ فیض تو حاصل نہیں کیا مگر بے قائدگی سے یہ فیض ضرور ملا ہے ۔ ڈاکٹر نسرین پرویز نے کہا کہ گفتگو میں کہا کہ ریڈیو اور TV نے ہمیں یہ بتایا کہ ہمیں کیا سننا اور کیا دیکھنا ہے ۔ کاظم پاشا کی صاحبزادی ندا کاظم نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو دیکھا اور ان کی صلاحیتیں اپنے اندر جذب کرلیں۔ اس موقع پر طلعت حسین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جبکہ کاظم پاشا کو خصوصی یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کی نظامت ندیم ہاشمی نے کی جبکہ معروف صحافی عبدالصمد تاجی نے تلاوت اور نعت مبارکہ پیش کی۔ اس موقع پر حاضرین کیلئے پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
٭اُستاد بخاری کی یاد میں مشاعرہ
اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ’’استاد بخاری کی یاد میں سیمینار‘‘ اور مشاعرے کا انعقاد اکادمی ادبیات کراچی دفتر میں کیا گیا۔ صاحب صدر کے علاوہ مہمانان خاص ضیاء شہزاد اور نصیر سومرو تھے صدرِ محفل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ استاد بخاری ۱۹۵۰ء سے باقاعدہ مشاعروں میں شرکت کرتے تھے آپ کی پہچان ایک عوامی شاعر کی حیثیت سے پوری سندھ میں جانی جاتی ہے ۔ آپ کی کم وبیش ۲۵ کتابین منظر عام پر آچکی ہیں۔ استاد بخاری سندھی شاعری کا ایک بڑا نام ہے آپ شاعری کی افق پر عوامی ترجم نگار کی حیثیت سے سامنے آئے آپ کی شاعری عشق ، حسن اور قومیت کا سنگم ہے۔ استاد بخاری کے شعورِ شعر کا تسلسل ہے ان کی شاعری میں زبان و بیان کی خوبی بھر صورت جھلکتی ہے شعر ی کاوشیں ہو یا فکر وفن کی اڑان ان کے ہاں ہم یہ تمام صلاحتیں بہ ہر صورت یقینی تصور کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ ہم جب استاد بخاری کے ہاں شعر کو غزل کے سانچے میںڈھلتا دیکھتے ہیں تو رنگوں کی ایک پھوار نظر آتی ہے احساسات کی کڑیاں جڑتی نظر پڑتی ہیں فکر وفن کے ستونوں پر استواریہ عمارت ایک نئی جہت لئے غزل کو قاری سے آشنا کرتی ہے اور یہ شناسائی وقتی عمل کا حصہ نہیںبلکہ شعور شعر کی مکمل کیفیت کا آئینہ بن جاتی ہے۔اس موقع پر جن شعرا ء کرام نے کلام پڑھا ان میں ضیاء شہزاد، نصیر سومرو، صاحب خان میمن، عرفان علی عابدی، عارف شیخ عارف، اقبال سیہوانی، حبیب عشرت، سید اوسط علی جعفری، فہمیدہ مقبول، فرح دیبا،وقار زیدی، محمد رفیق مغل، قمرجہان قمر، کیئنڈا سے آئے سید منیف اشعر، امریکا سے آئے ہوئے حمیر اگل تشنہ ، سید صغیر احمدجعفری، تنویر سخن، دلشاد احمد دہلوی، غازی بھوپالی، ساجدہ سلطانہ راشد چاند، نشاط غوری،محمد مقطم صدیقی، عاشق شوکی، اکمل نوید، علی کوثر، ذوالفقار علی، اقبال رضوی، اقبال افسر غوری، الطاف احمد، نے اپنا کلام پیش کیا۔ قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں اکادمی ادبیا ت پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔ ه
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...
شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...
مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...