... loading ...
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں امریکی صدر نے گزشتہ روز باور کرایا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور وہ اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران کے ساتھ 2015ء میں ہونیوالے معاہدے میں امریکا‘ برطانیا‘ روس‘ جرمنی‘ فرانس اور چین فریق تھے جبکہ روس‘ فرانس‘ جرمنی اور برطانیا نے امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ یہ معاہدہ برقرار رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے امریکا کی اس معاہدے سے علیحدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ معاہدے میں شامل دیگر ممالک اس معاہدے کو برقرار رکھیں گے۔ ٹرمپ نے معاہدہ منسوخی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ یہ جوہری معاہدہ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ اگر ہم نے اس معاہدے کو جاری رکھا تو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائیگی اور ایران جیسے ہی ایٹمی ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگا‘ دیگر ممالک بھی کوششیں تیز کردینگے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایران سے ایٹمی تعاون کرنیوالی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر ٹرمپ کے فیصلہ کو دلیرانہ قرار دیا اور اسکی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی ٹرمپ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ نفسیاتی جنگ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ایران اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔ انکے بقول امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر جس انداز میں ایٹمی معاہدہ کے فریق دیگر ممالک اور یورپی یونین کے علاوہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس معاہدہ کو برقرار رکھنے کے لیے توقعات ظاہر کی گئی ہیں‘ اس سے بادی النظر میں یہی تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ٹرمپ نے بغیر سوچے سمجھے اور اسکے ممکنہ منفی اور مضر اثرات کا جائزہ لیے بغیر محض اپنی کہی ہوئی بات کی ’’لاج‘‘ رکھنے کے لیے یہ اعلان کیا ہے۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے یہی باور کرایا کہ وہ محض خالی دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کر دکھاتے ہیں۔ انکے بقول ہمیں ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا‘ وہ ایک دہشت گرد ملک ہے اور دنیا بھر میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ٹرمپ کا یہ اعلان درحقیقت انکے اس بیان کا تسلسل ہے جو گزشتہ سال انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی نیٹو سربراہی کانفرنس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے دیا تھا۔ اس وقت بھی انہوں نے ایران کو دہشت گرد ملک قرار دیا اور مسلم ممالک سمیت پوری اقوام عالم پر ایران سے تعلقات منقطع کرنے پر زور دیا۔ ان کا یہ اعلان درحقیقت سعودی عرب اور یمن کے تنازعہ میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان تھا جسکے بعد سعودی عرب کے امریکا کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوئے۔ اسی تناظر میں اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹرمپ کے گزشتہ روزکے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے جس میں اقوام عالم اور خطے کے مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔
پاکستان کو اگرچہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلہ سے وقتی طور پر فائدہ حاصل ہو سکتا ہے کہ اسکے نتیجہ میں ہماری گوادر پورٹ کے مقابل بھارت کی سرپرستی میں تعمیر ہونیوالی ایران کی چاہ بہار پورٹ کے لیے سرمایہ کاری رک جائیگی‘ نتیجتاً بھارت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور سی پیک اس خطہ کے ممالک کے علاوہ مغربی‘ یورپی ممالک کی توجہ کا بھی مرکز بن جائیگا تاہم اس وقتی فائدے کا ٹرمپ کے متذکرہ اعلان سے علاقائی اور عالمی امن کو لاحق ہونیوالے سنگین خطرات کے تناظر میں جائزہ لیا جائے تو ہماری جانب سے ٹرمپ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑا ہونا عرب دنیا کے تنازعہ میں خود کو مکمل غیرجانبدار رکھنے کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہوگی جبکہ ہم ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات کی بنیاد پر یمن جنگ کے حوالے سے ایران یا سعودی عرب میں سے کسی ایک کے ساتھ کھڑے ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس طرح ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ سے نکلنے کا اعلان سب سے زیادہ ہمارے لیے آزمائش ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ اوبامہ کے پہلے دور حکومت میں جب ایران پر ایٹمی افزودگی حاصل کرنے کے الزام کے تحت پہلی بار امریکی ایماء پر اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں اس وقت پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تنصیب کا معاہدہ کرچکا تھا اور اس پر ہوم ورک جاری تھا۔ چنانچہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہونے کے باعث امریکی فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے ناطے پاکستان کے لیے متذکرہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانانا ممکن ہوگیا حالانکہ اس وقت توانائی کے سنگین بحران کے پیش نظر پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کی ضرورت تھی۔ ان پابندیوں کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا جبکہ امریکا نے توانائی کے سنگین بحران سے عہدہ برا¿ ہونے کے لیے ہماری کسی قسم کی معاونت بھی نہ کی بلکہ ایران پر پابندیوں کے بعد ہم سے ڈومور کے تقاضے بڑھا دیئے گئے۔
یہ طرفہ تماشا ہے کہ امریکا نے تو 2015ء میں اوبامہ ہی کے دور حکومت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرلیا جس کی بنیاد پر اس پر عائد اقتصادی پابندیاں بھی ہٹ گئیں‘ اسکے باوجود ہماری جانب سے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے پس و پیش سے کام لیا جاتا رہا۔ ایران کی جانب سے اس معاہدے کی تکمیل کے لیے ہمیں متعدد مراعات کی پیشکش بھی کی گئی جبکہ ایران نے اپنی جانب گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل بھی کرلی مگر ہم امریکی ڈراوے پر بدستور بھیگی بلی بنے بیٹھے رہے جبکہ ایران کے چاہ بہار پورٹ کے حوالے سے ہمارے دیرینہ دشمن بھارت کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔ چنانچہ یہ صورتحال ہماری قومی خارجہ پالیسیوں کی ناکامی سے ہی تعبیر کی جاسکتی ہے۔ اب ٹرمپ نے محض اپنی انا کو تسکین پہنچانے کے لیے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکا کو نکالنے کا اعلان کیا ہے تو اس سے ہمارے لیے مزید الجھنیں پیدا ہو جائیں گی۔ اگر ہم اپنے قومی مفادات کا جائزہ لیں تو ہمیں ٹرمپ کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہونا سوٹ کرتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کی بھارتی سازشیں بہرصورت ناکام ہوں گی تاہم دوسری طرف ٹرمپ کے فیصلہ پر انکے اتحادی بھی انکے ساتھ کھڑے نظر نہیں آتے جنہوں نے نہ صرف امریکا کے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے پر تشویش ظاہر کی ہے بلکہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ایسا ہی ردعمل یورپی یونین کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کے رکن ممالک کی سی پیک کے ساتھ وابستگی سے ہمارے لیے ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلنے ہیں مگر ہمارے لیے یہ بڑی آزمائش ہے کہ امریکا کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم ایران کی ناراضگی کے بھی متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں اس وقت جن اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اسکے تناظر میں ہم نے اپنی سلامتی کے تقاضوں کے تحت بالخصوص مسلم دنیا میں اپنا غیرجانبداری والا تاثر برقرار رکھنا ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے سے باہر نکل کر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے تقاضوں کی نفی کی ہے جس سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں کیونکہ اب اپنی اپنی بقاء و سلامتی کے لیے اقوام عالم میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونا فطری امر ہوگا۔ امریکی نیٹو اتحادیوں نے اسی تناظر میں ٹرمپ کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی دیگر ممالک پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھنے پر ہی زور دیا ہے۔ اگر ٹرمپ تعمیری اور مثبت مقاصد کے بجائے محض اپنے ذاتی مفادات اور مسلم دشمن ایجنڈا کی بنیاد پر ایران پر پابندیاں لگوانے کے درپے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ہماری فوجی اور اقتصادی امداد روک کر ہمیں بھی اقتصادی عالمی پابندیوں میں جکڑنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں تو ہمیں بہرصورت ٹرمپ کے یکطرفہ فیصلہ کے مقابل اپنے ملکی سلامتی کے تقاضوں اور قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی کیونکہ ٹرمپ آج ایران کے بارے میں اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں تو کل کو وہ ہمارے بارے میں کیے گئے اعلانات کو بھی عملی جامہ پہناتے نظر آئینگے۔ اس تناظر میں بہتر یہی ہے کہ امریکی اعلان پر جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے قومی سیاسی عسکری قائدین سر جوڑ کر بیٹھیں اور قومی مفادات کو پیش نظر رکھ کر کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے اور پھر اسکی پارلیمنٹ سے توثیق کرائی جائے۔ امریکا اب ہمارا ایسا دوست ہرگز نہیں کہ ہر معاملہ میں اسکی ہاں میں ہاں ملائی جائے۔ ہمیں اپنے مفادات کو بہرصورت مقدم رکھنا ہوگا۔
پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی ، جب بھی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کے بعد کی، پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں،ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالب...
خلفائے راشدین کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے تو کیا یہ ان سے بھی بڑے ہیں؟ صدارت کے منصب کے بعد ایسا کیوں؟مسلح افواج کے سربراہان ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود سے انکار کردیں یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہورہت کے منافی ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے پر مُصر تھیں ...
حکام نے وہ جگہ شناخت کر لی جہاں دہشت گردوں نے حملے سے قبل رات گزاری تھی انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے...
عدالت نے9مئی مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی،بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت کے دور ان 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات ...
بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ، کسی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت عدالت میں جمع کرادی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سپرنٹن...
مزید 6سیٹیںملنے سے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی ،حکمران جماعت کا سادہ ...
غریب صارفین کیلئے ٹیرف 11.72سے بڑھ کر 22.44روپے ہو چکا ہے نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60فیصد، امیروں پر صرف 30فیصد رہ گیا معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کا کچا چٹھا کھول دیا،2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ ب...
افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا ’ایکس‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔پاک...
آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے ، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نومئی کاایک ہی مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست بحال دی۔ چ...
دباؤ کی بڑی وجہ لوگوں کا روزگار کی خاطر کراچی آنا ہے ، آبادی ساڑھے 4لاکھ سے 2کروڑ تک پہنچ چکی گریٹر کراچی پلان 1952کراچی ڈیولپمنٹ پلان 1974 مشرف دور کے ڈیولپمنٹ پلان پر عمل نہ ہو سکا گریٹر کراچی پلان 2047 کے حوالے سے شہرِ قائد پر بڑھتا ہوا آبادی کا دبا بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔حک...
آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی ن...
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو...