وجود

... loading ...

وجود
وجود

ہزارہ عوام کا بر حق احتجاج

جمعرات 10 مئی 2018 ہزارہ عوام کا بر حق احتجاج

کوئٹہ کے ہزارہ عوام دو دہائیوں سے زیر عتاب ہیں۔ وحشت، سفاکیت اور ظلم و جبر کا وہ کونسا حربہ ہے جو ان پر آزمایا نہ گیا ہو۔ یہ لوگ ا پنے خدو خال کی وجہ سے دہشتگردوں کے لیے آسان ہدف بنے ہوئے ہیں۔ وادی کوئٹہ کے مشرقی و مغربی پہاڑ کے دامن میں ان کی آبادیوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔ تاہم انہیں تعلیم، ملازمتوں،کاروبار اور محنت و مزدوری کے لیے آمدروفت کے دوران نشانہ بناہی لیا جاتا ہے ۔ بلاتفریق جنس و عمر مارے جارہے ہیں۔2013ء کے علمدار روڈ خودکش حملوں کے بعد طویل دھرنا دیا گیا ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آئے پنجابی امام بارگاہ میں ہزارہ مذہبی،سیاسی و قبائلی عمائدین سے طویل ملاقات و مذاکرات کیے۔ چناں چہ اُسی لمحے بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ بھی ہوا جو 14جنوری 2013ء سے13مارچ 2013ء تک نافذ رہا۔ لیکن گورنر راج کے دوران ان پر ایک اور ہلاکت خیز خودکش حملہ ہوا ۔ دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھرے ٹریکٹر پر لادی پانی کی ٹینکی کا دھماکا کیا۔اردگرد کی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں ۔ 110لوگ پیوند خاک ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ گویا ان پر حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ روزگار، کاروبار اور ملازمتوں کے دروازے بند اور آمدروفت تو نہ ہونے کے برابر ہوکر رہ گئی۔ ہزارہ عوام ایسے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ ہدفی قتل کے واقعات کی نئی لہر کے بعد ایک بار پھر احتجاج پر مجبو رہوئے جس کی باز گشت پورے ملک میں سنی گئی۔ اعلیٰ عدالت نے سومو ٹو نوٹس لے لیا۔ شہر میں چار مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے ۔

قومی اسمبلی کے سابق ممبر آغا ناصر شاہ کو ئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے۔ علمدار روڈ پر شیعہ مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا ۔ مغربی بائی پاس پر ہزار ہ ٹائون کے مرد و زن سڑک پر بیٹھ گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا رضا جن کے پاس قانون کی وزارت کا قلمدان بھی ہے نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کیا ۔سب سے پہلے ہزارہ خاتون وکیل جلیلہ حیدر نے پریس کلب کے سامنے چند مرد و زن کے ہمراہ مظاہرہ کیا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی۔ اگرچہ ازیں پیش اور اس دن بھی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جس میںبڑی تعداد خواتین کی بھی شامل تھی۔ تاہم اس خاتون وکیل نے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرکے مذہبی تنظیموں کو مشکل سے دو چار کردیا اور چار و ناچار وہ بھی دھرنے دینے پر مجبور ہوئیں۔دیکھا جائے تو وزیر قانون آغا رضا کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ۔ معلوم نہیں کہ وہ کس کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اپنی حکومت کی ناکامی کا ماتم کررہے تھے یا حق نمائندگی کی لاج رکھنے کی خاطر احتجاج شروع کیا۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو پورے پاکستان میں فقط کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی ملی۔ گویا ہزارہ عوام نے یہ نشست جیت کر دی ہے ۔

جلیلہ ایڈووکیٹ لبرل اور سوشلسٹ خیالات کی حامل ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد اور متاثرہ خاندانوں سے ملنے کا مطالبہ پیش کردیا۔ حالانکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال 30اپریل کو کوئٹہ آئے ۔ اس خاتون سے ملے،ہزارہ سیاسی و مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ادھرآرمی چیف نے بھی اس انسانی مسئلہ کو نظر انداز نہ کیا، یکم مئی کی رات کوئٹہ پہنچ گئے۔ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی، جنہوں آرمی چیف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔ احسن اقبال بھی دوبارہ آمد پروہاں موجود تھے ۔جنہوں نے بعد ازاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جلیلہ ایڈووکیٹ کو بھی جوس پلاکر بھوک ہڑتال ختم کرادی۔ جلیلہ ایڈووکیٹ فورسز سے متعلق اچھی رائے نہیں رکھتیں۔ وکلا ء ،تاجر ،سیاسی جماعتوں کے رہنما ء اور سول سو سائٹی کے افراد کا اظہار یکجہتی کے لیے ان کے کیمپ پر تانتا بندھا ر ہا۔ احتجاجی کیمپ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے لوگ بھی آتے جاتے۔ گویاان کا نعرہ یہی ہے کہ ان واقعات کے پیچھے وردی ہے۔ معلوم نہیں کس منطق کی بنیاد پر یہ نعرہ لگاتے ہیں۔ اگر بات دہشتگردی کی کی جائے تو اس کے شکار فوج ،ایف سی، پولیس اور دوسری فورسز کے اہلکار، عیسائی، وکیل اور ہر مکتبہ افراد ،اہل تسنُّن کے علماء و مساجد کے خطیب سب ہی رہے ہیں۔ رواں سال اب تک محض کوئٹہ میں37اہلکار جان سے گئے ہیں۔ انہی دنوں جب ہزارہ عوام سراپا احتجاج تھے ۔ طوغی روڈ پر مسجد کے خطیب کا بھائی قتل ہوا۔ جان محمد روڈ پر کئی دکانوں پر اندھا دھند گولیاں برساکر تین دکانداروں کو قتل کیا گیا جن میں نانبائی بھی شامل تھے۔

وزیر قانون نے دہشتگردی کا ملبہ سعودی حکومت پر ڈال دیا کہ وہ امریکا کو خوش کرنے کے لیے ہمارے لوگوں کو قتل کروارہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ افغانستان میں ہزارہ عوام کو داعش یا ان سے جڑی دوسری تنظیمیں کس کے ایماء پر مارہی ہیں۔ وہاں تو ہزارہ مذہبی و سیاسی شخصیات امریکی اتحاد کے تحت حکومت میں شامل ہیں، جنہیں ایران کی بھی حمایت حاصل ہے۔ گویا ایران، افغانستان اور عراق میں امریکا کے اتحادی کا کردار نبھارہا ہے ۔ سعودیوں کے لیے داعش بذات خود ایک چیلنج ہے ۔دیکھا جا ئے توایران اور سعودی عرب دونوں کا کردار مسلم ممالک میں گھنائونا ہے۔ ایران تو پھر بھی دنیا بھر کے شیعہ عوام کے مفادات کے لیے سرگرم ہے۔مگر سعودی عرب تو اہل تسنُّن کے اندر بھی سلفی مسلک کے فروغ اور برتری کے لیے کوشاں ہے۔ مصرمیں اخوان کی حکومت بنی تو امریکہ سے پہلے سعودی شاہ نے اخون المسلمین کو دہشتگرد تنظیم کہہ ڈالا ۔ جنرل سیسی کی اخلاقی، سفارتی اور مالی مدد کی۔ حماس ان کی نظروں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے۔ دہشتگردی کا لبیل ان پر بھی لگاہے ۔ یعنی سعودی ملوک اسلامی تحریکوں سے خوفزدہ ہیں۔

الغرض جلیلہ ایڈووکیٹ کی ہڑتال سے مجلس وحدت مسلمین کی مقامی لیڈرشپ خاص کر خائف ہوگئی۔ اس خاتون کو برقی، کاغذی اور سوشل میڈیا پر فوقیت حاصل ہوگئی۔ ایسے میں آغا رضا اور اس کی جماعت کو لامحالہ فرنٹ پر آنا ہی تھا۔اور اس دوران ان کی تضاد بیانی بھی عیاں تھی ۔ کیونکہ حکومت کا تو حصہ ہیں ہی پھر دہشتگردی کے سدباب میں ناکامی کا الزام کس کو دیتے۔ حکومت میں نہ ہوتے تو ان کے احتجاج میں نرمی بھی نہ ہوتی۔وزیر قانون آغا رضا نے غالباً جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہزارہ برادری کے احتجاج کو چند شرپسند اور بیرونی ایجنڈے پر کاربند عناصر نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنایا اور اپنے جائز مطالبات سول و عسکری قیادت سے منظور کروائے۔ ہمارے احتجاج کو ہائی جیک کرکے اسے ریاست مخالف احتجاج بنایا گیا ۔ یہ وہ لوگ تھے جو بیرونی ممالک کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ہم پر پاکستان مخالف ٹھپہ لگانے کی کوشش کی گئی اور ہم نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔‘‘ہزارہ عوام مصائب سے دوچار ہیں۔ان کا احتجاج بر حق ہے ۔درحقیقت تحریک عدم اعتماد کے بعد صوبائی حکومت مزید گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ چناں چہ صوبے میں گورنر راج کا مطالبہ بھی بے معنٰی نہ ہوتا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر