... loading ...
ڈگری تحصیل تاریخی حوالے سے اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ مذکورہ تحصیل کے گردو نواح میں کئی تاریخی مقام موجود ہیں۔ جو اب تک تاریخ دانوں اور محکمہ آثار قدیمہ کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ڈگری کے نواحی گاؤں رانوں رمدان کے قریب دیھ 175 میں میندھروں کے ٹیلے جنہیں سندھی زبان میں (میندھرن جا بھٹ) کہا جاتا ہے کہ پران دریا کے کنارے دوسو بیس ایکڑ زمین پر مشتمل ہے۔ آثار قدیمہ کی عدم توجہی اور غفلت کی وجہ سے ستر سے اسی ایکڑ زمین پراطراف میں قبضہ ہوچکا ہے۔ اور زمین آباد کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈگری پریس کلب کے وفد نے جنرل سیکریٹری نصیر قریشی کی قیادت میں گذشتہ روز تاریخی مقامات کے حوالے سے ڈگری کے قریب گوٹھ رانو رمدان میں میندھروں کے ٹیلے کا دورہ کیا۔ وفد میں فرحان منہاج۔وسیم قریشی۔آغاروز امان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مقامی سماجی شخصیات فیض محمد رمدان اور ولی محمد دل جو قاسم فقیر درس کے مجاور ہیں نے معاونت کی اور بتایا کہ اس ریتلے ٹیلوں میں کافی جگہوں پر کہا جاتا ہے کہ خزانہ دفن ہے۔ لوگ خزانے کی تلاش میں رات میں کھدائی کرتے نظر آتے ہیں کہ کہیں خزانہ وغیرہ مل جائے ایسے شواہد تو نہیں ملے کہ کسی کو خزانہ ملا ہو لیکن برساتوں میں گرد و نواح کے عام لوگوں کی تلاش کا مرکز یہی دڑے بن جاتے ہیں اور اس دوران لوگوں کو پرانے زمانے کے نوادرات سکے زیورات وغیرہ ملے ہیں . تاریخ کے حوالے سے پانچ سے چھ ہزار سال پرانی نوادرات بھی لوگوں کوملی ہیں اور یہ غلط نہ ہوگا کہ میندھروں کا ٹیلہ موہن جو دڑو کے دور کی مشابہت رکھتے ہوے اس سے بھی پرانی تہزیب کی عکاسی کرتا ہے جن میں اینٹوں پر ہاتھ سے بنے ہوے نقش و نگار اس زمانے کے مٹی سے بنی ہوئی ہاتھ کی ہر قسم کے غلے کو پیسنے والی چکیوں کے ٹکڑے عام دھڑوں پر بکھرے ہوے ہیں اگر نبی سر تھر کے ساتھ نوھٹوں کی کھدائی کے ساتھ اس میندھرو کے دھڑے کی بھی کھدائی شروع کی جائے تو یہاں سے بھی آثار قدیمہ کو بہت فائدہ ہوگا .میندھروں کے دھڑے سے ملنے والے قیمتی نوادرات کو ملک کے میوزیم میں سجایا جا سکتا ہے اس علاقے کے مشہور ادیب تاریخدان کالم نگار ( مرحوم ) فقیر بشیر خان لغاری نے بھی اپنی کتاب میں میندھروں کے حوالے سے اپنی کتا ب(پورب موں پندھ) میں ذکر کیا تھا اس جگہ کے بارے میں ایک عربی شاعر نے عربی زبان میں بھی اس کا زکر کیا ہے
(ارہ اسرہ ککرہ کیکوہ مندھرہ.) جس کا ترجمہ سندھی زبان کے مورخوں نے اس طرح کی ہے
اھڑا. اسرا کوہ کھریو کنھن کھری میندھرو
ا س سے ثابت ہوتاہے کہ اس زمانے میں عربوں کی یہاں آمد ہوا کرتی تھی۔
قاسم فقیر درس جو عمرکوٹ سے اس دور میں یہاں میندھروں کے دڑے پر آئے ہیں جب سندھ میں کلہوڑا خاندان کی حکمرانی تھی اور یہاں پر ہی اس بیابان میں اکیلے رہتے ہوے انتقال کر گئے آج ان کی قبر اسی میندھرا کے دڑے پر موجود ہے اس کے مجاور ولی محمد دل نے بتایا کہ سالانہ چندہ کر کے قاسم فقیر درس کے مزار پر ان کے ایصال ثواب کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جو بچوں اور علاقے کے لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ آثار قدیمہ اور حکومت وقت نے اس تاریخی مقام پر توجہ نہ دی تو اس کابھی نام ونشان مٹ سکتا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کو ایسے تاریخی مقامات پر توجہ دینی چاہئے تاکہ قومی ورثہ کو محفوظ کیا جاسکے۔اور ان کی باقیات کو بچانے کے اقدامات کر نے چاہیے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...