... loading ...
نام کتاب:عالمی کہانیاں(تراجم)
ترجمہ:ظفر قریشی
ناشر:دی ریسرچ فورم، کراچی
قیمت:600روپے
مبصر :مجیدفکری
جناب ظفر قریشی ایک سینئر صحافی ہیں جن کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے رہاہے مگروہ ایک طویل مدت سے بہ سلسلۂ روزگار دیارِ غیر میں تھے۔اس دوران انھوں نے انگریزی ادب کا خوب مطالعہ کیا ۔انگریزی ادب کی عمدہ اور نئی کہانیوں کو اُردوزبان میں ترجمہ کرکے نہ صرف اُردوادب کا دامن مالامال کر دیا ہے بلکہ تاریخ اُردو ادب میں اضافہ بھی کیا ہے۔’’عالمی کہانیاں‘‘کے عنوان سے انھوں نے اُن 15منتخب کہانیوں کا ترجمہ کیا ہے جو کہ بالکل نئی ہیں ۔یہ بات ظفر قریشی کو دیگر مترجموں سے منفردو ممتاز کرتی ہے ۔کیوں کہ اکثر انگریزی یا دیگر زبانوں سے ترجمہ کرنے والے اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ وہ اپنے انتخاب میں کیا لارہے ہیں اکثر وہی انگریزی ادب ترجمہ کردیتے ہیں جو پہلے کئی بارہو چکاہوتاہے اور جس کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ظفر قریشی کے یہ تراجم فضائے اُردو ادب میں تازہ ہواکے جھونکے ثابت ہوئے ہیں۔
اس کتاب پر ’’تخلیقی تھکن کی لذت‘‘کے عنوان سے معروف شاعرونقاد خواجہ رضی حیدر اور معروف ترجمہ نگارجناب سلیم صدیقی نے اپنی مثبت رائے ثبت کی ہیں۔ اُردوتراجم کی دنیامیں جناب ظفر صدیقی کا یہ کارِ ادب تادیر یاد رکھا جائے گا۔
نام کتاب:بے خواب دریچے(شاعری)
کلام:عاصم صدیقی
ناشر:ادارۂ ارتفاع،حیدرآباد(سندھ)
قیمت:300روپے
مبصر :مجیدفکری
جناب عاصم صدیقی سے میری پہلی ملاقات ایک ناظم کی حیثیت سے ہوئی ۔ ان کی آواز کا جادو آج بھی میرے کانوں میں رس گھول رہاہے۔پھر معلوم ہوا کہ وہ شاعربھی ہیں اور افسانہ نگاربھی۔ان سے جان کاری بڑھتی رہی اور ان کی شخصیت کی پرتیں مجھ پر کھلتی رہیں ۔ ایک دن طویل مدت کے بعد ان سے ملاقات ہوئی تو پتاچلاکہ وہ ڈرامانگار ی کر رہے ہیں کوئی چینل ایسا نہیں جس پر ان کے لکھے ہوئے اور ڈراماٹائز کیے ہوئے ڈرامے پلے نہ ہو رہے ہوں۔یہ بات بھی خوش آئند تھی مگر غم روزگار کے اس ڈرامائی چکر میں ان کی شاعری اور افسانہ نگاری بہت متاثر ہوئی۔آج مدت بعد ان کا شعری مجموعہ ’’بے خواب دریچے‘‘ نظرنواز ہواتو تمام پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور ایک بار پھر ان کی وہی مترنم آواز میرے کانوں میں رس گھولنے لگی۔اس شعری مجموعے سے یہ راز بھی مجھ پر کھلا کہ عاصم صدیقی بسااوقات نظامت کرتے ہوئے جو اشعار پڑھتے ہیں وہ ان کے اپنے ہوتے تھے ۔یہ شعری مجموعہ اس بات کی غمازی کر رہاہے۔یہ شعر پیش خدمت ہے:
کیسے یقین کر لوں حق ہے ترا چمن پر
جیتا نہیں وطن میں، مرتا نہیں وطن پر
اس قسم کے معتدد اشعار کا لطف پانے کے لیے آپ کو ’’بے خواب دریچے ‘‘کا مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس مطالعے سے آپ عاصم صدیقی اور ان کی شاعری سے آشناہوجائیں گے۔
کتاب کا نام:چہادر دریا (شاعری)
کلام:غلام حسین ساجد
قیمت :250روپے
پبلشرز:سانجھ پبلی کیشنز،لاہور
جناب غلام حسین ساجد ایک سینئر شاعر ہیں جن کا شمار پاکستان کے نمائندہ شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کے متعدد مجموعہ ہائے کلام شائع ہوچکے ہیں۔ حال میں ان کا شعری مجموعہ ’’ چہار دریا‘‘ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ ان چہار دریا کا مطلب بحرِ سخن ہے جس میں خیالات کی روانی اور افکار کی طغیانی آتی ہے اور قرطاسِ ریت پر ایک نیا چہرہ نقش کرجاتی ہے جس کے ماتھے پر کبھی غزل اور کبھی نظم لکھا ہوتا ہے۔ ایک ہی بحر میں چار ردیفوں کے ساتھ تکراری قافیوں میں کہی گئی یہ غزلیں فکری کشادگی اور موضوعی تنوع لیے ہوئے ہیں۔ غلام حسین ساجدکے بحرِ سخن میں جب طغیانی آتی ہے تو وہ اپنی ساتھ سبھی کچھ بہا کر لے جاتی ہے کنکر، پتھر، مٹی اور گرد کو تہہ میں بٹھادیتی ہے اور خاروخس کو کنارے لگا کر اپنی روانی کوخوش خرام اور پانی کو صاف و شفاف بنالیتی ہے۔ ’’خواب‘‘، ’’صبح‘‘، ’’ہوش‘‘ اور’’ عشق‘‘ یہ بحرِ سخن کے چار دریا ہیںجو ایک نئے تجربے کی شکل میں مل کر بہہ رہے ہیں جن کی ہر موج قاری کے لباسِ تخیل کو بھگوتی محسوس ہوتی ہے۔
کتاب کا نام:لمحۂ بے لوث (افسانے)
افسانہ نگار:طیبہ خان
قیمت:300 روپے
ناشر :Creative پبلشرز، فیصل آباد
طیبہ خان کے افسانوں کا یہ پہلا مجموعہ ہے جس میں گیارہ افسانے شامل ہیں۔ ان کے افسانوں پر ہندوستان کے معروف فکشن رائٹر جناب شموئیل احمد نے لکھا ہے کہ فکشن کے اُفق پر اُبھرتے ہوئے نئے ستارے کا نام طیبہ خان ہے جس کی شعاعیں معاشرے میں گہری اُترتی معلوم ہوتی ہیں۔ طیبہ خان نے اپنے افسانوں میں انسانی صورتِ حال کے مختلف پہلوئوں کی کامیاب عکاسی کی ہے۔ ان کا مشاہدہ گہرا ہے۔ متوسط اور نچلے طبقے سے آئے ہوئے ان کے کردار ارد گرد کے جانے پہچانے کردار ہیں۔ موضوع کا تنوع ان کے افسانے کی خصوصیت ہے۔ ان کا اسلوب رواں دواں اور زبان تشبیہات اور استعارے سے آراستہ ہوتی ہے۔ زندگی سے جو جھتے ہوئے کسی عام آدمی کالہو لہان چہرہ’’ بابا‘‘کے روپ میں نظر آتا ہے اور کبھی نوکرانی ’’نوری‘‘کی شکل میں جو زندگی کی بے اعتنائیوں سے گھبراکر خودکشی میں فرار حاصل کرتی ہے۔ طیبہ خان اپنے افسانوں میں چونکا دینے کی کوشش نہیں کرتیں بلکہ معاشرے کے دوہرے چہرے سے آہستہ سے نقاب اُٹھا کر قاری کو سوچنے پرمجبورکردیتی ہے۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...