... loading ...
پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفرازنوازکی قیادت میں انگلینڈپہنچ چکی ہے ۔ جہا ںاس نے پریکٹس میچ میں اپنے ہتھیارو ںکوآزمانے کے لیے کینٹ کے خلا ف میدان کارخ کیا۔اورپہلے بلے باز ی کامظاہرکرتے ہوئے پوری ٹیم صرف 168 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی جس میں امام الحق 61 رنز اورحسن علی 24رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔بارش سے متاثرہ میچ کے دوران میچ توبے نتیجہ ختم ہواپرکینٹ نے بہترکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے
چار وکٹوں پر 209 رنز بنالیے ۔ اس دورا ن بھی ایک مرتبہ پھر بارش نے کھیل کو متاثر کیا۔کینٹ کی جانب سے جو ڈینلے نے آوٹ ہوئے بغیر 113 رنز بنائے جبکہ ڈکسن نے 74 رنز بنائے تھے جنھیں شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔بائولروں میں شاداب خا ن نے دو اورمحمد عامروحسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ بائولروں کی کارکردگی بھی کسی حدمایوس کن ہی رہی لیکن میچ کی خاص بات محمدعامرکاایک شاندار ٹھہراجب انھوں نے اے جے بلیک وکلین بولڈکیا۔ پاکستان کوایک اورپریکٹس میچ کھیلناہے ۔ جس کے بعد اس کوپہلی بارٹیسٹ اسٹیٹس لینے والی آئرلینڈکے خلاف اس کی تاریخ کااولین میچ کھیلناہے ۔
آئرلینڈکی ٹیم عالمی کرکٹ میں بالکل نئی ضرورہے پرماضی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران اس کا ریکارڈ شاندار ہے اورون متعدد بار اپنے سے بڑی کئی ٹیموں کواپ سیٹ شکست کا مزا چکھا چکی ہے ۔اس اپ سیٹ شکست کا مزا دنیاکی دیگرٹیموں کو یاد ہو یا نہ ہوپر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ضروریادہوگا۔ جب ویسٹ انڈیزمیں کھیلے گئے 2007 کے ورلڈ کپ دوران آئر لینڈ نے پاکستان کو شکست کی ہزیمت سے دوچارکیاتھا ۔اگرچہ اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کو پانچ بار ون ڈے میں اور ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کرچکی ہے لیکن اس شکست کو ایک تلخ حقیقت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جس کا سامنا پاکستانی ٹیم کو کرنا پڑا تھا۔
اس حوالے سے سوال پیداہوتاہے کہ کیا آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 11 سال پہلے کی یہ شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر اثرانداز تو نہیں ہوگی ؟گوکہ اس ٹیم میں شامل کوئی کھلاڑی موجودہ ٹیم میں شامل نہیں ہے ۔ لیکن یہ بات ضرورتشویش ناک ہے کہ پاکستانی بلے 2007کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی طرح آج بھی سوئنگ ہوتی گیندوں کوصحیح طورپرنہیں کھیل پاتے ۔ اس کے علاوہ ٹیم کویونس خان اورمصباح الحق جیسے مایہ نازکھلاڑیوں کاساتھ بھی میسرنہیں جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں اپنااہم کرداراداکرنے والے یاسرشاہ بھی اپنی انجری کے باعث ٹیم سے باہرہیں۔اس لیے پاکستانی شائقین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں اورسوال کیاجارہاہے کہ کیاقومی ٹیم کرکٹ بے بی کے خلاف اولین مارکے میں سرخروہوپائے گی۔کیونکہ پاکستانی ٹیم میں چارسے پانچ نئے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آئرش ٹیم میں پورٹر فیلڈ ، ایڈجوائس، بوائڈ رینکن،نیل اور کیون اوبرائن ،اینڈریوبل برائن، لیسٹر لائٹنگ اور کریگ ینگ جیسے کئی کاؤنٹی کے تجربہ کار پلیئرزشامل ہیں۔ایڈجوائس اوربوائڈ رینکن انگلش ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
اس حوالے سینئرکھلاڑیوں خاص طور معروف کمنٹریٹرزمیزراجہ کا برطانو ی نشریاتی ادارےسے گفتگوکرتے ہوئے کہناہے کہ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے لیے ایک تلخ حقیقت تھی لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اسے یاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔’یوں بھی اس بات کو 11 سال بیت چکے ہیں اور اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں جو نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے اس دورے پر پہنچے ہیں۔ تاہم رمیز راجہ کو اس بات کا ضرور احساس ہے کہ آئرلینڈ کے کھلاڑی اپنے ڈریسنگ روم میں گفتگو کے دوران گیارہ سال پہلے کی جیت کو اپنے حوصلے بلند کرنے کے لیے ضرور یاد کریں گے۔بہرحال رمیز راجہ کویقین ہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈکے خلاف میچ جیتے گی۔ان کایہ بھی خیال ہے کہ آئرلینڈکے پاس ٹیسٹ معیارکی ٹیم نہیں وہ محدوداوورزکی کرکٹ کھیلتی رہی ہے اس لحاظ سے پاکستا ن کاپلہ بھاری ہے ۔
رمیزراجہ کے خیالات اپنی جگہ لیکن اس میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم پر یہ دباؤ بھی ضرور موجود ہوگا کہ اگر وہ آئرلینڈ کو نہیں ہراتی تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ اگردیکھاجائے توبے شک قومی ٹیم اب سے کچھ سال پہلے تک عالمی درجہ بند ی میں دنیاکی نمبرایک ٹیم ضرورتھی پراس میں ٹیسٹ کھیلنے والے شہرہ آفاق بلے بازاوربائولرزبھی موجود تھے ۔ موجودہ ٹیم میں شامل کئی کھلاڑی ناتجربہ کارہیں جبکہ دیکھایہ گیاہے ہماری ٹیم کی بیٹنگ کے لیے 8 سے15 درجہ حرارت اورنم آلود وکٹیں مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔دورے کے اولین میچ میں پاکستان ٹیم نے کینٹ کے عام بولرز کے سامنے 168 رنزپرہتھیارڈال دیئے ۔ اس تمام صورتحال میں آئرلینڈ سے اولین ٹیسٹ سرفراز احمد الیون کے لیے بڑاچیلنج بن گیاہے۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...