... loading ...
سپریم کورٹ نے غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی پرمامور پولیس اہلکار واپس بلانے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل میں چاروں صوبوں نے کئی ہزار اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی ختم کردی اورانہیں معمول کے فرائض اداکرنے کیلئے واپس بلالیا۔صوبائی حکومتوں نے غالباً عجلت میں ایسی شخصیات کی حفاظت کیلئے مقرر اہلکاربھی واپس بلالئے جن کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں قانون کے مطابق سیکورٹی دیناضروری تھا۔اس حوالے سے عوامی حلقوں اورمیڈیا میں اعتراضات بھی اٹھائے گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے پیرکوغیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی واپس لینے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ابہام کو دور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جس شخص کی زندگی کوحقیقی خطرہ ہواس سے سیکورٹی واپس نہ لی جائے۔انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکورٹی قواعد اورطریق کار وضع کریں اورکسی سے سیکورٹی واپس لینے یانہ لینے کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر یکساں فارمولا تیار کریں۔انہوں نے بطور خاص میاں نوازشریف کانام لیا اور کہا کہ انہیں بطور سابق وزیراعظم قانون کے مطابق سیکورٹی ملنی چاہئے۔انہوں نے یہ استفسار بھی کیا کہ اسفند یارولی (سربراہ اے این پی)کوسیکورٹی ملی ہے یانہیں؟جناب چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی سے متعلق عدالتی کارروائی کا مقصدٹیکس کے پیسے بچانا ہے۔اس وقت صرف پنجاب میں غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی کاخرچہ ایک ارب38کروڑ روپے بنتا ہے۔باوردی افراد کے علاوہ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کیاجاتا ہے۔
اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شہریوں کی جان ومال اورعزت وآبرو کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اوروہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ذریعے یہ فرض نبھا رہی ہے۔عوام کے علاوہ خواص کی سیکورٹی بھی ریاست کی خصوصی توجہ کی طلب گار ہے۔قیام پاکستان کے بعد ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان شہید کردیئے گئے۔مغربی پاکستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر خان صاحب کے علاوہ کئی دوسری اہم سیاسی شخصیات کاقتل بھی ہماری قومی تاریخ کاحصہ ہے۔قتل کی وجوہات میں سیاسی،ذاتی وگروہی مخاصمت بھی ہوسکتی ہے اورمذہبی منافرت و کاروباری چشمک بھی۔بعض صوبوں میں مرکز گریز قوتیں بھی قتل وغارت میں ملوث رہی ہیں۔امریکہ میں نائن الیون کے واقعہ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی نے سراٹھایا اوربم دھماکوں میں ہزاروں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بدامنی اورلاقانونیت کی اس فضا میں اہم سیاسی،مذہبی وپیشہ ور شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ بھی معمول بن گئی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے پہلے آپریشن ضرب عضب اورپھر آپریشن ردالفساد شروع کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردی کاتو تقریباً مکمل خاتمہ ہو گیا لیکن دوسری وجوہات کی بنا پر لاحق جانی خطرات بدستور موجود ہیں ۔ اس پس منظر میںجہاں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے وسیع البنیاد انتظامات کئے جاتے ہیں وہاں قومی ذمہ داریوں پرمامور اہم شخصیات اوران لوگوں کیلئے بھی خصوصی سیکورٹی ناگزیر ہے جنہیں کسی نہ کسی جانب سے جانی نقصان کاخطرہ ہے۔ایسے افراد کی سیکورٹی کاتعین وزارت داخلہ کرتی ہے اوران کی حفاظت کیلئے پولیس کاعملہ مقرر کیاجاتا ہے تاہم یہ حق صرف مجاز افراد کا ہے لیکن دیکھا گیا ہے کہ اثرورسوخ اورذاتی تعلق کی بنا پرغیر متعلقہ افراد کو بھی شان وشوکت کے مظاہرے کیلئے پولیس کی نفری دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مجازشخصیات کو ضرورت سے زیادہ نفری دے دی جاتی ہے۔جس پر بے محابا اخراجات آتے ہیں۔عوام کے ٹیکسوں کایہ بے جا اسراف ہے اورسپریم کورٹ کے حکم کامقصد بھی یہی ہے کہ اسے روکا جانا چاہئے۔صوبائی حکومتوں کو ازسر نو قواعد وضوابط بنانے چاہئیں اورخصوصی سیکورٹی جس شخص کاحق بنتا ہے اسے اس کی ضرورت کے مطابق دینی چاہئے جس کاحق نہیں بنتا اسے نہیں دینی چاہئے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...