... loading ...
بھارت میں 12 سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کا آرڈیننس منظور کیا گیا ہے۔ بھارت کی یونین کیبنٹ نے قانون کی منظوری دی۔ حکومت نے آرڈیننس منظوری کے لیے صدر کو بھجوا دیا‘ جو صدر کی منظوری کے بعد 6 ماہ کے لئے نافذ ہو گا۔ اس دوران مودی حکومت آرڈیننس کو قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لے گی۔ ملزموں کی ضمانتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ جنسی زیادتی کی کم از کم سزا عمر قید کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے 7 سے 10 سال تھی۔ اچھا کام مخالف یا دشمن بھی کرے تو اخلاقیات کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تحسین کی جائے۔ اسی کلیے کے تحت بھارت میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے آرڈیننس کا اجرا اور قانون سازی کی تیاریاں سراہے جانے کے قابل ہیں۔
بچے کسی بھی ملک یا معاشرے کے ہوں‘ انہیں آزادی سے نشوونما پانے‘ تعلیم حاصل کرنے اور پورے احساسِ تحفظ کے ساتھ روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے اور یہ مواقع اور تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار وہاں کی حکومتیں ہوتی ہیں۔ ہمارے پڑوسی ملک کی حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے جا رہی ہے‘ لیکن یہاں پاکستان میں اس حوالے سے حالات اور معاملات اطمینان بخش قرار نہیں دیے جا سکتے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے‘ جس کے مطابق پاکستان کے صرف ایک صوبے‘ پنجاب میں تین ماہ کے دوران 304 بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 8 کو جنسی تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 10 سال سے کم عمر 93 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے‘ جن میں سے 4 کو زیادتی کے بعد ملزمان نے قتل کر دیا۔ 203 بچوں کے ساتھ بدفعلی کی گئی‘ اور ان میں سے 4 بچوں کو بعد میں قتل کر دیا گیا۔ 304 واقعات میں ملوث ملزمان میں سے صرف 200 سے کچھ زائد کو گرفتار کیا جا سکا۔باقی تاحال ا?زادانہ گھوم رہے ہیںاور خدانخواستہ ایسے ہی مزید سانحات کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ اعداد و شمار ایک افسوسناک اور تشویشناک صورتحال کی غمازی کرتے ہیں۔ وہ معاشرہ کتنا محفوظ اور مامون ہو سکتا ہے‘ جس میں بچوں کو ہی تحفظ حاصل نہ ہو۔ مذکورہ بالا اعداد و شمار چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارے بچے محفوظ نہیں۔ ہوس ناک نظریں ان کے تعاقب میں رہتی ہیں‘ اور ایسی آنکھوں کو نوچ پھینکنے کی ضرورت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر حالات یہی رہے تو وہ اپنا بچپن انجوائے کرنے کے قابل نہیں رہیں گے اور ممکنہ طور پر مختلف نوعیت کے نفسیاتی عوارض کا شکار ہو جائینگے۔ ایسا ہونے سے پہلے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے پیش کردہ اعداد و شمار کا مقصد اور مطلب دونوں پڑوسی ملکوں کا تقابل نہیں‘ بلکہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ایسا ماحول ہونا چاہیے کہ بچوں کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جاتی ہے اور بیشتر واقعات میں ملزمان کو نہ صرف گرفتار کر لیا جاتا ہے بلکہ انہیں قرار واقعی سزا بھی دلوائی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے اگر زیادہ تر ملزمان کو سزا مل جاتی ہے تو پھر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سدباب کیوں نہیں ہو سکا؟ قصور کی معصوم زینب کا واقعہ میڈیا کے ذریعے سامنے آ گیا تو اس پر سرعت کے ساتھ کام کیا گیا۔
بہت سے واقعات ایسے ہوں گے جو منظر عام پر ہی نہیں آتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین کو بہتر بنانے اور اس سے زیادہ ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر توجہ دی جائے اور یہ اقدامات اتنے جامع اور دوٹوک ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بچوں کی طرف ہوسناک نظروں سے دیکھ بھی نہ سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...