... loading ...
ہمارے معاشرے میں کچھ لوگوں نے پاکستانیوں کو ناکام اور خراب لوگ ثابت کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔جہاں یہ’’ ٹھیکیدار‘‘ ہمارے اخلاق و کردار کی اس طرح تشریح بیان کرتے ہیں کہ سننے والوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، شرمندگی سے نظریں نہیں اٹھ پاتیں۔ اس شرمندگی کا اظہار ہم بہت تخلیقی انداز میں کرتے ہیں۔اس اخلاقی انحطاط میں ہم حسبِ توفیق یا حسبِ لیاقت چند جملوں کا اضافہ کر کے سوشل میڈیا پر آگے بڑھادیتے ہیں۔ پھر نجی محفلوں میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم، ہمارے والدین، ہماری بہنیں، ہمارے بھائی، بیوی بچے، ہمارے اساتذہ، ہمارے دانشور، ہمارے معاشرے کے تمام طبقات آسی پستی کا شکار ہیں، جس سے نکلنا ممکن نہیں۔ یہ بحث چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ بیانیہ معاشرتی حقائق کے مطابق ہے یا نہیں۔سوچنا یہ مقصود ہے کہ حقیقت سے کیا مراد ہے۔ میرا مسئلہ تو بہت سادہ ہے۔ وہ یہ کہ اس قسم کی گفتگو اخلاق و کردار کو سنوارنے، نکھارنے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بنے گی؟۔جس طرح کی منفی باتیں بڑھتی جارہی ہیں، اگر یہ باتیں اچھا معاشرہ قائم کرنے کا سبب بن سکتی ہیں تو ہمیں ضرور کرنا چاہیں۔اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو بہتری کی جانب بڑھنے کاموثر طریقہ دریافت کیا جائے۔لیکن وہ موثر طریقہ کیا ہوسکتاہے؟ چلیں، تھوڑی دیر کے لیے کسی ایسے گھر کا تصور کرتے ہیںجسے آپ آئیڈیل سمجھتے ہیں۔ کیا یہ وہ گھر ہے جہاں ماں باپ بچوں کی بات بات پر تذلیل کرتے ہیں یا پھر محبت سے سمجھاتے ہیں، ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کیا یہ وہ گھر ہے جہاں میاں بیوی ایک دوسرے سے لڑتے اور ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں یا ایک دوسرے کو سراہتے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
گھر کو چھوڑیں، کسی آئیڈیل دفتر کا جائزہ لیں۔ کیا اس دفتر میں سب ایک دوسرے کو غلط، کمتر اور نااہل ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیںیا ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ تنقید اور برائیاں کرنے والوں کی ایک طویل فہرست آپ کے سامنے ہوگی۔ ان لوگوں کے گھروں یادفاترکے حالات دیکھ لیں۔ ڈرا، سہما، خوف زدہ سا ماحول ہوگا، کوئی کسی کی عزت نہیں کرتا ہو گا۔ اگرآپ کو لگتا ہے کہ زہراگل کراور کیچڑاچھال کر ایک صحتمند اور شفاف معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے تو آپ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔جہاں کہیں سچی تعریف دل کی گہرائیوں سے کی جاتی ہو ،وہاں ہر شخص اعتماد اور خوشی سے لبریز نظر ا?تا ہے۔اگر اب تک آپ نے منفی انداز سے چیزوں کو سدھارنے کی کوشش کی ہے تو کچھ عرصہ تعریف اور حوصلہ افزائی سے بھی اصلاح کی کوشش کریں ۔ بس ایک غلطی مت کیجئے گا،جو عام طور پر کی جاتی ہے۔ ہم برسوں سے منفی انداز میں چیزوں کو سدھار نے کی کوشش کرتے آئے ہیں،مگر یہ ٹھیک نہیں ہوئیں۔ اس لیے کچھ عرصے کے لیے مثبت طریقے اپناتے ہیں، ماضی میں ہم فوری نتائج سامنے نہ آنے کی صورت میں دوبارہ پرانی روش پر چل پڑتے ہیں کہ ‘‘یہ قوم محبت کی زبان نہیں سمجھتی۔’’اس لیے اب تھوڑا وقت دیں۔ تبدیلی ایسے ہی آتی ہے، اور ایسے ہی آئے گی۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے اہم کردار کن افراد کا ہوتا ہے؟ ایک وہ جو ذہین ہوتے ہیں۔ دوسرے وہ جو ان ذہین افراد کی قدر کرتے ہیں۔ یورپین بزنس ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا کے 120 ذہین ممالک میں پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔ جی ہاں چوتھا۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، مگر ہم اس سے بے خبر ہیں، کیوں؟ ہمارے دانشور اگر اس طرح کی خبروں پر تبصرے شروع کردیں گے تو ان کا خوف، نفرت اور مایوسی کا کاروبار ٹھپ نہیں ہوجائے گا؟۔ہمیں اب ذہین لوگوں سے زیادہ ان کی ضرورت ہے جو پوری قوم کو احساس دلائیں کہ آپ حقیرکیڑے نہیں ہو، انسان ہو۔آپ نے پہلے بھی دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے، تم آج بھی نام روشن کر رہے ہو، اور کل بھی کروگے۔آپ میں اورترقی یافتہ ممالک میں یہی تو فرق یہ ہے کہ وہ ہماری ذہانت اور نمایاں کارکردگی پر پوری نظر رکھتے ہیں، ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں، ہماری قدر کرتے ہیں۔لیکن ہم خود ہی اپنی قدر نہیں کرتے۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...