... loading ...
بھارت بھر میں ذات پات پر بحث ایک مرتبہ پھر نمبروں کے کھیل میں تبدیل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی حالیہ رولنگ جس میں1989ء کے شیڈولڈ کاسٹ ایکٹ کی کچھ شقوں کا غلط استعمال روکنے کی ہدایت کی گئی، کے بعد سے دلت کمیونٹی ملک بھر میں سڑکوں پر ہے۔ سپریم کورٹ کی رولنگ کے خلاف بھارت کی تقریباََ تمام بڑی پارٹیاں دلت کاز کے تحفظ کے عزم کا اظہار کر چکی ہیں۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ دلتوں کے احتجاجی مظاہرے اچانک شروع ہوئے، جس میں انہیں کسی پارٹی کی حمایت حاصل نہ تھی، تب بھی سیاسی جماعتیں جس طرح کے بیان اس وقت جاری کر رہی ہیں، صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔
لگتا ہے کہ دلتوں کے مسائل سے متعلق بھارتی سیاست سیاسی درستگی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ، ماضی میں اس کی اہمیت خانہ پری سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ سیاسی جماعتیں اپنی قیادت کے ڈھانچے میں واضح تبدیلی کے بغیر دلتوں اور ان کی جدوجہد سے یکجہتی کا اظہا رکرتی رہی ہیں۔ لبرل، دائیں او ربائیں بازو کے مباحثوںمیں اگرچہ دلتوں کو فرضی قسم کی نمائندگی ملتی رہی ، مگر ہر جماعت حقیقی دلت رسم و رواج، اقدار اور نظریات سے بیزار دکھائی دی۔ تاریخی طور پر ان جماعتوں نے دلت ہونے کی ہر شکل کو قبول کرنے سے گریز کیا ، یا اس میں ناکام رہیں۔اس کی بڑی وجہ دلتوں کا بیانیہ بھی ہے جیسے غیر معقول ہونے کی وجہ سے سیاسی دھارے میں لانا ممکن نہیں۔سیاسی دھارے میں لانے کے لیے انہیں سدھانے کی ضرورت ہے، کہ فساد کا باعث بننے والی باتوں سے دور رہیں، تکلیف دہ رسم ورواج سے جان چھڑائیں۔ قومی دھارے میں لانے کے لیے آئینی و جمہوری آزادیوں کی سیاست کرنا پڑتی ہے۔
آزادی کے بعد کے بھارت میں اعلیٰ ذاتوں کے غلبے کی سیاست کا سلسلہ کسی نہ کسی صورت جاری رہا،جس کے لیے مختلف قسم کی نظریاتی سیاست کے سوانگ بھی رچائے گئے۔ خاتمے کے دعووں کے برعکس ذات پات کے نظام کو کسی نہ کسی شکل میں نئی زندگی ملتی رہی۔ دلت کے حوالے سے سیاسی درستگی کے لیے شوروغل ایک مرتبہ پھر اختلافات کی نذر ہو سکتا ہے، ڈھانچے میں کسی بڑی تبدیلی کے بغیر معمولی باتوں پر اتفاق رائے کا بھی امکان ہے۔
ڈاکٹر امبیدکر کو بطور ہندو پیش کرنا ، دلتوں کے ہیروز کو قومی یا مذہبی یکجہتی کے بیانیہ میں شامل کرنا اس کانٹ چھانٹ کی علامت ہے جوکہ سیاسی دھارے کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔ ایک سسٹم کے تحت اختلافات اور اختلاف رائے کمزور بنا کر دلت کئی اکائیوں میں تقسیم کیے جاتے رہے جس میں کچھ گروہوں کا کمتردنیا سے بظاہر تعلق نہیں، جبکہ بعض دلت گروپ روزانہ تذلیل اور تشدد کاسامنا بنتے ہیں۔ اپنی شناخت کے لیے جدوجہد اور سیاست کی کچھ حدود ہیں، ذات بات کے غالب نظام کے مدمقابل لایا جا ئے تو دلتوں کے پاس اسے سے لڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ فرضی اکائی جس میں ہندو مت، بھارتی یا کوئی بھی دوسری شناخت شامل ہیں، میں جذب ہونے کے لیے دلتوں کو وقار و مرتبے کے حصول کی لڑائی اور اس سلسلے کی جدوجہد کی مکمل نفی کرنا ہو گی۔
کئی عشروں سے جاری بعض مثبت پروگراموں اور ایک فعال دلت مڈل کلاس کے وجود میں آنے کا مطلب ہے کہ دلت سیاسی طاقت اور جوڑ توڑ کے ذریعے انتخابی سیاست پر واضح طور پر اثر انداز ہونگے۔ سپریم کورٹ کی رولنگ کے خلاف دلتوں کے مظاہرے دراصل سیاسی طور پر منوانے کی کوششوں کا حصہ ہے جن کا سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے ، جس میں متنازع کارٹون سے لے کر ضلع اونا میں گائے کے تحفظ کی تنظیم کے کارکنوں کا دلتوں پر تشدد، روہت ویمولا کی خودکشی اور مہاراشٹر میں بھیما کورے گاوں کی یاد منانے کے موقع پر فسادات شامل ہیں۔ ان واقعات پر دلتوں کے مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ دلت سیاست پختگی کی جانب بڑھ رہی ہے۔تمام مثالیں مقامات ، حالات اور جدوجہد کی نوعیت مختلف ہونے کے باوجود اس عزم کی علامت ہیں کہ بھارت میں دلت مختلف تحریکوں کی صورت میں سیاسی وجود کا موثر احساس دلا رہے ہیں۔ اس وقت دلتوں کی مزاحمت جس سطح پر کھڑی ہے، اسے بھارتی نیٹ ورک سے باہر نکلنا نہیں چاہیے۔دلت شناخت کی سیاست ایک وسیع محور میں حقوق کی حقیقی جدوجہد کی شکل اختیار کر رہی ہے جس میں دلت مڈل کلاس پیش پیش ہے۔ امید ہے کہ ڈاکٹر امبیدکر کے یہ مظاہرین مخصوص ذات کے غلبے پر مبنی قوم پرستی کے خلاف اہم محاذ ثابت ہونگے۔
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا...
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوا...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہ...
پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں وزیراعظم سے کہتا ہوںاب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگ...
ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلا...
قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چا...
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...