... loading ...
گزشتہ ماہ اس صدی کے مشہور سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی وفات کے بعد مختلف سائنسی ویب سائٹ پر بہت سے کالم چھپے جن میں ان کی بلیک ہول پر ریسرچ کو خوب سراہا گیا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بلیک ہول کیا ہے؟سائنس کی دنیا میں انہیں کبھی تو دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے اور کبھی موت کا گڑھا۔ کیا بلیک ہول کا رنگ واقعی سیاہ ہے یا پھر اس سیاہ پردے کے پیچھے بھی رازوں کی دنیا چھپی ہے؟
جب کوئی ستارہ اپنی زندگی کے آخری حصّے میں ہوتا ہے تو وہ پھٹ جاتا ہے یا پھر بلیک ہول میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ کوئی بھی ستارہ بلیک ہول اس وقت بنتا ہے جب اس کے تمام مادے کو چھوٹی جگہ میں قید کردیا جائے۔ اگر ہم اپنے سورج کو ایک ٹینس بال جتنی جگہ میں مقید کردیں تو یہ بلیک ہول میں تبدیل ہوجائے گا۔
بلیک ہول میں تھوڑی جگہ پر انتہائی زیادہ مادے کی وجہ سے اس کی کشش اتنی زیادہ ہوجاتی ہے کہ روشنی، جو اب تک کی تحقیقات کے اعتبار سے اس کائنات کی سب سے تیز ترین چیز ہے، بھی اس سے فرار نہیں ہوسکتی۔بیشتر افراد میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر ہمارا سورج بلیک ہول بن گیا تو یہ نظام شمسی کے تمام سیاروں کو نگل لے گا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق اگر سورج بلیک ہول بن بھی گیا تو تب بھی زمین اور باقی سیارے اپنے مدار میں بیضرر چکر لگاتے رہیں گے۔
بلیک ہول کی کشش کا دارومدار اس میں موجود مادے کی مقدار پر ہوتا ہے اور جیسا کہ سورج کے بلیک ہول بننے کے بعد بھی اس میں مادے کی مقدار وہی رہے گی اس لیے سیاروں پر لگنے والی کشش ثقل بھی وہی رہے گی۔چونکہ بلیک ہول بنے کے بعد سورج کا حجم انتہائی کم ہو جائے گا تو اس کے گرد ایک حد تک کشش بہت زیادہ ہوجائے گی کہ اگر کوئی بھی چیز اس حد کو پار کرجائے تو پھر اس کا واپس آنا ناممکن ہو جائے گا۔ بلیک ہول کے گرد اس حد کو فلکیاتی اصطلاح میں “ایونٹ ہورائزن” کا نام دیا جاتا ہے۔اگر ہم روشنی کی بات کریں تو یہی ایک ذریعہ ہے جو ہماری آنکھ محسوس کرتی ہے اور ہمیں وہ چیز دکھائی دیتی ہے۔ اس پر بعض لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ اگر بلیک ہول کی ایونٹ ہورائزن روشنی بھی واپس نہیں آتی تو پھر سائنسدان بلیک ہول کی نشاندہی کس طرح کرتے ہیں؟اس سوال کا آسان سا جواب یہ ہے کہ آج تک سائنسدانوں نے نہ کبھی بلیک ہول کو دیکھا ہے اور نہ ہی آنے والے وقتوں میں دیکھ سکیں گے لیکن ہاں حال ہی میں ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں ہزاروں بلیک ہول دریافت کیے ہیں۔
جی ہاں! یہ بات بیسویں صدی سے زیر بحث تھی کہ سپر میسو بلیک ہول، جو کہ ایسے بلیک ہول کو کہا جاتا ہے جس میں ہمارے سورج کی طرح کے 40 لاکھ ستارے سما سکتے ہوں، کے آس پاس بہت سے چھوٹے بلیک ہول بھی موجود ہوتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے اس بات کا مشاہدہ نہیں کیا تھا لہذا اس بات کو ثابت قرار دینا مشکل تھا لیکن چند ہفتے پہلے سائنسدانوں نے ہماری اپنی کہکشاں کے مرکز میں موجود سپر میسو بلیک ہول کے گرد ہزاروں چھوٹے بلیک ہول گرد محور دریافت کیے ہیں۔ اس دریافت کے بات یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ایسے بڑے بلیک ہول کے گرد چھوٹے بلیک ہول بھی موجود ہوتے ہیں۔
یہ دریافت سائنسدانوں نے کہکشاں کے مرکزی بلیک ہول کی تصویر لیتے وقت کی۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب بلیک ہول مادے کو نگلتا ہے تو ایونٹ ہورائزن سے پہلے، شدید کشش کی وجہ سے مادہ ریزہ ریزہ ہوجاتا ہے اور انرجی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس سب کے نتیجے میں ایونٹ ہورائزن کے بہت قریب ایکس ریز پیدا ہوتی ہیں جسے زمین پر موجود ایکس رے دوربینوں کی مدد سے تصویر میں قید کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ہم بلیک ہول کو دیکھتے ہیں اور ان چھوٹے بلیک ہول کی دریافت بھی اسی طرح ہوئی۔
یہ چھوٹے بلیک ہول ہمارے سورج سے دس گنا زیادہ مادہ رکھتے ہیں جبکہ مرکزی بلیک ہول چالیس لاکھ سورج اپنے اندر قید کرسکتا ہے۔یہ ریسرچ ‘نیچر’ نامی جزیرے میں شائع ہوئی جس میں چک ہیلے، جو کہ کولمبیا یونیورسٹی میں ماہر فلکیات ہیں، کا کہنا تھا کہ “کہکشاں کا مرکز بہت زیادہ عجیب جگہ ہے، اس لیے بہت سے لوگ اس کا مطالعہ کرنے کو پسند کرتے ہیں”۔بحر حال کائنات میں جتنا گہرائی میں انسان دیکھے گا اتنا اس کائنات کے بارے میں یہ خیال کرے گا کہ جیسے ابھی تو شروعات ہے کیونکہ کائنات کے بہت سے راز ایسے ہیں جن پر سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔
بحریہ ٹاؤن اور کراچی میں زمینوں پر مبینہ قبضوں میں ملوث سندھ کے طاقتور سسٹم سے وابستہ بااثر افراد کیخلاف تحقیقات ایکبار پھر بحال کر دی ،چھاپہ تقریباً 6 سے 8 گھنٹے تک جاری رہا، ذرائع کارروائی کے دوران کسی شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ، ضبط شدہ...
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی پی ایس ایل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی، محسن نقوی،عطاء تارڑ موجود تھے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔تفصیل...
کھاریاں میںنقاب پوش افراد نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج ، 2 پی ٹی آئی رہنما زیر حراست امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے جہلم منتقل کر دیا،صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار...
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، چیف آف ڈیفنس فورسز کا ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ،لاہور گیریژن کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے ت...
بلوچستان میں دہشت گردی سے بے پناہ مشکلات ،کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے11 ارب دیے،سیاسی قیادت سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ...
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،ذرائع پی ٹی آئی عوامی اجتماع کیلئے متبادل آپشنز پر غور،مزار قائد کے اطراف بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے موقع پر جلسہ کی اجازت دینے...
صدرزرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سیحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، اپوزیشن کمیٹی کو سیاسی قیدیوں تک رسائی دی جائے،عمران خان کو آج تک سچ نہیں بتایا گیا میڈیا کی سینسر شپ ختم کی جائے،ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، شہیدوں کا خون رائ...
زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کوتاہی قابل قبول نہیں،جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے جبکہ وزیراعظم نے ...
ایف ڈبلیو او کے تعاون سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری ،وزیراعلیٰ کا523ترقیاتی اسکیموں کا اعلان تمام میگا اور اہم منصوبے عالمی معیار کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے تحت ہونے چاہئیں، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، محکم...
سلمان اکرم راجاکا بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان، واٹس ایپ گروپس میں شدید تنقید،ذرائع سیکریٹری جنرل نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں، اراکین پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، پ...
منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے،غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے،حکومتی ذرائع حکومتی وفد تیار ،ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا، ذرائع اسپیکر آفس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگ...
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم ہے، خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کو وزیر اعلیٰ لگا دیا جائے؟ اس کی بیعت کرلی جائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعلیٰ کے پی فرما رہے ہیں کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے، کیا ہبت اللہ بتائیں گے چارس...