... loading ...
خواتین کو پبلک مقامات پر گھورنے، جملے کسنے اور ہراساں کرنے والے مرد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (پنجاب) نے ایسی موبائل ایپ تیارکی ہے جس کے ذریعے ایسا کرنے والوں کی فوری اطلاع پولیس کو ہوسکے گی اور ایسے مردوں کو حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑسکتی ہے۔
آج کل خواتین کو عوامی مقامات ، بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور دفاترمیں ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خواتین کو گھورنا، نازیبا حرکت کرنا ، انہیں دیکھ کر جملے کسنا اور چھونے کی کوشش کرنا ہراساں کیے جانے کی مختلف شکلیں ہیں۔ پاکستان بھی ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں ایسے ناپسندیدہ اور غیراخلاقی واقعات رونما ہوتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکے دوران ، بازارمیں خریداری کرتے ہوئے کئی نگاہیں خواتین کو گھورتی ہیں، کوئی جملے کستا ہے تو کچھ لوگ خواتین کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمرسیف نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی اس لیے نہیں ہوپاتی کہ خواتین ان حرکتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں اور پولیس میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی جاتی۔ خواتین کو ہراساں کیے جانے کی باتیں تو بہت کی جاتی ہیں مگرآج تک ایسے کوئی اعداد و شمار میسر نہیں جن کی مدد سے یہ جاننے میں مدد مل سکے کہ خواتین کو کن مقامات پر اور کن اوقات میں ہراساں کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
ڈاکٹر عمرسیف نے بتایا کہ اپریل 2017ء میں ورلڈ بینک کی معاونت سے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا اس مقصد کے لیے ری کیپ کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی اور پھر اس ایپ کی مدد سے لاہور میں منتخب خواتین سے سروے کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کو لیا گیا، اس اقدام سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کن مقامات پر کن اوقات میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں حکومت اقدامات اٹھائے گئے، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی اوران جگہوں کو محفوظ بنایا جائے گا جہاں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
اس منصوبے کے سربراہ اور آئی ٹی یو کے ڈائریکٹر ڈیٹا سائنس لیب ڈاکٹر فیصل کامران نے بتایا کہ انہوں نے پہلے مرحلے میں 2 ہزار کے قریب خواتین سے سروے کیا ہے اس سروے کی روشنی میں اعداد و شمارجمع کیے جارہے ہیں، دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے، شاپنگ سنٹرز، بازار، تفریح گاہوں اور دفاتر کا سروے کیا جائے گا اور پھر اس موبائل ایپ کو عام کردیا جائے گا۔ڈاکٹر فیصل کامران نے بتایا کہ اس موبائل ایپ کو پولیس کے ہیلپ لائن سینٹر سے بھی منسلک کیا جائے گا جس سے خواتین خود کو ہراساں کیے جانے کی فوری اطلاع کرسکیں گی جس کے بعد ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا اور انہیں ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس پالیسی بنانا ہے۔نجی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک طالبہ اقصٰی کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے زیادہ اس وقت خوف اور غیر محفوظ ہونے کا احساس ہوتا ہے جب وہ اسٹاپ پر اکیلے گاڑی کے انتظار میں کھڑی ہوں۔ ایک اور طالبہ نے کہا کہ کئی مرد انہیں گھور کر دیکھتے ہیں، عجیب و غریب جملے بولتے ہیں، قریب آنے اور چھونے کی کوشش کرتے ہیں ہم مجبور ہوتی ہیں کسی کو ایسی گھٹیا حرکت کے بارے میں بتا بھی نہیں سکتیں۔
عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...
حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...
سندھ حکومت نے فوری طور پر آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروا...
نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعد...
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...