... loading ...
آج کے دور میں موبائل فون ہر شخص کی ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ہی میں نہیں ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں بھی یہ عام لوگوں کی پہنچ میں آ گیا ہے۔ ہر چلتے پھرتے شخص کے پاس موبائل فون ہے اور وہ کسی نہ کسی سے بات کرتا نظر آتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ اس کے استعمال کے متعلق کچھ بنیادی عملی، اخلاقی اور تکنیکی باتوں کے بارے میں گفتگو کر لی جائے۔ یاد رہے کہ موبائل فون ایک سہولت ہے، اس لیے اس کا استعمال سہولت کے طور پر کیا جائے۔ بلاوجہ محض وقت اور پیسے کو ضائع نہ کیا جائے یعنی ضرورت کے وقت ہی فون کیا جائے اور صرف ضروری بات کر کے فون بند کر دیا جائے۔ بعض مقامات پر موبائل فون کا استعمال غیر اخلاقی اور بعض صورتوں میں غیر قانونی حیثیت اختیار کر جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر مکتب اور تعلیمی ادارے میں دوران تعلیم اس کا استعمال کسی طور پر بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ اسی طرح موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کرنا یا سننا اپنے اور دوسرے کے لیے خطرناک ہے۔ اسی لیے قانونی طور پر اس پر پابندی ہے۔ کسی مجلس یا محفل میں بیٹھے ہوئے موبائل فون استعمال کرنا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا تاہم ایسے کسی موقع پر کوئی ضروری بات کرنی یا سننی پڑ جائے تو مناسب ہے کہ خاموشی سے ایسے مقام سے ذرا دور ہٹ کر فون کا استعمال کر لیا جائے۔ غلطی سے کوئی نامعلوم کال آ جائے تو مناسب الفاظ میں اس سے معذرت کر لی جائے۔
اسی طرح اگر آپ سے غلط نمبر مل جائے تو بھی معذرت کرنی ضروری ہوتی ہے۔ اگر آپ کا مطلوبہ نمبر متعلقہ شخص کی بجائے گھر کے کسی دوسرے فرد نے اٹھا لیا تو اسے اپنا مختصر تعارف اور پیغام ضرور بتا دیں تاکہ متعلقہ شخص کسی پریشانی کا شکار نہ ہو۔ مسجد میں نماز پڑھتے وقت موبائل فون بند رکھنا چاہیے تاکہ عبادت میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ کوشش کریں کہ آپ کے موبائل کی اطلاعی گھنٹی کسی کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنے۔ اس لیے اس کی آواز کم اور انداز سادہ ہو تو بہتر ہے۔ بعض لوگ اپنے سیٹ میں گھنٹی کی بجائے اسے تھرتھراہٹ پر یا ہلکی سی بیپ کے بعد تھرتھراہٹ پر بھی لگا دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آپ کو آنے والے فون سے کسی کو زیادہ زحمت نہیں ہوتی یا قریبی افراد کو بری نہیں لگتی۔ یہ ایک اچھی صورت ہے۔آج موبائل فون کے بہت سے استعمال سامنے آگئے ہیں یعنی موبائل فون میں گھڑی، ریڈیو، ٹی وی، کیمرہ، سٹاپ واچ، فون ڈائری، کیلنڈر، انٹرنیٹ، گیمز، لغت اور معلومات کے علاوہ تفریح کے بہت سے نئے انداز بھی آ گئے ہیں۔ نیز اپنی اپنی پسند اور ذوق کے مطابق اطلاعی گھنٹی کے انداز اور ریکارڈنگ بھی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام سہولتوں اور آسائشوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کا سائز بھی سکڑ رہا ہے۔ موبائل چاہے جتنا جدید ہو، اس کا بنیادی استعمال کہیں سے آنے والی فون کال کو سننا اور کسی کو فون کرنا ہے۔
موبائل فون ایک ایسی مفید و کارآمد ایجاد ہے جسے روز بروز مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ امیر تو ایک طرف رہے، متوسط اورکم حیثیت لوگ بھی اسے ایک اہم ضرورت سمجھتے ہیں۔ مغربی ممالک میں تو کافی عرصے سے موبائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ اس سے منسلک سہولیات و خدمات دن بدن ترقی کر رہی ہیں۔ اب موبائل فون میں ویڈیو فلمیں اور دستاویزی فلمیں بھی بن رہی ہیں۔ دینی اور مذہبی ذوق رکھنے والے حضرات اپنے موبائلز پر تلاوت سن سکتے ہیں، احادیث اور تفسیر پڑھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا تک اب کمپیوٹر کی بجائے موبائل فون پر رسائی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ موبائل فون قومی اتحاد کو بڑھانے، مختلف علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور انہیں مشترکہ قومی مقاصد سے وابستہ کرنے میں بے پناہ مدد گار ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں موبائل کے ذریعے سے مختلف ممالک کے لوگوں میں روز بروز ذہنی قربت اور اکٹھے ہونے کا احساس بڑھ رہا ہے۔ اس سے بین الاقوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ کاروباری معاملات کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ موبائل فون ایک مفید اور کارآمد ایجاد ہے۔ یہ بذات خود برا نہیں، اس کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی اصلاح کی جائے۔ اسے اچھے کاموں اور اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ لوگ صحیح معنوں میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...