... loading ...
آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا جرم قبول کر لیا ہے، کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سامنے آنے والے اس واقعے کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔اس مرتبہ فرق محض اتنا ہے کہ دوسروں کو چیٹنگ پر درس دینے والے آسٹریلین کرکٹرز خود ہی پکڑ میں آ گئے، انہوں نے اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ کرنے والے شائقین کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، جو نہ صرف اپنی ٹیم کو انتہائی احترام کی نظر سے دیکھتے تھے بلکہ یہ بھی سمجھتے تھے کہ ان کی ٹیم کو چیٹنگ یا ایسی کسی بھی چیز کی ضرورت ہی نہیں۔باؤلرز کو سوئنگ اضافی مدد کی غرض سے گیند کی ایک جانب سطح کو کھردرا کرنے کے لیے کرکٹ میں مختلف حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں، جبکہ اس جرم میں سزا پانے کھلاڑیوں میں کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹارز اور انتہائی معتبر نام بھی شامل ہیں۔
کرس پرنگل
1990 میں نیوزی لینڈ کے میڈیم فاسٹ باؤلر کرس پرنگل نے کراچی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا، جبکہ اسی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا اقرار بھی کیا تھا، لیکن حیران کن طور پر انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی تھی۔
ٹیلی ویڑن کی جتنی اعلیٰ ٹیکنالوجی آج میسر ہے، اتنی پہلے کبھی بھی نہ تھی، آج کھلاڑیوں کے ہر ایک عمل کو گراؤنڈ میں جا بجا لگے کیمروں کی آنکھ قید کر لیتی، لیکن اْس وقت کھلاڑیوں کے کسی بھی عمل کا فیصلہ فیلڈ میں موجود دونوں امپائرز ہی کرتے تھے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پرنگل نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 152 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کیںنے، لیکن بعد میں خود انکشاف کیا کہ انہوں نے بوتل کے ڈھکن کی مدد سے گیند کو رگڑا تھا۔
کرس پرنگل نے کہا تھا کہ میں نے گیند کی ساخت کو تبدیل کیا تھا، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ پاکستانی باؤلرز بھی ایسا کرتے ہیں۔
مائیکل ایتھرٹن
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے 1994 میں پچ سے مٹی اٹھا کر جیب میں ڈالی اور اس مٹی کو گیند پر ملنے کے منظر کو کیمرے نے محفوظ کر لیا۔حیران کن طور پر ایتھرٹن پر آئی سی سی کے میچ ریفری پیٹر برج نے نہ تو جرمانہ کیا اور نہ ہی ان کی سرزنش کی، لیکن انگلش کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنے کپتان پر جرمانہ کردیا تھا۔
یہ سابق انگلش کپتان کے کیریئر کا سیاہ باب تھا لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں تجزیہ کار کے فرائض انجام دینے والے ایتھرٹن نے آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کی حمایت کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی کے مطالبات کو بکواس قرار دیا ہے۔
وقار یونس
پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس پر 2000ء میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ اس جرم میں جرمانہ اور معطلی بھگتنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے تھے۔نیوزی لینڈ کے میچ ریفری جان ریڈ نے سری لنکا، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز میں وقار یونس کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیا تھا اور ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان معین خان اور آل راؤنڈر اظہر محمود پر بھی 30فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سیریز سے قبل ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وقار یونس گیند کی ایک سائیڈ کو ناخن سے کھرچتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جس پر میچ ریفری جان ریڈ نے انہیں خبردار کیا تھا، لیکن پاکستانی ٹیم آفیشلز نے عذر پیش کیا تھا کہ وقار یونس گیند پر لگی گندگی صاف کر رہے تھے، جس کی وجہ سے سابق کپتان اس وقت سزا سے بچ گئے تھے۔
سچن ٹنڈولکر
2001 میں جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ریفری مائیک ڈینس نے حد سے زیادہ اپیل کرنے پر 5 بھارتی کھلاڑیوں پر پینالٹی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سچن ٹنڈولکر بال ٹیمپرنگ کی فرد جرم عائد کی تھی۔ٹی وی کیمروں میں سچن ٹنڈولکر کو گیند کی سیم کو صاف کرتا ہوا دیکھا جا سکتا تھا اور امپائرز کو بتائے بغیر ایسا کرنے پر یہ عمل بال ٹیمپرنگ کے زمرے میں آیا۔
ٹنڈولکر کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب ٹھہرائے جانے پر بھارت میں بہت ہنگامہ ہوا اور آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ٹنڈولکر پر عائد ایک میچ کی پابندی ختم کردی۔
شعیب اختر
2003 میں سری لنکن سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر 2 میچ کی پابندی عائد کی گئی جہاں ان پر گیند کی سطح پر خراب کرنے اور اسے ادھیڑنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
بعد میں شعیب اختر نے اپنی کتاب میں تسلیم کیا کہ دمبولا میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ اکتا گئے تھے، وکٹ سلو ہونے کی وجہ سے انہوں نے گیند سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔شعیب اختر نے مزید لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ یہ سب قوانین کے خلاف ہے اور اس پر کبھی فخر نہیں کیا جا سکتا، جبکہ ساتھ ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے کیریئر میں کئی مواقع پر بال ٹیمپرنگ کی۔
راہول ڈراوڈ
آسٹریلیا میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں ‘دیوار’ کے نام سے مشہور بھارتی بلے باز راہول ڈراوڈ گیند پر لوزینگے لگاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔میچ ریفری کلائیو لائیڈ نے اس وقت کے بھارتی ٹیم کے کپتان کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم
کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ کی تاریخ کا سب سے متنازع معاملہ 2006 میں اس وقت پیش آیا جب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر موجود تھی۔امپائر ڈیرل ہیئر نے پاکستانی ٹیم کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انگلینڈ کو 5 رنز کی پینالٹی ایوارڈ کردی۔اس بات پر برہم قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے ٹیم میدان میں لانے سے انکار کردیا، جس پر امپائرز بلی ڈوکٹروو اور ڈیرل ہیئر نے میچ انگلینڈ کو ایوارڈ کردیا۔اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب امپائرز نے گیند کی کنڈیشن پر بات کرنا شروع کی۔
چائے کے وقفے تک کھیل بغیر کسی احتجاج کے جاری رہا، لیکن وقفے کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے اس بات پر آپس میں گفتگو کی، ان کا ماننا تھا کہ انہوں نے گیند کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔پاکستانی ٹیم کے میدان میں آنے پر امپائرز نے میچ انگلینڈ کو ایوارڈ کردیا اور جب تک پاکستانی ٹیم نے میدان میں آنے پر رضامندی ظاہر کی، اس وقت تک میچ ختم ہو چکا تھا۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا اور واحد ٹیسٹ میچ ہے جو فورفیٹ ہوا۔واقعے کے کچھ عرصے بعد آئی سی سی نے پاکستان کے موقف کو مانتے ہوئے بال ٹیمپرنگ کا الزام واپس لیا اور میچ کا نتیجہ تبدیل کرتے ہوئے اسے ڈرا قرار دیا۔
اسٹورٹ براڈ
2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں اسٹورٹ براڈ اسپائکس کی مدد سے گیند پر چڑھے، جس کے باعث ان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا۔براڈ نے گیند کو پہلے اپنے پیروں سے روکا اور پھر اس پر چڑھ گئے، بعد ازاں وضاحت دیتے ہوئے انگلش فاسٹ باؤلر نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے وہ سست ہو رہے تھے جبکہ صحت جرم سے انکار کیا۔
جنوبی افریقہ نے براڈ کی اس حرکت پر شکایت کی لیکن اس کے باوجود انگلش کرکٹ بورڈ کے اثرورسوخ کی وجہ سے فاسٹ باؤلر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔اس واقعے پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ براڈ غلط تھے، اگر دنیا کے کسی اور ملک کا باؤلر یہ حرکت کرتا تو ہم کہتے کہ اس نے چیٹنگ کی۔
شاہد آفریدی
2010 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے جو کچھ کیا، اْسے کرکٹ کی تاریخ میں بال ٹیمپرنگ کی سب سے مضحکہ خیز حرکت کہا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی گیند کو چباتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور ہوری دنیا نے ٹی وی اسکرین پر یہ منظر دیکھا تھا۔ٹی وی امپائر نے میدان میں موجود امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا تھا، جنہوں نے آفریدی سے بات چیت کے بعد گیند کو تبدیل کیا تھا۔
میچ ریفری رنجن مدوگالے نے آفریدی کو طلب کیا، جس پر آفریدی نے غلطی کا اعتراف کیا اور ان پر 2 میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم ایسی نہیں، جو بال ٹیمپرنگ نہ کرتی ہو لیکن میرا طریقہ غلط تھا، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں شرمندہ ہوں۔سابق کپتان نے کہا تھا کہ میں صرف اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتنا چاہتا تھا لیکن یہ طریقہ یقیناً غلط تھا۔اس حرکت کے باوجود پاکستان کو میچ میں 2 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فاف ڈیو پلیسی
2016 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ پر جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 3 منفی پوائنٹس بھی دیے گئے۔
ٹی وی اسکرین پر ڈیو پلیسی منہ میں موجود ٹافی کے تھوک کی مدد سے گیند کو چمکاتے ہوئے نظر آئے ، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ڈیو پلیسی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے بلکہ اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند کو ٹراؤزر کی زپ سے رگڑنے پر بھی ان پر جرمانہ کیا گیا تھا۔
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...