... loading ...
انسان کے بنائے ہوئے قوانین میں بدلتے ہوئے حالات کے مطابق بہتری کی ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے۔ اسی طرح 18 ویں آئینی ترمیم کو آسمانی صحیفہ قرار دینا درست نہیں اور اسی طرح ایک ہی محکمے میں کئی قسم کے امتیازی انتظامی فیصلے بھی اداروں کی وحدت اور وجود کے لئے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ ہیلتھ الائونس محکمہ صحت کا ایک ایسا متفقہ مسئلہ ہے جس سے کسی کو اختلاف نہیں ہے۔ لیکن محکمہ خزانہ سندھ نے اسے جس انداز سے منظور کیا ہے وہ شعوری طور پر محکمہ صحت کے نیم طبی عملے کو تقسیم کرنے کے نکتہ پر مبنی ہے۔ یعنی ہیلتھ الائونس جو بنیادی تنخواہ کا 20فیصد کی شرح کے تناسب سے نئے مالی سال سے ادا کیا جائے گا اس کا اطلاق گریڈ ایک سے پندرہ تک محدود رکھا گیا ہے اور گریڈ 16 سے لیکر گریڈ 18 تک کے نیم طبی عملے کو ہیلتھ الائونس سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔ اس فیصلے کو کرنے والوں نے اب تک اس حساس نوعیت کے امتیازی فیصلے کی نہ تو کوئی وجہ بتائی ہے اور نہ اس کی وضاحت کو ضروری جانا ہے۔ جس پر محکمہ صحت میں ہیلتھ الائونس کی منظوری کے باوجود نیم طبی عملے میں تشویش اور فیصلے کے منفی اثرات کو پوری طرح سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ تو دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر کراچی کے پانچ سو سے زائد نیم طبی عملے نے ہیلتھ الائونس میں انہیں شامل نہ کرنے پر نہ صرف حکومتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ بلکہ یہ موقف اپنایا ہے کہ جب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے نیم طبی عملے کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے باقاعدہ ہیلتھ الائونس دے دیا گیا ہے تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا گیا ہے این آئی سی وی ڈی کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا یہ ہے کہ ان کے ادارے سمیت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے فیصلے سے جڑا ہوا ہے۔ یہ ادارے صوبہ سندھ میں رہیں گے یا واپس وفاق میں جائیں گے لیکن اس تنازعے کے باوجود جب دو زیر سماعت متنازعہ اداروں کے نیم طبی عملے کو حکومت سندھ کی جانب سے ہیلتھ الائونس دے دیا گیا ہے تو ان کا کیا قصور ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے نیم طبی عملے کا یہ موقف ہے کہ حکومت سندھ کا امتیازی فیصلہ ایک جیسے سرکاری اداروں کی وحدت کے لیے نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ اس قسم کے فیصلوں کے ملک میں پہلے بھی اچھے اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں اور اب بھی ایسے فیصلوں سے ہمیں گریز کرنا چاہئے جبکہ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے جاوید اختر شیخ نے این آئی سی وی ڈی کے نیم طبی عملے کو ہیلتھ الائونس نہ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو امتیازی فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا جن کی ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں کی وجہ سے یہ نوبت آئی ہے۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...