... loading ...
کتاب:جدید اُردو افسانہ۔…کل اور آج
(تنقید، تحقیق، تجزیہ)
مصنف :شفیق احمدشفیق
قیمت :300 روپے
ناشر:ایکٹو لیٹریری سوسائٹی، کراچی
شفیق احمدشفیق کی اب تک متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ادراک، پس آئینہ، جدیدیت سے مابعد جدیدیت تک، فیض ایک عہد ساز شخصیت، مدحت خیر الوریٰ، چند ہم عصر ترقی پسند افسانہ نگار، نثر و تجزیہ، آئینہ دار، سوکھا ساون، فکر و فن کے محرکات، آہنگ نو، صبا اکبر آبادی، مقصدی شاعری، ایک جائزہ کا ناقدانہ تجزیہ شامل ہیں۔ اب ان کی کتاب جدید اردو افسانہ کل اور آج (تنقید ، تحقیق، تجزیہ) منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کے وہ تنقیدی مضامین شامل ہیں جو افسانے کی تحقیق و تنقید سے متعلق ہیں اس کتاب پر ڈاکٹر قمر عباس، فرحان رضا اور عرض حال کے عنوان سے مصنف نے اظہار خیال کیا ہے۔ کتاب میں وہ مضامین بھی شامل ہیں جو انہوں نے صاحب کتاب مصنفین کی تقاریب میں پڑھے ہیںاور وہ مضامین بھی جو مختلف ادبی رسائل و جرائد اور کتابوں میںشائع ہوئے ہیں۔ کتاب انتہائی دلکش، خوبصورت اور دیدہ زیب طباعت کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔
کتاب:سوکھا ساون (افسانے)
افسانہ نگار:شفیق احمدشفیق
قیمت :300 روپے
ناشر:آصف حنیف، کراچی
شفیق احمد شفیق کی متعد کتابیں زیور طباعت سے آراستہ ہوچکی ہیں جن میں شاعری، تنقید، تحقیق، تجزیہ، حمدونعت، رباعیات، نظمیں، غزلیں اور کام شامل ہیں۔ ان کی کچھ کتابوں پر انہیں اسناد و ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ جیسے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ’’ ادراک‘‘ جو 1991ء میں شائع ہوا تھا اس پر ساہیتہ کار سنشد بھارت نے فراق گورکھپوری ایوارڈ دیا تھا۔ ’’ فیض ایک عہد ساز شخصیت ‘‘ 2011ء میں شائع ہوئی تھی جس پر نیوز میڈیا انٹرنیٹ نے فیض امن انعام سے نوازا۔ متعدد کتب زیور طباعت سے آراستہ ہونے کی منتظر ہیں جن میں مجموعہ غزل، افسانوی مجموعہ، غیر ممالک میں اردو بستیوں کے قلم کار، اہم شخصیات پر نظمیں، مشرقی پاکستان کے پس منظر میں نظمیں، منٹو۔ فن و شخصیت، چند ہم عصر ترقی پسند شعرا، مشرقی پاکستان ، اُردو کا ایک دبستان وغیرہ شامل ہیں۔ سوکھا ساون ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے جس میں ان کے 12 افسانے شامل ہیں شفیق احمد شفیق نے زندگی بھر ادب لکھا ہے اب وہ اپنا نام تحریروں کو کتابی صورت میں یکجااور محفوظ کررہے ہیں جو آنے والی نسلوں کے کام آئے گا۔
کتاب:سفرنامہ نگاری کے انتقادی امکانات
مصنف:شبیر ناقد
قیمت :500 روپے
ناشر:اُردو سخن، لیہ
شبیر ناقد کی 25 ویں کتاب ’’سفرنامہ نگاری کے انتقادی امکانات‘‘ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے جس میں ان کے وہ تنقیدی مضامین شامل ہیں جو انہوں نے 22 سفر ناموں کی کتابوں پر تحریر کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب پر محترم ابو البیان ظہور احمد فاتح، جسارت خیالی، شکیل اختر اور شبیر ناقد نے اظہار خیال کیا ہے۔ ان سفرناموں میں نصیب اللہ اچکزئی، عزیز علی شیخ، پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ، ڈاکٹر احمد نصیر، ڈاکٹر آصف محمود جان، ہارون عدیم، ڈاکٹر وزیر آغا، علیم شاہد، زیب النساغر شین، ڈاکٹر سید اختر جعفری، سردار عظیم اللہ خان میو، پروفیسر سید ذوالفقار علی زلفی، ریاض احمد ریاض، ڈاکٹر محمد اقبال ہما، طاہرہ اقبال، امجد اسلام امجد، طارق محمود مرزا، شاہ محمد مری، مرزا ابو طالب اصفہانی لندنی، ڈاکٹر محمد وسیع اللہ خان، یوسف سندھی اور شاہدہ لطیف کا منظوم سفرنامہ شامل ہے۔ سفرنامہ نگاری کی تنقید پر یہ ایک اچھی کتاب ہے۔
کتاب:غدار (ناول)
ناول نگار:کرشن چندر
قیمت :200 روپے
ناشر:علم و ادب پبلشرز ، کراچی
کرشن چندر کے نام سے کون ہے جو واقف نہیں ۔ کرشن چندر فکشن کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ غدار ناول ان کا مشہور و معروف ناول ہے جس کا چرچا ہر تنقید نگار نے کیا ہے۔ ایسے ناول اُردو ادب کا وقیع سرمایہ ہوتے ہیں۔ میں علم و ادب پبلشرز، اُردو بازار، کراچی قابل مبارک باد ہیں کہ انھوں نے اُردو ادب کا وقیع سرمایہ پھر سے چھاپنے کا سلسلہ شروع کیا اور اس ادب کونسل نئی کے سامنے لانے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔اس سے قبل بھی عصمت چغتائی اور دیگر معروف فکشن رائٹرز کی مایہ ناز کتابیں شایع کر چکے ہیں۔ ان کتابوں کی قیمت بھی کم رکھ رہے ہیں تاکہ شایقین اُردو ادب، ناقدین فن و ہنر، مشاہیرانِ اُردو ادب اور طالبانِ علم اور ریسرچ اسکالر باآسانی خرید سکیں۔ اگر علم و ادب پبلشرز اسی طرح اُردو ادب کی معروف کتابیں شایع کرتے رہے تو نصاب میں شامل تمام مواد دستیاب ہو جائے گا اور قارئین مہنگے داموں (بلیک میں)خریدنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔
کتاب:ذکر کچھ دلی والوں کا
مصنف:محمود عزیز
قیمت :250 روپے
ناشر:بقائی یونی ورسٹی پریس، کراچی
’’ذکر کچھ دلی والوں کا‘‘ کتاب میں اظہارِ تشکر کے عنوان سے مصنف محمود عزیز، عرضِ ناصر، سید محمد ناصر علی، دیباچہ، ممتاز احمد خان اور گاہے گاہے بازخواں، ڈاکٹر شیخ محمد معین قریشی نے لکھا ہے۔ کتاب میں سرسید احمد خان مسیحائے قوم، دلی کی ایک یادگار ہستی، مصور غم علامہ راشد الخیری، خواجہ حسن نظامی، میری نظر میں، دلی کی چند عجیب ہستیاں، میر باقر علی داستان گو، آغا شاعر دہلوی، فن و شخصیت، ملا واحدی کی کہانی، انوکھے لوگ دل چسپ واقعات اوّل،انوکھے لوگ دل چسپ واقعات دوم، عالی جی کی کویتا رانی، شان الحق حقی ایک نادر علمی و ادبی شخصیت، مسٹر دہلوی کی مزاحیہ شاعری اور نرالی اُردو کے عنوانات سے مضامین شامل کیے گئے ہیں جو ہندوستان کے دارالحکومت دلی اور اس کے مایہ ناز شخصیت کا تعارف کراتے ہیں۔ محمود عزیز صاحب کی یہ کتاب اپنا تعارف آپ ہے اور دلی والوں کی یادیں تازہ کرتی ہے۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...