وجود

... loading ...

وجود
وجود

معراج شریف کے اہم واقعات

جمعه 13 اپریل 2018 معراج شریف کے اہم واقعات

معراج شریف ،آقائے دوجہاں ،سرور مرسلاں علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عظیم معجزہ ہے ۔آپ ﷺ نے اپنی ظاہری حیا ت طیّبہ کے پہلے حصہ یعنی قیام مکۃ المکرمہ میں ہجر ت سے قبل ،اعلان نبوت فرمانے کے بارہویں سال ،حالت بید اری میں ،مسجد حرام شریف سے بیت المقدس تک ،پھر مسجد اقصیٰ سے فضائی وخلائی حصوں کو طے کرکے ساتوں آسمانوں تک، پھر ساتو ں آسمان سے سدر ۃ المنتہیٰ تک، پھر حجابات عظمت سے گزر کر عر ش معلی تک پھر لا مکاں تک جہاں نہ مشرق ہے نہ مغرب ہے ،نہ شمال ہے نہ جنوب ہے ،نہ کوئی پستی ہے نہ کوئی بلندی ہے، جس کا کوئی حدودِار بعہ نہیں ،وہاں نہ مکان نہ زمان ہے ،بس اﷲتبارک وتعالیٰ جلّ مجدہ کے جمال الوہیت ،جلال قدّوسیت اور حسن ربوبیت کی خاص جلوہ گاہ ہے، وہاں جاکر سر کی آنکھوں سے آیات کبریا کوبھی ملاحظہ فرمایا اور ذات کبریا عزوجل کے دیدا ر سے بھی مشرف ہوئے ۔

غزالی زماں حضر ت سید احمد سعید شاہ کاظمی قدس سر ہ‘ لکھتے ہیں ۔حضور نبی اکرم نور مجسم سید عالم ﷺکے اخص خصائص اور اشرف فضائل وکمالا ت اور روشن ترین معجزات وکرامات سے یہ امر ہے کہ اﷲتعالیٰ نے حضور ﷺ کو فضیلت اسراء ومعراج سے وہ خصوصیت و شر افت عطا فرمائی جس کے ساتھ کسی نبی اور رسول کو مشرف ومکرم نہیں فرمایااور جہا ں اپنے محبوب ﷺ کو پہنچایا کسی کو وہاں تک پہچنے کا شر ف نہیں بخشا اور اﷲتعالیٰ نے اس عظیم وجلیل واقعہ کے بیان کو لفظ ’’سبحان‘‘ سے شروع فرمایاجس کا مفا د اﷲکی تنزیہ اور ذات باری کا ہر عیب ونقص سے پاک ہونا ہے ۔اس میںیہ حکمت ہے کہ واقعات معراج جسمانی کی بنا ء پر منکرین کی طرف جس قدر اعتراضات ہوسکتے تھے ان سب کا جواب ہوجائے ۔مثلاً حضور نبی کریم ﷺ کا جسم اقدس کے ساتھ بیت المقدس یا آسمانوں پر تشریف لے جانا اور وہاں سے ’’ثم دنی فتدلیٰ ‘‘ کی منزل تک پہنچ کر تھوڑی دیر میں واپس تشریف لے آنا منکرین کے نزدیک ناممکن اور محال تھا اﷲتعالیٰ نے لفظ سبحان فرماکر یہ ظاہر فرمایا کہ یہ تمام کام میرے لیے ناممکن اور محال ہوں تو یہ میری عاجزی اور کمزوری ہوگی اور عجزوضعف عیب ہے اور میں عیب سے پاک ہوں ،اسی حکمت کی بنا ء پراﷲتعالیٰ نے ’’اسریٰ ‘‘فرمایاجسکا فاعل اﷲتعالیٰ ہے ۔حضور ﷺ کو جانے والا نہیں فرمایا ،بلکہ اپنی ذات کو لے جانے والا فرمایا جس سے صاف ظاہر ہے کہ اﷲتعالیٰ نے لفظ ’’سبحان ‘‘ فرماکر معراج جسمانی پر ہر اعتراض کا جوا ب دیا ہے اورا س سے معلوم ہو ا،آیت اسریٰ کا پہلا لفظ ہی معراج جسمانی کی روشن دلیل ہے ۔

صحیح روایت میں ہے کہ نبی ﷺکے پاس براق ایسے عالم میں لایاگیا کہ اس کی زِیْن بھی کسی تھی اور لگام بھی پڑی تھی،جب رسول اﷲ ﷺنے اس پر سواری کا ارادہ کیا تو براق نے سر کشی کاانداز اختیار کیا،اسپر حضرت جبریل علیہ السلام نے اس سے کہا کہ تم سیّدنا محمد ﷺ کے ساتھ ایسا کررہے ہو؟تمہارے اوپر ان سے برگزیدہ ہستی کوئی سوار نہ ہو گی ،اس کے بعد وہ پسینہ پسینہ ہوگیا،ابن منیر اس کی وضاحت کرتے ہیں کہ براق کایہ نخرہ حضور ﷺکی سواری کے فخر واعزازمیں تھا ورنہ اس کی کیا مجال تھی کہ سر تابی کرتا ،جس طرح پہاڑ جھوم اُٹھا تھا ۔جب رسول اﷲﷺاُس پر چڑھے تھے ظاہر ہے یہ پہاڑ غصہ سے نہ ہلاتھا بلکہ عالمِ طرب میں جھوم اٹھا تھا۔

پھر آپ نے اپنے رفیق سیرحضرت جبریلں کے ساتھ مسجد اقصیٰ (بیت المقدس )کی سیر پر روانہ ہوئے ،جب آپ وہاں پہنچے تو حضرت جبریل ںنے اپنی اُنگلی سے پتھر میں سوراخ کیا اور براق کو اس سے باندھ دیا ۔

اور ایلیا ء (بیت المقدس )کے پادری نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد کے زاویہ میں موجود پتھر میں اس نے سوراخ دیکھا (جسے حضرت جبرائیل ںنے براق کو باندھنے کے لیے کیا تھا )اور یہ بھی بتایا کہ جانوروں کو باندھے جانے کا نشان بھی موجود تھا ،مزید اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ دروازہ بند رکھا گیا تھا اور یہ اس رات اس مسجدمیں وہ (امام الانبیاء )نماز پڑھا کر چلے گئے جو عظیم الشان والے تھے اور وہی دروازے کے کھولے جانے کے حقدار تھے۔

براق گدھے سے چھوٹا اور خچر کے برا بر ایک سفید رنگ کا چوپایہ اس کی رفتا ر کا عالم یہ تھا کہ تاحدِ نظر اس کا ایک قدم ہو تا جب وہ کسی پہاڑ پر پہنچتا تو اس کے دونوںپاؤں بلند ہوجاتے اور جب نیچے کوآتا تو ا سکے دونوں ہاتھ بلند ہوجاتے ۔غرض نبی کریم ﷺ اس پر سوار ہوکر بیت المقدس پہنچے اور مسجد اقصیٰ میں دورکعت نماز ادا فرمائی پھر آپ باہر تشریف لائے ،اس وقت حضرت جبریلں آپ کی خدمت میں ایک برتن شراب کا اور دسرا برتن دودھ کا لائے ،نبی ﷺنے دودھ کا برتن منتخب کیا ،حضرت جبریل ںنے عرض کیا آپ نے فطرت کا انتخاب کیا مزید عر ض کیا حضور ﷺنے شراب منتخب کی ہوتی تو ان کی امت گمراہ ہوجاتی ۔نبی ﷺنے اﷲکا شکر ادا کیاکہ اس نے ہدایت کی توفیق بخشی ۔

صحیح روایت میں ہے کہ جب نماز کا وقت آیا تو رسول اﷲﷺنے انبیاء کرام علہیم السلام کی امامت فرمائی ،ان حضرات نے آپ کی تشریف آوری پر مرحبا کہا اور مسرت وشادمانی کا مظا ہرہ کیا ،اسی طرح امام الانبیا ء کے منصب پر فائز ہوئے ،طبرانی نے ’’اوسط ‘‘میں نقل کیا ہے کہ مسجداقصیٰ کی نماز میںتمام انبیاء کرام علہیم السلام نبی اعظم ﷺکو امام بنانے کے لیے سب کے سب ایک دوسرے کی تائید فرمارہے تھے ۔سارے انبیا ء علہیم السلام اپنے رب کے پاس ایسی برزخی زندگی کے ساتھ زندہ ہیں جو شہدا ئے کرام کی زندگی سے اعلیٰ اور کامل تر ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ترجمہ’’پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے کو سیر کرائی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک جس کے گرد ونو اح کو اس نے بابرکت بنایا ‘‘ ابن ابو جمرہ نے نقل کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ تک نبی ﷺ کی سیر میںحکمت یہ ہے کہ سیّد کائنات کے دشمنوں کے اوپر حق پورے طور پرظاہر ہوجائے ،اگر آپ مکہ مکرمہ سے براہ ِ راست آسمانوںپر تشریف لے جاتے تونبی ﷺ کے دشمنوں کے سامنے بیت المقدس کی تفصیلا ت اور معلومات بیان کرنے کی کیا شکل ہوتی۔ جن دشمنوں نے بیت المقدس کی جزئیات کے بارے میں سوال کیا تھا وہ پہلے اسے دیکھ چکے تھے اور جانتے تھے کہ محمد ﷺ نے انہیں نہیں دیکھا ہے،اس کے بعد جب نبی ﷺنے بیت المقدس کی جزئیا ت بیان کرکے ان پر حجت قائم کردی تو اب ان کے لیے واقعہ اسراء کی تصدیق کے علاوہ کوئی راستہ نہ رہ گیا اور یہ بھی کھل کر سامنے آگیا کہ یہ لوگ اگر انصاف پسند ہوتے تو سیّد الانبیا ء ﷺکی تصدیق اس کے علاوہ دیگر چیزوں میں بھی کردیتے اس طرح یہ عظیم تاریخی واقعہ اہل ایمان کی ایمانی طاقت میں اضافہ اور منکرین کی بد بختی کے اضافہ کا سبب بن گیا ۔

آپ علیہ السلام جب جبرائیل کے ساتھ پہلے آسمان پرپہنچے تو حضرت جبریل ںنے آسمان کے دروازہ کو دستک دی ،آواز آئی آپ کے ساتھ کوئی اور ہے حضرت جبریل نے عر ض کیا ،میرے ساتھ محمد ﷺہیں ۔پھر آوازآئی ،کیا ان کو بُلایا گیا ہے ؟ انہوں نے عر ض کیا ،ہاں اِن کوبُلایا گیا ہے ۔پھر دروازہ کھلا ،حضور بیان فرماتے ہیں ۔وہاں ہم کیا دیکھتے ہیںکہ ایک شخص ہے ان کی دائیں جانب بہت سے لوگ ہیں اوربائیں جانب بھی بہت سے لوگ ہیں ،جب وہ اپنی دائیں طرف دیکھتے ہیں تو خوشی سے ہنستے ہیں اور جب بائیں طرف نظر کرتے ہیں تو رو پڑتے ہیں ،یہ دیکھ کر نبی ﷺنے فرمایا یہ کو ن ہیں ؟حضرت جبریل ںنے عر ض کیا یہ حضرت آدم ںہیں اور یہ دائیں بائیں ان کی اولا د ہیں ،دائیں طرف والے جنتی ہیں اور بائیں طرف والے جہنمی ہیں ،جب وہ اپنی دائیں جانب نظر کرتے میں تو ہنس پڑتے ہیں ،اور جب اپنی بائیں طرف دیکھتے ہیں تو روپڑتے ہیں،حضورﷺفرماتے ہیں حضرت آدم ںنے اس پہلے آسمان پر مجھے خوش آمدیدکہا اور دعا خیر کی ۔

’’اے نبی صالح خوش آمدید اور اے فرزند دلبند مرحبا ‘‘
پھر جبریل ںمجھے سدرۃ المنتہی تک لے گئے ،اس شجر مبارک کے پتے ہاتھی کے کانوں جیسے اور پھل مٹکے جیسے ۔حضور ﷺفرماتے ہیں،اﷲکے حکم سے اس کو کسی شے نے ڈھک لیاجسے اﷲتعالیٰ ہی جانے ۔اس کا عالم ہی بدل گیا،کسی مخلوق میں یہ طاقت نہیں کہ اس کی صفت وحسن بیان کرسکے ،پھر اﷲتعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کووحی کی جو اس نے وحی کی۔’’اس کانام سدرۃُالمنتہی ‘‘کیوں ہے اس کی وجہ امام نووی نے یہ بتائی ہے کہ ملائکہ کا علم ا س سدرہ ‘‘ تک اپنی انتہا ء کو پہنچ جاتا ہے اور اس کے آگے ہمارے نبی ﷺکے علاوہ کوئی نہ جاسکاا س لیے اسے ’’سدرۃُ المنتہی ‘‘کہاجاتا ہے ۔ا س قرب خاص میں حبیب کریم ﷺپر ایک دن میں پچاس نمازیں فرض کی گئیں ،ا س کے بعد آپ حضرت موسیٰ ںکے پاس پہنچے ،حضرت موسیٰ ںنے عر ض کیا ۔آپ کے رب نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا ؟ نبی ﷺنے فرمایا ،پچاس نمازیں ۔حضرت موسیٰ ںنے عر ض کیا۔آپ اپنے رب کے پاس جائیں اور اس میں کمی کرائیں ،کیونکہ آپ کی امت اس کی متحمّل نہ ہوگی ۔میرے پاس بنی اسرائیل کاتجربہ ہے ۔چنانچہ آپ علیہ السلام پانچ نمازوں کا تحفہ لے کرآئے ۔

ابن عباس صسے روایت ہے رسول اﷲﷺنے حضرت ابراہیم ںکے حلیہ مبارکہ کے بارے فرمایاکہ وہ میرے ہم شکل تھے ،حضرت موسیٰں کی صفت میں فرمایاوہ طویل قامت اور گندم گوں تھے اور حضرت عیسیٰ ںکے حلیہ مبارک کے سلسلے میں فرمایاان کا قددرمیانہ اور بال گھنگھریالے تھے ،اسی ضمن میں حضورﷺنے داروغہ جہنم مالک کابھی تذکرہ کیا ۔

معراج کی تاریخی سیر میں رسول ﷺنے حضرت جبریل ںکو ان کی اصل بارُعب صورت میں بھی دیکھا اور ان کی صفت میں یہ بھی فرمایاکہ جبریل ںکے پَروں کی تعداد چھ سوہے اور ان سے موتی اور یاقوت جھڑتے ہیں اور ان کی وسعتوں کا عالم یہ ہے کہ جبریل ان پَروں سے افق آسمان کو ڈھانپ لیتے ہیں۔

رسول اﷲﷺسے روایت ہے آپ نے حضرت جبریل ںسے فرمایایہ کیا بات ہے کہ میں جس آسمان پر پہنچا وہاں والوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور مسرت وشادمانی کا اظہار کیا علاوہ ایک فرشتہ کے ،میں نے اسے سلام کیا اس نے جوا ب تودیااورخوش آمدید بھی کہا لیکن خوش نہ ہوا اور نہ ہنسا ؟حضرت جبریل ںنے عر ض کیا ،حضور ! یہ دار غہ جہنم مالک ہے اپنی پیدائش سے لے کر اب تک اسے کبھی ہنسی نہ آئی اگر وہ کسی کے لیے ہنستا تو آپ کے لیے ہنستا ۔آپ شب میں مدارج رفعت طے کرتے کرتے قاب قوسین کے مرتبہ کو پہنچے جو نہ کسی کو ملا اور نہ کسی نے اس کا قصد کیا ۔

آپ جسم وروح دونوں کے ساتھ آسمانوں کی بلندیوں پر پہنچے اور آپ کا یہ اوپر کا سفر ہر بلندی کے سفر سے بالاتر ہے ۔آپ اس مرکز سے بھی اوپر تشریف لے گئے جہاں خالق خلق اپنے قلموں سے فیصلے جاری کرتا ہے ۔پھر رب کائنا ت نے آپ کو وحی کی ۔کتنے ہی راز ہیں اس وحی میں ۔اسی طرح نبی ﷺنے معراج میںایسے لوگوں کوبھی دیکھا جن کے سر پتھر سے توڑے جاتے ہیں اور جب ٹوٹ جاتے ہیں تو پھر پہلے کی طرح درست ہوجاتے ہیں اور سزاکی اس کاروائی میں کوئی کمی نہیں کی جاتی یعنی عذاب کا یہ سلسلہ پیہم جاری رہتا ہے ان لوگوں کے بارے میں حضرت جبریل ںنے حضور ﷺکو بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر فرض نماز سے بوجھل ہوجاتے تھے ۔اسی طرح نبی ﷺنے ایسے لوگوں کودیکھا جن کے آگے پیچھے پیوند لگے ہوئے تھے ،وہ اس طرح چر رہے تھے جیسے اونٹ اور بکریا ں چرتی ہیں اور وہ جہنم کے پتھر کھارہے تھے ۔نبی ﷺنے حضرت جبریل ںسے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادانہ کرتے تھے ۔اسی طرح کچھ ایسے لوگوں کا مشاہدہ کیا جن کے سامنے ہانڈی کا پکا ہو اگوشت تھا اور انہیں کے سامنے دوسری ہانڈی میں خبیث اور کچا گوشت تھا ۔یہ لوگ کچا اور خبیث گوشت کھا رہے تھے اور پاک پکا ہوا گوشت چھوڑ رہے تھے ۔حضرت جبریلں نے سیّد کائنات ﷺکو ان کے بارے میں بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ انکے پاس جائز اور پاکیزہ عورتیں موجود تھیں مگر وہ خبیث عورتوں کے پاس جاکر زنا کی لعنت میں مبتلا ہوتے تھے ،اسی طرح وہ عورت بھی جس کی شادی پاکیزہ مرد سے تھی مگر وہ خبیث مرد کے پاس جاکر زنا کی مرتکب ہوتی تھی اور نبی ﷺکا گزر راستے میںایک ایسی لکڑی کے پاس سے ہو اجس کے پاس اگرکوئی کپڑا گزرتا تو اسے وہ لکڑی چاک کردیتی یا کوئی شے گزرتی اسے بھی چاک کردیتی۔ حبیب ﷺنے پوچھا !جبریل یہ کیا ہے ؟حضرت جبریلں نے بتایا آپ کی امت کے وہ لوگ ہیں جو راستوں پر بیٹھتے اور راستہ کاٹاکرتے ہیں پھر نبی ﷺایک ایسے شخص کے پاس آئے جو بہت زیادہ لکڑیاں جمع کررہاہے اور انھیں اٹھانہیں پارہا ہے اور زیادہ کرتا جارہا ہے ۔نبی ﷺنے پوچھا !جبریل یہ کون ہے ؟حضرت جبریلں نے جو اب دیا ،یہ آپ کی امت کے وہ شخص ہے جسکے پاس لوگو ں کی امانتیں ہوتیں اور وہ انکی ادائیگی پر قادر نہ ہوتا اور مزید جمع کرتا جاتا وہ انکواُٹھانا چاہتا ہے مگر اٹھا نہیں سکتا ۔

اسطرح شب ِمعراج میں نبی ﷺنے ایسے لوگوں کوبھی دیکھا جن کی زبانیں اور ہونٹ لوہے کی قینچی سے کاٹے جاتے تھے اور جب بھی کاٹ دیئے جاتے پھر دوبارہ صحیح ہوجاتے ۔اس سلسلہ میں کوئی کمی نہ آتی یہ سلسلہ برابر جاری رہتا۔ نبی ﷺنے فرمایا،جبریل ! یہ کون ہیں ،انھوں نے عر ض کیا، یہ آپ کی امت کے مقررین ہیں،فتنہ پرور مقررین ،یہ جو کہتے تھے اس پر خود عمل نہ کرتے تھے ۔

اسی طرح نبی ﷺنے شب معراج میں ایسے لوگوں کا بھی مشاہدہ کیا جن کے منہ کھولے جاتے اور آگ کے گیندان کے منہ میں ڈال دیئے جاتے پھر یہ گیندان کے نیچے سے باہر نکل جاتے یہ وہ لوگ تھے جو یتیموں کا مال غلط طور سے کھاتے تھے ۔
جو لوگ یتیموں کامال ظلم کے ساتھ کھاتے ہیں وہ صرف اور صرف اپنے پیٹوں میںآگ کھاتے ہیں اور وہ جلدہی بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے ۔پس اے اﷲ ! اس نبی کریم ﷺپر اپنا درود نازل فرما اور ہم سب کو آپ کی شفاعت سے بہرہ و ر فرما(آمین )

جیسا کہ رسول اﷲﷺسے ثابت ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا ،میں نے جہنم کا مشاہدہ کیا تو کیا دیکھتا ہو ں کہ اس میں زیادہ تر تعداد عورتوں کی ہے صحابہ رضی اﷲتعالیٰ عنہم نے عر ض کیا ،یا رسول اﷲﷺایسا کیوں ہے ؟نبی ﷺنے فرمایا، اپنی ناشکری کی وجہ سے عر ض کیا گیا کہ کیا وہ اﷲکی ناشکری کرتی ہیں اور احسا ن فراموشی کرتی ہیںفرمایاشوہر کی ناشکری کرتی ہیں احسان فراموشی کرتی ہیں اگر تم کسی ایک کے ساتھ زمانہ بھر تک احسان کرتے رہوپھر اس نے ذراسا بھی فر ق دیکھا تو کہہ اٹھی تم سے تو میں نے کبھی کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں ۔(البخاری مرجع سابق، مجلد ۱، ص ۱۵)

شب معراج کی صبح نبی ﷺنے حضرت اُمّ ہانی رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے جب واقعہ معر اج بیان کیا تو انہوں نے رسول اﷲﷺسے عر ض کیا۔ یارسول اﷲﷺ یہ واقعہ آپ اپنی قو م کے سامنے نہ بیان کریںورنہ وہ آپ کو اذیتیں دیں گے اور تکذیب کریں گے۔ اُن کے جواب میں نبی ﷺنے فرمایا کہ اﷲکی قسم میں انکے سامنے ضرور بیان کرونگا ،پھر آپ مسجد حرام تشریف لے گئے آپ کے پاس سر غنہ کفر ابو جہل ملعون آیا اور آپ سے کہا ،کیا کوئی خبر ہے ؟نبی ﷺنے فرمایاہاں ہے ،پھر اس نے پوچھا کیا ہے ،حضور ﷺنے فرمایارات مجھے سیر کروائی گئی ،اس نے پوچھا کہا ں کی سیر ؟حضور ﷺنے فرمایابیت المقدس کی سیر ،تو پھر صبح آپ نے ہمارے درمیان کیسے گزاری ؟ابوجہل نے یہ جملہ مذاق اور اﷲتعالیٰ کی اس قدرت کے انکا ر میں کہا کہ بھلا اﷲتعالیٰ اپنے نبی کو جسم وروح کے ساتھ یہ سیر کراسکتاہے ؟اس کو نبی حبیب ﷺنے جواب دیا ہاں ایسا ہی ہو اہے ،اس ملعون نے کہا ،آپ کا کیا خیال ہے ۔میں اگر آپ کی قوم کو بلاؤں تو کیا آپ انکے سامنے بھی یہ بیان کرسکتے ہیں؟نبی ﷺنے فرمایا،ہاں ضرور، اس کے بعد وہ اہل قریش کو آواز دینے لگا ۔قریش کے لوگ جب جمع ہوگئے تو نبی ﷺنے ان کے سامنے واقعہ معراج اور اپنے مشاہدات بیان کیے ،یہ سن کر اِن کی حیرت واستعجاب کا یہ عالم ہواکہ کوئی تو تالی بجاتا جارہا ہے اور کوئی اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھے ہوئے ہے ۔ایک ضعیف الایمان تو ایسا بھی نکلاجو مرتد ہوگیا اور کچھ لوگ ور غلانے کے لیے رسول اﷲﷺکے محبوب صدیق اکبر سیّدناص کے پاس گئے ۔لیکن سیّدنا ابوبکر ص نے ایمان کی بات کہی آپ نے فرمایااگر آپ ﷺنے یہ بات کہی ہے تو یقینا سچ کہا ہے ،اہل قریش نے کہا آپ اس واقعہ میں بھی ان کی تصدیق کرتے ہیں ؟سیّدناابوبکر صنے فرمایا میں تو ان کی اس سے بھی بڑی چیزمیں تصدیق کرتاہوں ،میں توآسمان کی خبر پر ان کی تصدیق کرتاہو ں ۔اس دن سے آپ کا لقب ’’صدیق ‘‘ہوا اور آپ جہنم سے آزاد فرمادئے گئے ۔مشرکین مکہ نے رسول اﷲﷺکے بیان کی صداقت جانچنے کا ارادہ کیا اور انہوں نے نبی ﷺسے مسجد اقصیٰ کے درو دیوار اور اوصاف کے بارے میں سوالات کیے ،نبی کریم ﷺنے شبِ معراج سے پہلے مسجد اقصیٰ کبھی دیکھی نہ تھی ،اور ہر شخص جانتا ہے کہ ایک نظر دیکھنے والا کوئی بھی شخص اپنے مشاہدا ت کی تفصیلا ت نہیں بیان کرسکتا ،مگر یہا ں توبات ہی کچھ اور تھی انکے خالق نے حجابات اٹھادیئے اور مسجد اقصیٰ کو آپ کے پیش نظر کردیا ،آپ ا سے دیکھتے اور ایک ایک جگہ اور ایک ایک دروازہ کی کیفیت بیان کرتے جاتے ،نتیجہ کے طور پر کفار کو تسلیم کرنا پڑا کہ یہ کیفیت آپ نے صحیح صحیح بیان کردی ہے بلکہ انکے علاوہ نبی ﷺنے کچھ ایسی علامتیں بھی بتائیں جو آپ کی صداقت کی شاہد عدل ہیں ۔مثلاً ایک علامت یہ بیان کی کہ آپ کا گزر بنوفلاں کے قافلہ سے ہو ا،اس وقت یہ لوگ سفر پر روانہ ہو چکے تھے آپ نے اہل قریش کو قافلہ کا مقام بتایا جب ابھی آپ بیت المقدس (شام )کے راستے میں تھے پھر واپسی میں مقام ضجنان کے قریب اس قافلہ کو پایا اسوقت یہ لوگ سورہے تھے ،انکے پاس پانی کاایک برتن تھا اس کو انہوں نے کسی چیز سے ڈھک رکھا تھا،آپ نے ڈھکن ہٹا کراس سے پانی پیا پھر اس کو ڈھک دیا،نبی ﷺنے مزید خبر دی کہ فلاں دن یہ قافلہ طلوع آفتاب کے وقت واپس پہنچ جائیگا ،اس قافلہ کے آگے ایک خاکستر رنگ کا اونٹ ہوگا ،پھر جب یہ دن آیا، اہل قبیلہ اس قافلہ کے استقبال میں باہر نکلے ان میں سے ایک شخص نے کہا، اﷲکی قسم یہ سورج طلوع ہورہا ہے اور دوسروں نے کہا اور یہ قافلہ بھی آپہنچا،انہوں نے پھر قافلہ کے لوگوں سے ان چیزوں کے بارے میں پوچھا جن کی خبر مخبر صادق ﷺنے دی تھی توقافلہ والوں نے بعینہ وہی واقعات دہرائے جو حضور ﷺنے بیان کیے تھے ۔


متعلقہ خبریں


لانڈھی میں غیر ملکیوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک وجود - هفته 20 اپریل 2024

پولیس نے کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں3 افراد زخمی ہوئے، 2 زخمی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے 1 اسپتال میں ویٹی لیٹر پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ایک...

لانڈھی میں غیر ملکیوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

بشری بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا،عمران خان وجود - هفته 20 اپریل 2024

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت میں 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان نے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو کہا کہ کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں۔ ...

بشری بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا،عمران خان

کراچی میں بھکارن بھیک کی جگہ چھیننے پر عدالت پہنچ گئی وجود - هفته 20 اپریل 2024

کراچی کی بھکاری خاتون بھیک مانگنے کی جگہ چھیننے پر دیگر بھکاریوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت پہنچ گئی۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون بھکاری نے بھیک مانگنے کی جگہ چھوڑنے کیلئے ہراساں کرنے پر تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے خاتون بھک...

کراچی میں بھکارن بھیک کی جگہ چھیننے پر عدالت پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو وجود - هفته 20 اپریل 2024

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں۔پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے ۔مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط ...

مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو

خطوط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں وجود - هفته 20 اپریل 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ س...

خطوط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

اس سال ہم حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ وجود - هفته 20 اپریل 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اس سال ہم بھی حج کے معاملات کی نگرانی کریں گے اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو وزارت مذہبی امور کی خیر نہیں۔تفصیلات کے مطابق حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی...

اس سال ہم حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسمگلروں ، ذخیرہ اندوزوں کے سہولت کارافسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ وجود - هفته 20 اپریل 2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس آج اسلام آ...

اسمگلروں ، ذخیرہ اندوزوں کے سہولت کارافسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کلفٹن میں خوفناک انداز میں کار ڈرائیونگ مہنگی پڑگئی، نوجوان گرفتار وجود - جمعه 19 اپریل 2024

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں ڈرفٹنگ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔۔کراچی کے خیابان بخاری پر مہم جوئی کرنے والے منچلے کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا پولیس کے مطابق نوجوان نے نئی تعمیر شدہ خیابان بخاری کمرشل پر خوفناک انداز میں کار دوڑائی ۔ کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک ا...

کلفٹن میں خوفناک انداز میں کار ڈرائیونگ مہنگی پڑگئی، نوجوان گرفتار

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام وجود - جمعه 19 اپریل 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ۔ اور تمباکو سے منسلک دیگر مصنوعات اسمگل کرنے کی کوش ناکام بنا دی ۔۔سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا ۔۔ ملزمان عمرے کے ویزے پر براستہ یو اے ای ریاض جا رہے تھے۔ ملزمان نے امیگریشن کلیرنس کے ...

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بارش کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،دبئی، شارجہ، ابوظہبی تالاب کا روپ دھار گئے وجود - جمعرات 18 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات میں طوفانی ہواں کے ساتھ کئی گھنٹے کی بارشوں نے 75 سالہ ریکارڈ توڑدیا۔دبئی کی شاہراہیں اور شاپنگ مالز کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔۔شیخ زید روڈ پرگاڑیاں تیرنے لگیں۔دنیا کامصروف ترین دبئی ایئرپورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔شارجہ میں طوفانی بارشوں سیانفرا اسٹرکچر شدی...

بارش کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،دبئی، شارجہ، ابوظہبی تالاب کا روپ دھار گئے

قومی ادارہ برائے صحت اطفال، ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا وجود - جمعرات 18 اپریل 2024

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بیڈز ۔ ڈرپ اسٹینڈ اور دیگر طبی لوازمات کی کمی نے صورتحال سنگین کردی۔ ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بیمار بچوں کے لیے بیڈز کی قلت کے سبب ایک ہی بیڈ پر ایمرجنسی اور وارڈز میں 4 او...

قومی ادارہ برائے صحت اطفال، ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا

سندھ حکومت کا کچی آبادیوں کی گوگل میپنگ کا فیصلہ وجود - جمعرات 18 اپریل 2024

سندھ حکومت کاصوبے بھرمیں کچی آبادیوں کی گوگل میپنگ کا فیصلہ، مشیرکچی آبادی سندھ نجمی عالم کیمطابقمیپنگ سے کچی آبادیوں کی حد بندی کی جاسکے گی، میپنگ سے کچی آبادیوں کا مزید پھیلا روکا جاسکے گا،سندھ حکومت نے وفاق سے کورنگی فش ہاربر کا انتظامی کنٹرول بھی مانگ لیا مشیر کچی آبادی نجمی ...

سندھ حکومت کا کچی آبادیوں کی گوگل میپنگ کا فیصلہ

مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر