... loading ...
موسم گرما کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کی سیاسی سر گرمیوں کا درجہ حرارت مزید بڑھنے لگا ہے۔ ایک طرف عدالتِ عظمیٰ میں اہم نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں تو دوسری جانب حکمران جماعت کے بعض اراکین کے نئی اُڑان بھرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے متوقع مستقبل کے کسی سیاسی فیصلے کا ہر روز انتظار کیا جاتا ہے۔جہاں مسلم لیگ ن میں چوہدری نثار علی کا مزید قیام خارج از امکان قرار دیا جا رہا وہاں یہ امکانات بھی بڑھنے لگے ہیں کہ چوہدری نثار آئندہ عام انتخابات میں شاید آزاد حیثیت سے حصہ لیں ۔ تاہم پانامہ کیس کے دنوں میں جن سو کے قریب ارکان اسمبلی کا چوہدری نثار علی خان کے کیمپ میں ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا ۔ان میںسے کئی ارکان کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دے دیا گیا ۔ شُمالی پنجاب کے آخری ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے نوانی خاندان نے بھی ’’ بنی گالہ ‘‘ کا دورہ کرکے اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنے کے اشارے دے دیئے ہیں ۔ راولپنڈی ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن اور سینٹرل پنجاب میں مسلم لیگ ن اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کی ابھی بھی بہتر پوزیشن میں نظر آتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے کڑی شرائط کے ساتھ اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ ذرائع کے بقول بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس جماعت کے پارلیمانی بورڈ نے اپنے رولز آف بزنس ترتیب دے لیے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جب تک ذاتی طور پر مطمئن نہیں ہوجاتے کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا جا ئے گا ۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے اُمیدواروں کے حوالے سے پارٹی میں ہاؤس فُل ہے ۔ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے مراحل کا آغاز ہونے والا ہے لیکن پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حد تک کسی جماعت کو بھی پی ٹی آئی والی پوزیشن حاصل نہیں ہے ۔ پنجاب کے پولنگ اسٹیشنوں سے نکلنے والے بیلٹ پیپروں میں گنتی کا مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان محدود رہے گا ۔ مختلف علاقوں میں آزاد اُمیدوار بھی معرکہ آرائی کا اہم حصہ ہوں گے ۔بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ملتان میں کارکنوں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا ایک بار پھر اعلان کیا ۔ بہاولپور ، رحیم یار خان ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور مظفر گڑھ کے لوگوں سے ہر دفعہ ایک الگ صوبے کا نعرہ لگا کر ووٹ تو لے لیے جاتے ہیں لیکن جب حکومتیں قائم ہوتی ہیں تو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی تقسیم ناممکن ہو جاتی ۔ اپنے گذشتہ دورِ حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب بہاولپور صوبے کا اعلان تو کر دیا تھا مگر یہ اقدام سے کئی حوالوں سے متنازعہ تھا ۔ اور آئینی تقاضوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے بیل منڈھے نہیں چڑ ھ سکی تھی ۔ جنوبی پنجاب میں بلاول بھٹو کے دوروں سے قبل عمران خان اپنی ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں کامیاب جلسے کر چُکے ہیں ۔ ہفتہ کے روز ملتان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ قرار دے رہے تھے وہاں کامیاب ممبر شِپ مہم کے ساتھ ساتھ دو ہفتے قبل عمران خان نے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے سابق دست راست اور اہم رہنماء ملک احمد حُسین ڈیہڑ کے گھر بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاتھا ۔ احمد حُسین ڈیہڑ دو سال قبل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے ۔ جنوبی پنجاب کے ان علاقوں میں تحریک انصاف Electable پر انحصار کرنے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ دیہی علاقوں میںجس کی کامیابی کے خاصے امکانات موجود ہیں ۔
جنوبی پنجاب کی سیاسی معرکہ آرائی میں پیپلز پارٹی کو ہمیشہ برتری حاصل رہی ۔دیکھتے ہیں کہ 2018 ء کے انتخابات کے بعد یہاں کی سیاست پر کیا نقش اُبھرتے ہیں۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...