... loading ...
پاکستان تحریک انصاف میں مادر (Mother ) کا مقام رکھنے والی فوزیہ قصوری کے صبر کا پیمانہ لیبریز ہوا تو انہوں نے دیگر تحفظات کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیا ’’کہ عائشہ گلالئی کو میرٹ سے ہٹ کر پروموٹ کیا گیا تھا‘‘ ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں پارٹی کے نظریئے سے وابستہ اصل کارکنوں اور لیڈروں کے ساتھ ایسے ہی سلوک کی کہانیاں قدم قدم پر ملتی ہیں ۔ اس صوبے میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک خواتین کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔ 2013 ء کے عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات بھی مختلف تحفظات کے حصار میں نظر آتے ہیں ۔ جن خواتین نے پارٹی کے بنیادی منشور اور نظریئے کے لیے کام کیا انہیں پس منظر میں دھکیل دیا گیا ۔ گذشتہ سال ممبر شپ مہم اور انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کارکنوں میں مقبولیت کی حامل تقریباً تمام خواتین مشکلات اور مایوسی کا شکار ہیں ۔ اس سلسلہ میں فوزیہ قصوری اکیلی نہیں ہیں ۔ پارٹی کی صوبائی قیادت اور حکومت میں شامل بعض وزراء کے مبینہ طرز عمل نے بھی مایوسی کو فروغ دیا ہے۔ جن خواتین کو فوقیت دی جاری ہے ان میں سے اکثر خواتین پر سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپنے ووٹ فروخت کرنے کے الزامات ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کی قیادت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے ہمیشہ اعتماد کیا ہے ۔ لیکن اس کے جواب میں کارکنوں کو نظر انداز کرنے اور بلدیاتی انتخابات ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹو ں کی تقسیم میں گروپ بندی اور اقرابا پروری کی تمام تر شکایات اسی صوبے میں درپیش ہیں ۔ دلچسپ اطلاعات یہ ہیں کہ دو سال پہلے جب عمران خان نے اسلام آباد کو بند کرنے کی کال دی تھی ۔ تو پورے ملک کی طرح اس صوبے میں بھی کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی ترغیب کے لیے ایک مہم چلائی گئی تھی ۔ لیکن اس صوبے کی اسمبلی کی بعض خواتین ارکان اس مہم کو چھوڑ کر برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئیں تھی ۔ اور پھر سب نے دیکھا کہ عمران خان کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کال واپس لے کر اپنے پارٹی رہنماؤں کی عزت بچانا پڑی تھی۔
اس وقت خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود نظریاتی کارکنوں اور عمران خان سے بے لوث محبت کرنے والوں کو مایوسی کی حد تک مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کہ اس صوبے کی قیادت نے عمران خان کے نظریات کو پسِ پُشت ڈال کر اپنے اپنے گروپوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ دیگر گروپوں اور دوسری پارٹیوں کے افراد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی افراد کی جانب سے پارٹی کے اصل ورکروں کو نظر انداز کرنے کی شکایات عام ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد عمران خان نے ایم پی ایز کی بجائے تمام فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا جو اعلان کیا تھا اُس پر پرویز خٹک اس لیے عمل نہیں کر پائے کہ انہیں اپنی حکومت بچانے کے لیے دوسری جماعتوں کے ایم پی ایز اور وزراء کے مطالبات تسلیم کرنا پڑے ۔
سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بعض ارکان کی جانب سے اپنی وفاداریاں فروخت کرنے کی جو اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔اُس کی وجہ سے عمران خان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عمران خان نے فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیا ۔ رپورٹ طلب کی ۔رپورٹ ملنے پر اگلے روز پارٹی کے ترجمان فواد چوہدری نے ووٹوں کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور آئندہ ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ۔ بلاشُبہ عمران خان کی جانب سے اُٹھائے جانے والے فوری اقدامات نے پارٹی اور خود ان کی اپنی ساکھ کو بچایا لیا ۔
اس کے بعد اس کارروائی کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری وزیر خیبر پختونخواہ پرویز خٹک پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن اب تک کی صورتحال سے اس امر کے اشارے ملتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک شاید معاملے کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ اسی وجہ سے ان لوگوں کے حوصلے بُلند ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔ جن کے نام ’’ خٹک رپورٹ ‘‘ میں شامل ہیں ۔
بعض مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کی بہت سی خواتین رہنماؤں کو فوزیہ قصوری والی صورتحال کا سامنا ہے ۔ اس سلسلہ میں چترال کے علاقے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کی مثال دی جا سکتی ہے ۔ جہاں پر پی ٹی آئی کی ایک خاتون رہنماء اور پارٹی کی خواتین ورکنگ کمیٹی کی رُکن فلک ناز چترالی کے خلاف پارٹی کے اندر سے ایک محاذ صرف اس لیے کھڑا کیا تھا کہ کہیں آئندہ انتخابات میں وہ صوبائی اسمبلی کی اُمید وار کے طور پر سامنے نہ آجائیں ۔ بعض مبینہ ذرائع کے مطابق فلک ناز چترالی نے ’’ بنی گالہ ‘‘ جا کر اپنی پارٹی کے چیئر مین کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد انہیں پارٹی چیئر مین کی جانب سے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ 2013 ء کے عام انتخابات کے بعد اس صوبے کو پارٹی کے بیس کیمپ کی حیثیت حاصل ہوئی تھی ۔ لیکن اب یہاں کا ورکر بہت پریشان ہے۔ عمران خان کو اب بھی صوبے بھر میں بھرپور مقبولیت حاصل ہے جس سے پر پارٹی لیڈر فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے ۔
غیر جانبدار مبصرین اور تجزیہ نگار اس بات پر متفق ہیں کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پارٹی کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بننے والے ارکان کے خلاف انضباطی کارروائی کرکے اپنے پارٹی چیئر مین عمران خان کو سُر خرو کر سکتے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پرویز خٹک اس معاملے میںکتنے سنجیدہ ہیں اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو جائے گا ۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...