... loading ...
چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قبائل کی خواہشات کے مطابق ترقی اور دائمی امن کی خاطر فاٹا کو جلد از جلد قومی دھارے میں لانا نہایت ضروری ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے بالکل ٹھیک کہا کہ مسلح آپریشنوں‘ جن میں بھاری جانی و مالی قرنیاں دی گئیں‘ کے نتیجے میں فاٹا میں دہشت گردی کا زور ٹوٹا‘ اور امن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے تو اب اس عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا تو ہی یہاں دہشت گردی کے ایک بار پھر زور پکڑنے کے خدشات معدوم ہوں گے۔ اس حقیقی ترقی کا آغاز ہو سکے گا جو ماضی میں نظر انداز کیے‘ اور ایف سی آر (فرنٹیئر کرائمز ریگولیشنز) جیسے متنازع قانون کے تحت بنیادی ترین حقوق سے محروم رکھے گئے اس علاقے میں عنقا رہی۔ پاک فوج اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔
وہاں ا سکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مسلح آپریشنوں کے دوران وقتی طور پر بے گھر ہونے والے فاٹا کے عوام کو پھر سے ان کے گھروں میں بسانے‘ اور انہیں روزی روٹی کمانے کے قابل بنانے کے سلسلے میں بھی ٹھوس منصوبہ بندی اور اقدامات جاری ہیں۔ پاک فوج فاٹا میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے سلسلے میں بھی سعی میں مصروف ہے۔ لیکن سول انتظامیہ کی جانب سے فاٹا میں بحال ہو چکے امن کو برقرار رکھنے اور مستقبل میں کسی بھی حوالے سے حالات کو بے قابو ہونے سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات ہوتے نظر نہیں آتے۔ صورتحال یہ ہے کہ 2016ء میں فاٹا اصلاحات کمیٹی نے اس علاقے کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے کے سلسلے میں سیاسی‘ انتظامی‘ عدالتی اور سکیورٹی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کیں‘ اور اس علاقے کی تعمیرِ نو اور سماجی بحالی کے وسیع اور بڑے پروگرام کے تناظر میں تجاویز مرتب کی تھیں۔ جنوری 2017ء میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنا دیا جائے گا‘ اور اس سلسلے میں کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے بھی منظوری حاصل کی جائے گی‘ لیکن تاحال اس معاملے میں مزید پیش رفت نہیں ہو سکی‘ اور یہ ایشو ایک طرح سے لٹکا ہوا ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے فاٹا کو ترقی و استحکام کے لیے جلد از جلد قومی دھارے میں لانے کی ضرورت پر زور دینے کو اگر حکومت کی توجہ اس حوالے سے ناگزیر قانون سازی کی طرف دلانے کی ایک کوشش قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات جلد از جلد کرے‘ کیونکہ یہ علاقے ایک صوبے کی عمل داری میں آئیں گے تو ان کے معاملات زیادہ بہتر انداز میں چلائے جا سکیں گے۔
قبل ازیں آرمی چیف نے مکین میں نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی۔ انہوں نے نقیب اللہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ کو انصاف کی فراہمی کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ یاد رہے کہ نقیب اللہ محسود کو امسال 13 جنوری کو کراچی کے نواح میں ایک مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ سانحہ انتظامی غفلت کا شاخسانہ تھا‘ لیکن وفاقی یا صوبائی حکومت کے کسی رہنما نے نقیب اللہ کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ محسوس کی تو آرمی چیف نے۔ یہی غفلت شعاری ہے جو عوام کو حکمرانوں سے دور کر دیتی ہے۔ بہرحال توقع کی جاتی ہے کہ آرمی چیف کی یقین دہانی کے بعد نقیب اللہ محسود کے اہلِ خانہ کو جلد انصاف ملے گا۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...