... loading ...
اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ اس لیے وہ اپنے پیرو کاروں سے ان کی معمولات زندگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کر تا۔خاص طور پر جب معاملہ حقوق العباد یا اجتماعیت کا ہوتو اس کی اہمیت اور حساسیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اسلام اپنی تعلیمات میں انسانی اعلیٰ اقدار اور قابل قدر صفات کو ترجیح دیتا ہے۔ دراصل اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جس میں ہر قسم کی خوبیاں پائی جاتی ہیں ، یہ وہ صراط مستقیم ہے جو تمام بنی نوع انساں کی نجات اور فوز و فلاح کا ضامن ہے۔لطافت و طہارت اور پاکیزگی روح صرف اسی الہامی دین میں ہے۔اسلام چونکہ تمام تر محاسن کا مجموعہ ہے اسی لیے ربّ کائنات نے اسی دین کو اپنے لیے پسند فرمایا ہے: ارشاد ربانی ہے: ’’ دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہے۔‘‘ (آلِ عمران ۱۹)۔ اس کی بے شمار بہترین صفات میںسے ایک صفت ایفائے عہد یا وعدے کی پابندی بھی ہے۔ ایفائے عہد ایک مسلمان کے دیگر فرائض میں سے ایک بڑا فرض ہے۔اگر کوئی انسان ایفائے عہد کی صفت سے خالی ہے تووہ انسانیت کے شرف سے ہی عاری سمجھا جاتا ہے۔
انسان لوگوں سے کوئی وعدہ کر کے اس سے پھر جاتا ہے تو وہ انسانی معاشرے میں نا قابل اعتبار سمجھ لیا جا تا ہے۔لوگ وعدے کی اہمیت کو قابل توجہ نہیں سمجھتے، بل کہ بعض اوقات ازراہِ مذاق یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ ’ ’ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا’’۔جب کہ قرآن حکیم میں وعدے کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے: ’’ اور اپنے عہد کو پورا کروکہ عہد کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا‘‘ (بنی اسرائیل ۳۴)رسول کریم ﷺ نے وعدہ خلافی کی مذمت میں بڑے سخت الفاط ارشاد فرمائے ہیںکہ : ’’ جس میں اپنے عہد کا پاس نہیں اس کا کوئی دین نہیں‘‘ ( مسند احمد)
اسلام ان تمام معاہدوں کے احترام اور ان کی تکمیل کا بھی حکم دیتا ہے جن میں مالی ذمہ داریاں ہوں، تجارت اور دیگر تمام اقتصادی و معاشی امور میں اعتماد کی فضا اسی وقت پیدا ہوسکتی ہے جب ایفائے عہد کو اہم فریضہ سمجھ جائے۔ازدواجی معاملا ت میں اس کی بہت اہم اور سنگین صورت حال ہے ، اللہ کے رسول ﷺ نے اس ضمن میں بڑی سخت بات فرمائی ہے کہ: ’’ جس مرد نے کسی عورت سے کم یا کثیر مہر پر نکاح کیا اور نکاح کر تے وقت اس کے دل میں یہ بات تھی کہ کہ وہ مہر کی ادایگی نہیں کرے گا تو اس نے اپنی شریک حیات کو دھوکہ دیا، اور مہر کی ادائیگی کیے بغیر اگر اس کی موت واقع ہوگئی تو قیامت کے دن وہ شخص زانی کی حیثیت سے اللہ کے حضور پیش ہو گا ‘‘ ۔ (معجم اوسط و معجم صغیر للطبرانی)
بد عہدی اور بے وفائی اعتماد اور یقین و بھروسے کو ختم کر دیتی ہے۔انتشار اور لا قانونیت کا ماحول پیدا کردیتی ہے ، بعض اوقات باہمی رشتوں میں بھی دراڑیں ڈال دیتی ہے اور رحمی رشتے بھی شک اور بے یقینی کا شکار ہوجاتے ہیں۔اور خاندان میں نفرتیں اور عداوتیں جنم لیتی ہیں۔ عہد کی یہ پابندی ہر ایک کے ساتھ ہونی چاہیے خواہ کوئی شخص کافر ہو یا مؤمن! اس لیے کہ اسلام میں اخلاق اور فضیلت کے لیے کوئی فرق و تفاوت نہیں ہے ۔ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق برتنا اسلامی تعلیمات کا خاصّہ ہے۔اس سے تو اسلام اور دیگر مذاہب میں نمایاں فرق واضح ہوتا ہے۔اسلام کا سینہ ہر ایک کے لیے کشادہ اور اس کا دامن ہر ایک کے لیے امن و سکون اور بھائی چارہ کے لیے پھیلا رہتا ہے۔
سید سلیمان ندوی ؒ ’سیرت النبی‘ کی جلد ششم میں عہد کی پابندی کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں: ’’ عام طور پر لوگ عہد کے معنی صرف قول و قرار کو سمجھتے ہیں ، لیکن اسلام کی نگاہ میں اس کی حقیقت بہت وسیع ہے۔وہ اخلاق ، معاشرت ، مذہب اور معاملات کی ان تمام صورتوں پر مشتمل ہے جن کی پابندی انسان پر عقلاّ، شرعاّ، قانوناّ اور اخلاقاّ فرض ہے۔اور اس لحاط سے یہ مختصر سا لفظ انسان کے بہت سے عقلی، شرعی، قانونی ، اخلاقی اور معاشرتی فضائل کا مجموعہ ہے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...