... loading ...
زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے منہ یا سانس سے زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں بو آتی ہے۔ اس مسئلے کے شکار لوگوں میں سے اندازاً ہر چار میں سے ایک شخص ایسا ہوتا ہے کہ جس کے لیے یہ شکایت مزمن یا دائمی ہوجاتی ہے۔ گو اس صورت حال سے کامیابی کے ساتھ نپٹا جاسکتا ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ اسے سرے سے ختم کرنے کے بجائے زیادہ توجہ وقتی علاج کی طرف دی جاتی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ منہ کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے؟ بیکنگ یا میٹھا سوڈا منہ کی تیزابی سطح میں ایسا ردوبدل کرتا ہے کہ وہاں بیکٹیریا کے لیے سازگار ماحول باقی نہیں رہتا۔ پہلے اسے پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیتے تھے یا ٹوتھ برش پر اسے سفوف کی شکل میں چھڑک کر دانت صاف کرلیتے تھے لیکن اب یہ اکثر ٹوتھ پیسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اگر روزانہ منہ کی اچھی طرح صفائی نہ کی جائے تو منہ یا سانس میں بدبو پیدا ہوتی ہے لیکن منہ کی بدبو کی وجہ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ اور وجوہ بھی ہوسکتی ہیں۔
مثال کے طور پر جن لوگوں کے مسوڑھوں میں تعدیہ (انفیکشن) ہوجاتا ہے ان کے سانس میں بھی بدبو آنے لگتی ہے۔ عموماً مسوڑھوں کے تعدیے کی علامات یہ ہوتی ہیں کہ ان کا رنگ لال ہوجاتا ہے۔ ان پر سوجن آجائے یا برش کرنے سے ان سے خون رسنے لگے تو اس صورت میں دانتوں کے ماہر سے رجوع کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ سانس میں بدبو پیدا ہوجانے کی دیگر عام وجوہ میں منہ کے چھالے یا دانے‘ دانتوں کا تعدیہ‘ دانتوں کا میل اور دانتوں میںپھنسے ہوئے غذا کے ذرات شامل ہیں۔ اکثر منہ‘ ناک‘ معدے اور آنتوں کی تکالیف بھی سانس کی بدبو کا باعث ہوتی ہیں اور بعض دواوں کے استعمال سے بھی منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ زیادہ پانی پینے سے یہ بوکم ہوجاتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پانی زیادہ پینے سے تھوک زیادہ بنتا ہے اور منہ خشک نہیں رہتا۔ منہ خشک رہے گا تو بو بڑھ جائے گی۔ کھانے کی بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو منہ میں بدبو پیدا کرتی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ دخل لہسن‘ پیاز اور تیز مصالحوں کو ہے۔ غذا سے پیدا ہونے والی منہ کی بو دور کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ کھانے کے بعد ذرا سا زیرہ سیاہ یا اجوائن چبالیں‘ یا الائچی کھالیں۔ زیادہ ریشے والی سبزیاں اور پھل ضرور اور خوب کھانا چاہئیں۔ یہ غذائیں مسوڑھوں کو صاف کرتی اور انہیں صحت مند رکھتی ہیں لہٰذا ان پر تعدیہ اثر نہیں کرتا۔ معیاری چیونگم اور پودینے کے ست سے تیار شدہ گولیوں سے منہ میں تھوک زیادہ پیدا ہوتا ہے جو منہ کو تر رکھتا ہے اور بو نہیں آتی۔ معالج کہتے ہیں کہ یہ بات اتنی اہم نہیں ہے کہ آپ دن میں کتنی بار دانتوں کی صفائی کرتے ہیں‘ جتنا یہ اہم ہے کہ آپ برش کس طرح کرتے ہیں۔
یاد رکھیے! کہ جب بھی دانت صاف کریں برش یا مسواک سے دانتوں پر زیادہ زور نہ ڈالیے اور دانتوں کو رگڑیے نہیں۔ اس طرح مسوڑھے خراب ہو جاتے ہیں اور دوسرے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ مسواک اور برش کو اس جگہ رکھیے جہاں دانت اور مسوڑھے ملتے ہیں اور پھر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر اوپر سے نیچے چار پانچ دفعہ چلائیے۔ عام طور سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ دن میں دوبار دانت ضرور صاف کریں‘ خصوصاً رات کو سونے سے قبل ضرور دانت صاف کریں تاکہ دانتوں میں پھنسے ہوئے غذا کے ذرات صاف ہوجائیں اور منہ میں بدبو پیدا نہ ہو۔ کلی کی بعض دوائیں ایسی ہیں جن سے وہ میل اور ذرات بھی صاف ہوجاتے ہیں جو مسواک یا برش سے صاف نہیں ہوسکے تھے۔ اس سے منہ اور سانس میں خوشبو بھی پیدا ہوجاتی ہے لیکن بعض ماوتھ واش بے اثر بھی ہوتے ہیں۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ان چیزوں کو سانس کی بو کا علاج نہ تصور کرلیا جائے۔ یہ عارضی اثر ہے یعنی ایک خوشبو تھوڑی دیر کے لیے بدبو پر غالب آجاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر وہی پہلے والی کیفیت ہوتی ہے اس میں کوئی ہرج تو نہیں لیکن یہ کوئی دیرپا علاج نہیں ہے۔ سانس کی بدبو کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں خود اس کا پتہ مشکل ہی سے چلتا ہے۔ یہ جاننے کا سب سے اچھا طریقہ یہی ہے کہ ان لوگوں میں سے کسی سے پوچھا جائے جو ہم سے بہت نزدیک ہیں۔ مثال کے طور پر شریک حیات یا دوست احباب، اور اگر اس بات کی تصدیق ہوجائے تو فوری طور پر اس کا مداوا ہونا چاہیے ورنہ اس سے انسان کی گھریلو اور سماجی زندگی اکثر خاصی متاثر ہونے لگتی ہے۔
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...