... loading ...
موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے ۔انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے،یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہو جاتا ہے تو قبض جیسا موذی مرض پیدا ہو جاتا ہے جس کے لیے یا تو دوائیاں کھانی پڑتی ہیں یا پھر اسپغول۔
اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہے بڑی مشہور عام دوا ہے اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے اس کی ٹہنیاں باریک ہوتی ہے اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہہ ہوتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
اسپغول کے نمایاں فوائد میں طبیعت کی گرمی اور پیاس کی شدت میں تسکین پہچانا شامل ہیں گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے سینہ زبان حلق کے کھوکھرے اور جگر کی خرابی اور دمہ کی بیماریوں کے لیے مفید ہے آنتوں زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت کی درستگی کے حوالے سے بھی اسے شافی پایا گیا ہے۔اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے قبض کشا ہے ملین اساس کے باعث آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے،یہ دائمی قبض میں بھی مفید ہے مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے۔
سردرد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر لیپ لیا جائے تو فوری افاقہ ہوتا ہے جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے صبح نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے دماغی طاقت بڑھاتا ہے دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دودھ میں ملا کر پئیں یہ مقوی دماغی نسخہ ہے۔نسیان کے امراض میں اسپغول کا ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گرمی،بادام سونف،ایک تولہ کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ایسی صورت میں 2 چمچ دہی میں 1 چمچہ اسپغول ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد بھی اسے استعمال کریں۔ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے پیچس میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے معدے کی بیماریوں خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے بالوں کو نرمی چمک دلکشی اور گھٹا پن فراہم کرنے کے لیے عرق گلاب میں تھوڑا اسپغول رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹوں کے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...