... loading ...
شہنیلی جلد کا حامل نہایت خوش رنگ ذائقہ رسیلا پھل آڑو یا Peach جسے پندرہویں صدی میں سکندر اعظم نے ملک چین سے روم اور یونان میں متعارف کروایا اسے لاطینی زبان میں Persicum malum یعنی فارسی سیب Persion apple اردو میں شفتا لو بھی کہا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسا پھل ہے جس کا فائدہ بھی اتنا ہی زیادہ ہے جتنا اس کا عمدہ ذائقہ اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں لیکن اچھا آڑو وہ ہوتا ہے جس کی گٹھلی آسانی سے علیحدہ ہوجائے آڑو ایک مقبول عام پھل ہیں جسے امیر و غریب سب شوق سے کھاتے ہیں بازار میں ان کی تین قسمیں گول چپٹی اور لمبوتری ملتی ہیں۔
اقسام:آڑو شاذو نادر ہی اپنی اقسام کے لحاظ سے بکتا ہے لیکن ہاں اس کے گودے کا رنگ جو کبھی پیلا یا سفید ہوتا ہے لازمی طور پر اس کی خریداری پر اثر انداز ہوتا ہے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سفید گودے والا آڑو ذائقے میں زیادہ مزیدار ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ پیلے گودے والا آڑو کھانا پسند کرتے ہیں گودے والی اقسام کے آڑو میں Elegant lady ‘Royal george ‘اورBellegrade وغیرہ شامل ہیں جبکہ Mirelle سفید گودے کے آڑو کی قسم ہے،
غذائی خصوصیات:آڑو ایک نہایت صحت بخش پھل ہے جس میں وٹامنز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں 100 گرام خشک آڑو میں 280 ملی گرام وٹامن A اس کے علاوہ وٹامن B اور C بھی باکثرت مقدار میں موجود ہوتا ہے 100 گرام آڑو تقریباً 60Kcal کیلوریز فراہم کرتا ہے۔
آڑو وٹامن A,BاورC سے بھرپور ہے بدن کو غذا اور بیماریوں کے لیے شفائی اثرات رکھتا ہے اس میں گوشت بنانے والے شکری‘نشاستہ دار اور روغنی اجزاءتقریباً 10% اور پانی90% شامل ہے قدرت نے فولاد کیلشیم اور فاسفورس کے اجزاءبھی اس میں رکھے ہیں لُوکے موسم میں یہ نوجوان کو آرام جاں اور گرم طبیعت والوں کے لیے تسکین کا سامان ہے صالح خون پیدا کرتا ہے خون کی تیزابیت دور کرکے پھوڑے پھنسی اور جلدی امراض سے محفوظ رکھتا ہے شریانوں کی سختی دور کرکے ہائی بلڈ پریشر کو اعتدال پر لاتا ہے۔اس میں شامل Nectarines اپنے قبض کشا اثرات کی وجہ سے جگر معدہ اور انتڑیوں کے زہریلے فضلات خارج کرتا ہے قدرت نے اس میں جراثیم کش اثرات بھی پیدا فرمائے ہیں ہفتہ دو ہفتے روزانہ آدھ پاؤ سے آدھ سیر تک آڑو استعمال کرنے سے انتڑیوں کے چھوٹے بڑے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں اور آئندہ پیدا نہیں ہونے پاتے دھوپ کی تیزی اور آندھیوں کے جھگڑ چلنے سے جب غذائی نالی میں سوزش ہوجائے تو اس کے استعمال سے درست ہوجاتی ہیں۔معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے اسے غذا سے پہلے کھانا چاہئے چھلکا سمیت کھانا زر ہضم اور عمدہ قبض کشا ہے آڑو بواسیر جوش خون کمزوری اور کمزوری پیدا کرنے والی رطوبتوں کے اخراج کو روکنے کے لیے دوا بھی ہیں اور غذا بھی چھوٹے بچوں کے سر اور کان کے پیچھے اکثر سخت خارش والی وبائی پھنسیاں آتی ہیں آڑو کے مغز کو ہرے دھنیے کے ساتھ رگڑ کر لیپ کرنے سے یہ پھنیساں دور ہوجاتی ہیں۔
خریداری اور حفاظت:آڑو اتنی جلدی خراب نہیں ہوتے اگر آپ کو زیادہ پکا ہوا پیلا یا سفید بھی چمکتی ہوئی صاف ستھری حالت میں ملے تو اسے خرید لیں خریدتے وقت اس کو ہلکا سا دبا کر دیکھیں اسے تھوڑا نرم تو ضرور ہونا چاہئے لیکن گلا سڑا یا کسی جانب سے پچکا ہوا پھل ہرگز نہ خریدیں سوائے چٹنی بنانے کے اس کے علاوہ بہت زیادہ گلے ہوئے پھل کی خریداری سے بھی اجتناب کریں
خشک آڑو:خشک آڑو اس قدر آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے کہ جتنی آسانی سے خشک خوبانیاں ہوتی ہے لیکن اپنی کمیابی کے باوجود ان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے اور لوگ ان کا استعمال شوق سے کرتے ہیں خشک آڑو چٹنی اور کیک وغیرہ میں استعمال ہونے کے علاوہ سادے بھی کھائے جاتے ہیں اس کو مربہ بنانے میں بھی باکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔
سربند آڑو Frozen Peaches :کین میں دستیاب یا سر بند آڑوؤں کو شوگر سیرپ یا سیپ کے رس میں محفوظ کیا جاتا ہے یہ پکانے کے دوران پکوان میں استعمال کئے جاتے ہیں جس سے ان میں منفرد ذائقہ اور مزہ پیدا ہوتا ہے آڑو ایک صحت بخش پھل ہے آج کل یہ بازار میں دستیاب ہے اس کو اپنی خوراک میں جگہ دیں اس کا استعمال آپ کی صحت و تندرستی میں یقینا اضافہ کرے گا۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...