... loading ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار پچھلے آٹھ مہینوں کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی کی جو مجموعی تصویر پیش کررہے ہیں، ان کی کئی توجیہات بھی سامنے آرہی ہیں اور آنے والے دنوں میں اچھے نتائج کی امیدیں بھی کی جارہی ہیں مگر زمینی حقائق ایسے بہرطور نہیں کہ ان پر تشویش ظاہر کیے بغیر رہا جاسکے۔ کسی بھی ملک کے عام آدمی کی پہلی ضرورت یہ ہے کہ اس کا زندہ رہنے کا حق تسلیم کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے والے بنیادی عوامل کویقینی بنانے اور آسانیاں پیدا کرنے کا ایسا بندوبست کرے جس میں آمدنی کے ذرائع مثلاً پیداواریت ، تجارت اور معیشت کو چلانے والے دیگر عناصر مثبت نتائج دے رہے ہوں، عام آدمی کو روزگار، تعلیم، علاج معالجے سمیت بنیادی سہولتیں میسر ہوں اور سرکاری محکمے اہلکاروں کی ساکھ اور کارکردگی کے حوالے سے اپنی قابل قدر شناخت رکھنے میں کامیاب نظر آئیں۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات بجلی، پانی سمیت ان اشیاء کے نرخوں میں کمی کا رجحان نظر آئے جن میں اضافہ مہنگائی کا سبب بنتا ہے۔ مگر جب جولائی 2017ء سے فروری 2018ء تک 8ماہ میں تجارتی خسارہ 19ارب 69کروڑ ڈالر، کرنٹ اکائونٹ خسارہ دس ارب 82کروڑ (یعنی جی ڈی پی کے 4.8فیصد کے مساوی) ہوچکا ہو، اشیاء و تجارت کا مجموعی خسارہ 23 ارب 22 کروڑ ڈالر رہا ہو تو یہ سوچنا ضروری ہوجاتا ہے کہ معاشی بہتری کی تمام تر کوششوں اور دعووں کے برعکس اہم شعبوں میں وہ نتائج کیوں نہیں ظاہر ہوئے جن کی توقع کی جارہی تھی۔ یہ درست ہے کہ 8ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مالیت 12.83ارب ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حاصل کردہ مالیت 12.41ارب ڈالر سے کچھ زیادہ ہے مگر اس معاملے میں بھی اس سوال کو نظرانداز کرنا درست نہیں ہوگا کہ جنوری کی نسبت فروری میں ترسیلات زر میں کمی کا رجحان کیوں رہا؟ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے فروری کا تجارتی خسارہ کم رہا۔
رواں ہفتے کے دوران ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی غیرمعمولی بے قدری کا نظر آنا اس کتابی فارمولے کے لحاظ سے تو دل خوش کن ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے انڈسٹری کا پہیہ چلے گا مگرعام ا?دمی کے تجربات کے حوالے سے پریشان کن ہے جس کی زندگی میں ڈی ویلویشن کا اس کے سوا کوئی اثر نہیں پڑا کہ گردے بیچنے والوں کی تعداد بڑھ گئی اور غریب مائیں اپنے جگر کے ٹکڑوں کے لیے روٹی کی فراہمی کی آس میں انہیں فروخت کرنے پر آمادہ ہوگئیں جبکہ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کے لیے زندگی بھر پیٹ کاٹنے والے کی جمع پونجی کا خاصا حصہ بینک میں رکھے رکھے اپنی اصل قوت خرید سے محروم ہوگیا۔ پچھلے مہینوں میں سی پیک سمیت ترقیاتی کاموں کی وجہ سے درآمدات میں کمی اور قرضوں میں اضافہ ہوا تو آنے والے مہینوں میں درآمدات و برآمدات کا توازن بہتر ہونے کی امید یکسر بے محل نہیں۔ یہ بات نظرانداز نہیں کی جانی چاہئے کہ عالمی منڈی میں راج کرنے والے ممالک مسابقت کی دوڑ جیتنے کے لیے محض کرنسی کی قدر گھٹانے کا راستہ اختیار نہیں کرتے بلکہ بجلی، گیس، پانی کے نرخ اور ٹیکس کم کرکے میدان مارتے ہیں۔ جب تک صحت، تعلیم اور افرادی قوت کی تربیت پر وسائل خرچ نہیں کیے جاتے زراعت اور صنعت میں ترقی اور برآمدات کے لیے مسابقتی نرخوں کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ وطن عزیز کو مطلوب معاشی نتائج حاصل کرنے کے لیے سنجیدگی سے اپنی ترجیحات سمیت مختلف پہلوئوں پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمارے مزدوروں اور کسانوں کو زندہ رہنے کے بنیادی عناصر کی ضرورت ہے جس کے لیے ’’فوڈ باکس سیکورٹی‘‘ اور روزگار پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ اچھا ہوگا کہ ہماری اشرافیہ غریب کا آخری نوالہ چھیننے کے رجحان کو ترک کرکے براہ راست ٹیکس کی صورت میں خود بھی ملک کی خدمت کو شعار بنائے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...