... loading ...
کراچی میں نوسال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں آج پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔سندھ حکومت اوربلدیہ عظمی کراچی نے شبانہ روزمحنت سے نیشنل اسٹیڈیم اوراس کی اطراف کی سڑکو ں کودلہن کی طرح سجادیاہے ۔سڑکوں پربرقی قمقموں کی بہارنظرآرہی ہے جبکہ پاکستان سپرلیگ میں شامل کھلاڑیوں کے قدآد م ہورڈنگ اورسائن بورڈبھی آویزاں کیے گئے ہیں ۔اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت جوپہلے سفید رنگ کی تھی اب اسے زردرنگ میں رنگ دیاگیاہے۔کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے دھمال کے لیے پشاورزلمی اوراسلام آبادیونائیٹڈنے ہفتے کے روزجم کرپریکٹس کی ۔دوسری جانب اہالیان کراچی بھی فائنل کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں ۔شہرمیں دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے رنگوں سے مزین ٹی شرٹیں ریکارڈتعدادمیں فروخت ہورہی ہیں ۔اس کے علاوہ کراچی کنگزکی شکست کے باوجودلوگ کراچی کنگزکی ٹی شرٹیں بھی خرید رہے ہیں۔
دودن قبل پی ایس ایل کے میچوں کی بدولت لاہور میں کرکٹ کا جنون عروج پر رہا۔ لاہوریئے ا سٹیڈیم کے اندر اور باہر میچوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے رہے، دوسرے میچ میں تیز بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پانی بھر گیا تھا جسے ہنگامی طور پر نکال کر گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنایا گیا اور میچ16، 16 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔ شہری طویل عرصے سے یہ مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان کے اندر ہی کرائے جائیں لیکن اس میں کلّی نہیں جزوی کامیابی ہوئی، دو پلے آف میچ لاہور میں ہوئے اور فائنل کراچی میں ہوگا تاہم سالِ رواں کے تجربے کے بعد امید کرنی چاہئے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں اگر تمام نہیں تو زیادہ سے زیادہ میچ پاکستان میں کرائے جائیں گے، یہ اگرچہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے لیکن ٹیموں کے اندر چونکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں ہوتے، اس لیے میچ یو اے ای میں کرانے پڑتے ہیں۔ وہاں بھی چونکہ پاکستانی بڑی تعداد میں موجود ہیں، اس لیے شارجہ ہو یا دبئی، گراؤنڈ پاکستانی شائقین سے بھرے رہتے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، ان کے ساتھیوں، پی ایس ایل اور شریک کھلاڑیوں کو یہ کریڈٹ بہرحال جاتا ہے کہ ان کی مساعی کی بدولت پاکستان میں کرکٹ واپس آ گئی ہے، غیر ملکی ٹیموں کے خدشات بھی دور ہو رہے ہیں، ورلڈ الیون گزشتہ برس لاہور میں میچ کھیل چکی ہے، اس سے پہلے زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان میں کھیل کر جا چکی ہے تاہم جو ٹیمیں کسی وجہ سے اب بھی تحفظات رکھتی ہیں۔ پی ایس ایل کے موجودہ میچوں کے بعد ان کے تحفظات بھی دور ہو جانے چاہئیں۔ وہ غیر ملکی کھلاڑی اور کرکٹ پر رواں تبصرہ کرنے والے مبصرین جو لاہور میں شہریوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے، ان کے چشم دید مشاہدات نے انہیں باور کرایا کہ پاکستان پرامن ملک اور پاکستانی امن پسند شہری ہیں، اگر چند دہشت گرد کسی شہر میں دہشت گردی کرتے ہیں اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دہشت گردی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، یہ اِکا دْکا واقعات نہ تو پاکستانیوں کی معمول کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں اور نہ ہی شہروں کی مجموعی فضا ان واقعات سے مکدّر ہوتی ہے، زندگی کا پہیہ بالکل اسی طرح رواں دواں رہتا ہے جس طرح دنیا کے دوسرے ملکوں میں ہے۔
ا گر دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں کوئی دہشت گرد یا سر پھرا کسی کلب میں گھس کر یا بچوں کے کسی ا سکول میں اندھا دھند فائرنگ کرکے درجنوں لوگوں کو خون میں نہلا دیتا ہے یا کسی دوسری جگہ کوئی ایک یا چند لوگ کوئی ایسی واردات کر دیتے ہیں جو دہشت گردی کی ذیل میں آتی ہو تو کیا اس ملک میں کھیلوں کی ساری سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں اور زندگی کے معمولات کو بریک لگ جاتی ہے، اگر کسی سکول میں پچاس لوگوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا یا کسی نائٹ کلب میں بیٹھے بے فکروں پر کسی ابنارمل شخص نے فائر کھول دیا تو اس کے بعد جس طرح زندگی وہاں رواں دواں رہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں پاکستانیوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتیں۔ بعض غیر ملکی کھلاڑی اگر اس طرح کی وارداتوں سے یہ تاثر لیتے ہیں کہ وہ یہاں غیر محفوظ ہیں، اس لیے انہیں یہاں آ کر نہیں کھیلنا چاہتے تو وہ درست نتیجے پر نہیں پہنچتے۔ اس کی گواہی پی ایس ایل کے دو روزہ میچ دیتے ہیں جن کا انعقاد پرامن ہوا اور اہلِ لاہور نے نہ صرف ان میں بھرپور شرکت کی بلکہ کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد بھی دی۔
یہی صورت حال اب کراچی میں بھی نظرآرہی ہے ۔شہرقائد کے باسی کرکٹ کے اس تاریخی میچ سے لطف اندوزہونے کے لیے پوری طرح تیارہے ۔ ہرجانب جوش پایاجارہاہے اہم مقامات پربڑ ی اسکرینیں بھی لگادی گئیں تاکہ جولوگ ٹکٹ کے حصول سے محروم ر ہ گئے وہ میچ دیکھ سکیں ۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...