... loading ...
مسلم کھتری ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرہ
گزشتہ دنوں نارتھ کراچی میں مسلم کھتری ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان کے معروف شاعر جناب اعجاز رحمانی نے کی جب کہ مہمان خصوصی معروف شاعر و ادیب اور اسکالر جناب سعید الظفر صدیقی اور مہمانِ اعزازی بزرگ شاعر محمد فاروق شاد تھے۔ نظامت کے فرائض جناب نظر فاطمی نے انجام دیے اور تلاوتِ قرآنِ پاک سے مشاعرے کا آغاز کیا اور سینئر شاعر جناب اکرام راضی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پیش کی۔
اس مشاعرے میں سامعین کی تعداد قابل ذکر تھی اور شعرائے کرام میں مزاح گو شعرا بھی توقع سے زیادہ موجود تھے جن میں عبدالمجید محور، فخر اللہ شاد، صفدر علی انشا اور حکیم ناصف شامل تھے۔ ان مزاح گو شعرا نے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ سنجیدہ غزل گو شعرا خالد حسین خاموش، چاند علی چاند، یاسر سعید صدیقی، اسامہ مرزا، نظر فاطمی، نسیم شیخ، قیصر وجدی، سلمان صدیقی، شاعر علی شاعر، رفیع الدین راز، محمد فاروق شاد،سعید الظفر صدیقی اور صاحب صدر جناب اعجاز رحمانی نے اپنی غزلیات سے مشاعرے میں شعریت کے رنگ بھر دیے۔ اس محفلِ مشاعرے کا اختتام پرضیافت دعوت پر ہوا۔
یوم پاکستان کے حوالے سے مذاکرہ و مشاعرہ کا انعقاد
اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے مذاکرہ و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امریکا سے آئے ہوئے نامور شاعر مجید اخترنے کی جبکہ مہمان خاص لندن سے آئی ہوئی معروف شاعرہ فرزانہ نینا خان، مہمان اعزازی کینیڈا سے آئے ہوئے معروف شاعر منیف اشعر ،محمد یامین عراقی تھے۔ مجید اخترنے صدارتی خطاب کہا کہ ۲۳؍ مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔ اس دن مسلمانوں نے ایک ایسے وطن کا مطالبہ کیا جہاں مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارسکیں ۔ اس مقصدکے حصول کے لیے ۱۹۴۰ء میںبرصغیر کے کونے کونے سے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوںنے اپنے قائد محمد علی جناح کی قیادت میںمسلمانوںکی آزادی اور ایک الگ وطن کے قیام کے لئے قرارداد پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ قرار داد کے منظورہوتے ہی برصغیر کے مسلمانوںکی منزل کا تعین ہوگیا۔ ۲۳؍ مارچ ۱۹۴۰ء کا دور تحریک پاکستان کا حتمی اور فیصلہ کن دور تھااور مسلمانوں کو اپنی منزل مل گئی ۔ آج کا مشاعرہ ہم اپنے جذبات کے ذریعے یوم پاکستان کے نام کرتے ہوئے مشاعرے کا آغاز کرتے ہیں۔اس موقع پرجن شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں مجید اختر ، سید منیف اشعر، مسز فرزانہ خا ن نیناں، محمد یامین عراقی، سیف الرحمٰن سیفی، عرفان علی عابدی، امتہ اطئی وفا، زینت کوثر لاکھانی، صبیحہ صبا، سید صغیر احمد جعفری، سیما ناز، محمد رفیق مغل، افضل ہزاروی، شکیل وحید ، دلشاد احمد دہلوی، الطاف احمد، تاج علی رعنا، محمد علی زیدی، غلام حسین خاور، محسن سلیم، اقبال رضوی، صدیق راز ایڈوکیٹ، الحاج یوسف اسماعیل، سید مشرف علی ، انجم عثمان ، فرح دیبا، طاہرہ سلیم سوز، فرخ جعفری ، فرح کلثوم، ظہرالدین ،عارف شیخ عارف، تنویر حسین سخن، افروز رضوی، سید علی اوسط علی جعفری شامل تھے ۔قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں اکادمی ادبیات پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر رئوف پاریکھ، شکیل عادل زادہ، امینہ سید اور
حارث خلیق کو صدارتی اعزاز ملنے پر مبارک باد
صدرِ مملکت ممنون حسین نے ۲۳؍ مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ انجمن ترقیِ اُردو پاکستان کے صدر ذوالقرنین جمیل، معتمد اعزازی فاطمہ حسن اور مشیر علمی و ادبی امور پروفیسر سحر انصاری نے شکیل عادل زادہ، حارث خلیق اور انجمن ترقی اُردو پاکستان کے ماہنامہ قومی زبان کے رکن مجلس مشاورت اور سہ ماہی اُردو کے مدیر ڈاکٹر رئوف پاریکھ کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور اوکسفرڈ یونی ورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید کو ستارئہ امتیاز ملنے پر چاروں اعزاز یافتگان کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی خدمات کو خراجِ تحسین ان کی زندگی میں پیش کیا ہے۔
محمد مسلم عظیم آبادی کی یاد میں مشاعرہ کا انعقاد
اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیراہتمام ممتاز اسکالر مصنف مترجم شاعر اور استاد فارسی و اردو محمد مسلم عظیم آبادی کی یاد میں مشاعرہ کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر کنیڈا میں مقیم رفیع الدین راز نے کی مہمان خاص ڈاکٹر لبنیٰ عکس، سید صغیر احمد جعفری، ڈاکٹر شکیل احمد خاں اس موقع پر رفیع الدین راز نے صدارتی خطاب میںکہاکہ محمد مسلم عظیم آبادی کی شاعری میںشعور و فکر کا متوازن امتزاج ہے ان کی شاعری میںہمارا سماجی منظر نامہ بھی موجود ہے اور ان کے مناظر سے وہ زندگی کی بنیادی صداقت کی طرف بھی سفر کرتے ہیں ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ محمد مسلم ایک ممتاز اسکالر بھی تھے ان کی تحریریں اعلیٰ خوبیوں سے بے مثال تھیں۔ اس موقع پرجن شعرا ء کرام نے کلام سنایا۔ ان میں رفیع الدین راز، ڈاکٹر لبنی عکس ، سید صغیر احمد جعفری، ڈاکٹر شکیل احمد خاں، عشرت حبیب ، نشاط غوری، فرح دیبا ، عرفان علی عابدی،محمد رفیق مغل ، دلشاد احمد دہلوی، عارف شیخ عارف، عبدالصمد تاجی، محمد حنیف سرکی، شفقت اللہ گلال،تنویر حسین سخن، اقبال رضوی، ڈاکٹر رحیم ہرنو، صدیق راز ایڈوکیٹ علی زیدی نے اپنا پیش کیا۔
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...
شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...
مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...