... loading ...
میری والدہ ہم لوگوں کو سیدھا بیٹھنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ ’’یہ کیسے بیٹھے ہو کمر سیدھی رکھو۔‘‘ اگر کوئی کرسی پر ٹیڑھے انداز میں بیٹھا ہو تو اسے بھی ڈانٹ پڑتی تھی کہ سیدھا ہو کر بیٹھے۔ ہم بچپن میں حیران ہوتے کہ اگر ٹیڑھے ترچھے انداز میں بیٹھ گئے تو کیا حرج ہے؟ اب پتا چلتا ہے کہ ماہرین اس پر متفق ہیں کہ بیٹھتے، کھڑے ہوتے ہوئے، چلتے وقت اور موبائل پر گفتگو کرتے وقت آپ کا انداز یا پوسچر درست ہونا چاہیے۔
بیٹھنے کا درست طریقہ
دن کے بیشتر وقت میں بعض لوگ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں۔ اگر آپ کے بیٹھنے کا طریقہ غلط ہے تو جب آپ کھڑے ہوں گے یا چلیں گے تو یہ انداز بھی غلط ہو جائیں گے اور جسمانی طور پر آپ میں عیب پیدا ہو جائے گا۔
ماہرین کی رائے ہے کہ جو افراد دن میں زیادہ وقت کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان کے شانے آگے کو جھک جاتے ہیں، سینے کے عضلات میں کھچائوپیدا ہو جاتا ہے، کمر اور سر کمپیوٹر کی طرف جھکے رہنے سے ریڑھ کی ہڈی متاثر ہو جاتی ہے اور سیدھی نہیں رہتی۔ جب دن میں زیادہ وقت آپ کو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا ہو تو اپنی کمر کو سیدھا رکھیں اور شانوں کو پیچھے لے جائیں۔ کوشش کریں کہ آپ کی کمر کرسی کی پشت سے لگی ہوئی ہو۔ آپ جس کرسی پر بیٹھتے ہیں، اس کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ کی پیٹھ میں تین خم ہوتے ہیں۔ جب آپ بیٹھیں تو کوشش کریں کہ وہ بالکل سیدھے ہوں۔ اگر بیٹھنے میں کوئی دقت پیش آ رہی ہو تو ایک تولیہ تہ کر کے کمر سے لگا لیں۔ اپنے جسم کے وزن کو دونوں کولہوں پر مساوی تقسیم رکھیں۔ گھٹنوں کو کولہوں سے قدرے اوپر ہونا چاہیے۔ اگر ایسا ہونا ممکن نہیں تو پائوں کے نیچے کوئی اونچی چیز رکھ لیں۔ اپنی ٹانگوں کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں۔ کوشش کیجیے کہ اس حالت میں بھی مسلسل نہ بیٹھیں، ہر آدھے گھنٹے کے بعد اٹھ کر ٹہلیں۔ جب کرسی سے اٹھنے لگیں تو کرسی کے اگلے حصے کی طرف جائیں پھر ٹانگیں سیدھی کر لیں۔آگے جاتے ہوئے پیٹ کی طرف نہ جھکیں، بلکہ فوراً ہی کھڑے ہو جائیں۔ جسم کو کئی بار پیچھے کی طرف جھکائیں۔
کھڑے ہونے کا درست طریقہ
گھٹنوں کو جڑی ہوئی حالت میں نہ رکھیں،آپ کی ٹانگوں میں قدرے فاصلہ ہونا چاہیے۔ اپنے جسم کے وزن کو دونوں ٹانگوں پر مساوی تقسیم کیجیے۔ آپ کے پاوں کا انگوٹھا اور ایڑی کی سطح برابر ہونی چاہیے۔ اگر کھڑے ہونے کے دوران آپ اپنے جسم کا وزن ایڑیوں پر ڈالیں گے تو آپ کے پاوں کمزور ہو جائیں گے۔ اس طرح سے آپ کے ان جوڑوں پر دباو اور کھچاومیں اضافہ ہو جائے گا جو جسم کا وزن سنبھالے ہوئے ہیں، مثلاً ٹخنے، گھٹنے، کولہے اور کمر کا نچلا حصہ۔ اونچی ایڑیوں والے جوتے یا سینڈل نہ پہنیں۔ ایسے جوتے یا سینڈل پہننے سے بھی گریز کریں جن کے تلے دبیز ہوں۔ یہ چیزیں آپ کے درست طریقے سے کھڑے ہونے میں مزاحمت پیدا کرتی ہیں۔ ہر وقت فارمل جوتے نہ پہنے رہیں، جب بھی موقع ملے، انہیں اتار دیں اور چپلیں پہن لیں۔ یاد رکھئے جب آپ کی ٹانگیں سیدھی رہیں گی تو جسم بھی سیدھا رہے گا۔ اگر آپ اپنی ٹانگوں اور پاوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو جوتے اتار کر گھاس پر چلیے۔
سونے کا درست طریقہ
آپ کسی بھی طریقے سے سوئیں،آپ کا تکیہ شانوں کے بجائے سر کے نیچے ہونا چاہیے۔ تکیہ مناسب ہو، نہ بہت اونچا اورنہ بہت نیچا۔ بستر پر آپ کا جسم بالکل سیدھا ہونا چاہیے، تاکہ پیٹھ سیدھی رہے۔ اگر آپ پہلو کے بل لیٹیں تو گھٹنوں کو خفیف سا مڑا ہوا ہونا چاہیے۔ جب آپ پہلو کے بل لیٹیں تو ٹانگوں کو اتنا نہ موڑیں کہ گھٹنے پیٹ سے جا لگیں۔ پیٹ کے بل نہ لیٹیں۔ اس انداز سے لیٹنے سے پیٹھ پر دباو پڑنے کا احتمال ہوتا ہے اور آپ کی گردن میں بھی درد ہو سکتا ہے۔ سونے کے لیے سخت گدے کا انتخاب کیجیے، تاکہ گدے میں گڑھا نہ بنے اور آپ کا جسم غیرمتوازن نہ ہو جائے۔ بہتر ہوگا کہ گدے کے نیچے تختہ رکھ لیں۔ اگر آپ نرم و ملائم بستر پر سونے کے عادی ہیں تو سخت بستر یقینا تکلیف دے گا، لیکن اپنی بہتری کے لیے اسے برداشت کیجیے۔ جب صبح کے وقت بستر سے اٹھنے لگیں تو پہلو کی طرف سے فرش پر پاوں رکھیں۔ ہاتھوں کے بل بستر سے کھڑے ہوں اور جسم کو پیٹ کی طرف نہ جھکائیں۔
قطر بیس پر ہلچل؛ کئی ممالک نے شہریوں کو واپس بلالیا، متعدد پاکستانی طلبا وطن لوٹ آئے بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ،برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری صدر ٹرمپ نے ایران پر بڑے امریکی حملے کی دھمکی دی ہے۔ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش...
ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور صوبے پر تنقید کی جاتی ہے،کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں، کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے مقابلہ نہیں جیت سکتا،چیئرمین کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے ،تھر میں پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام ان قوتوں کو بہترین جواب ہے...
ان لوگوں نے گمراہ کن ایجنڈے کیلئے کچھ احادیث گھڑ لیں ہیں ایسے گمراہ لوگ سفاک مجرم اور قاتل ہیں،تقریب سے خطاب ملک میں جگہ جگہ علماء کرام کو قتل کیا جا رہا ہے، وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں عالم دین کی شہادت پر مولانا کا شدید ردعمل اسلام آباد(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے علا...
فلسطینی علاقوں میں کم از کم 60 لڑکے اور 40 لڑکیاں لقمہ اجل بن چکے ہیں بچے خودکش ڈرون ، فضائی حملوں، گولہ باری میں شہید کیے جاچکے ہیں،یونیسیف غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 100 بچے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ بین ا...
ا سپیکر قومی اسمبلی نے کل تک محمود خان اچکزئی کی بطورقائد حزب اختلاف تقرری کی یقین دہانی کرا دی ،پی ٹی آئی وفدبیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی کی سردار ایاز صادق سے ملاقات اسپیکر جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،بانی چیئر...
موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میںگرتے پڑتے چل رہے ہیں،مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے بلدیاتی الیکشن آئینی تقاضہ، حکومت کو ہر صورت کروانا ہوں گے ،ملک مزید غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا...
پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہدہرانے کی کوشش کی مگر سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا پولیس پر پتھراؤ ہوا،میڈیا کی گاڑیاں توڑیں، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دینگے، پریس کانفرنس سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 مئی ج...
امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے،پولیس ہوید کے علاقے میںگھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگرد...
محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی ...
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...