... loading ...
یوم قرار داد پاکستان کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے، اس دن پاکستان کے تصور نے ایک ایسی حقیقت کا روپ دھار ا کہ مسلمان اپنے نظریہ اور عقائید کے مطابق زندگی گذارنے کا جمہوری حق رکھتے ہیں ، پاکستان کا قیام ایک طویل جدوجہد کا ثمر ہے جس کے سفر کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے کیا، ایک پالش Polish مفکر سٹینز لا Stainslawنے چھٹی دھائی میں کہا تھا کہ آپ حقائق سے تو آنکھیں بند کر سکتے ہیں لیکن یادیں نہیں مٹا سکتے، ہماری تاریخ بھی تحریک پاکستان کے شہیدوں اور جاں نثاروں کی طرف سے کبھی آنکھیں بند نہیں کر سکتی، ہمارا وطن پاکستان ایک ایسا اچھا اور خوبصورت ملک ہے جسے اللہ تبارک تعالیٰ نے ہر نعمت سے نوازا ہے لیکن افسوس کہ جو حالات یہاں پیدا ہوتے جا رہے ہیں اس سے چاند ستاروں کی چمک ماند تو پڑی ہم اپنی پہچان بھی کھوتے جا رہے ہیں حالانکہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور اساس ہے۔ قائد اعظم پاکستان کو دنیائے اسلام کی جدید ترین فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں ہر پاکستانی بلا تفریق آزادی کی فضا میں سانس لے سکے اور ملک و قوم کی ترقی میں خود کو برابر کا شریک سمجھے، نہ کسی کو قکت تعداد کا احساس ہو اور نہ ہی کثرت تعداد پر گھمنڈ، یہ ارشادات قائد اعظم اور قرار داد پاکستان سے انحراف ہی کا نتیجہ ہیں کہ جمہور کے ووٹ سے بننے والے ملک میں جمہوریت کے نام پر ملک میں کرپشن کا بازار گرم کرکے اسے بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔
اگر ہم یتاریخ کے اوراق پلٹ کر مسلمانوں کے شاندار ماضی پر ایک نظر ڈالیں تو تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ہم جو اسلام اور کلمہ کے نام پر لیئے گئے ملک میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں اور پھر اسی ملک کو اقتدار کی ہوس کے نام پر توڑنے کی باتیں کرتے ہیں تو ہم سے تو وہ لاکھ درجے اچھی قوم ہے جس نے مسلمانوں کے فن و ہنر کو سنبھال رکھا ہے، اسپین پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہاں مسلمانوں کے ادوار میں جتنی بھی تعمیرات ہوئیں انہوں نے ان کو آج تک حفاظت سے رکھا ہوا ہے، چاہے وہ قصر الحمر ہو یا جامع مسجد قرطبہ، ہم ہیں کہ اپنا ملک ہوتے ہوئے بھی اس کی سلامتی کے منافی باتیں کرتے رہتے ہیں ، جمہوریت کے نام پر ملک جس دلدل میں پھنس چکا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے، پیسے کی طاقت سے اقتدار پر براجمان رہنے کی روش ملک کے قیام کے اصل مقاصد کو کمزور کررہی ہے۔ پاکستان کو نمائشی اور فرمائشی قیادت کی نہیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کی نشاندہی قائد اعظم نے پیش کی تھی کہ کہ ہمارا یہ ملک ، ہمارا گھر بار، مال و دولت اور عزت و وقار ہے، کون ہے جو یہ کہ سکے کہ میرا اپنا گھر تو سلامت رہے وطن کی پرواہ نہیں ، ہمیشہ آزاد وطن ہی عزت کا ٹھکانہ ہوتا ہے۔
ہمارا ملک ایک عظیم ملک ، ہماری پہچان، ہماری اساس، ہماری محبت، عزت، اور ہمارا سب کچھ ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ اس کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالا جائے، ووٹ دیتے وقت ووٹ لینے والے کی پہچان کی جائے۔ ہمارے حکمران بھارت دوستی میں جسطرح دو قومی نظریہ کی نفی کررہے ہیں وہ خطرناک ہے، اس بات میں کوئی شق نہیں کہ قوموں کی برادری میں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا از بس ضروری ہے لیکن یہ تعلقات دو طرفہ ہونے چاہیئں ، یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھانا نقصان دہ ہوتا ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج بھارت دوستی میں ہمارے حکمران ہندوئں کے ساتھ مشترکہ تہذیب، ثاقفت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں ہمارے نوجوان اردو تک سے نا بلد ہو رہے ہیں ڈراموں اور پروگراموں میں ہندی رسوم و رواج پیش کیئے جا رہے ہیں ، اردو ذبان کو بگاڑ کر ہمارے ٹی وی کے کئی اینکر خاص کو کھاس بولتے ہیں جب کہ میڈیا، اشتہاری کمپنیاں رومن اردو میں پبلسٹی کررہے ہیں جو کہ انڈیا میں استعمال ہوتی ہے۔
تاریخ کے اوراق شاہد ہیں کہ دنیا بھر میں قومیں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ سائینس، ٹیکنالوجی، تعلیمی، صحت عامہ، کا مقابلہ کر تی ہیں لیکن ہم بھارتی فلمیں دیکھ دیکھ کر پھکڑ پن، بازاری انداز گفتگو، ناچ گانے، اور کھانوں کے مقابلوں میں کھوتے جا رہے ہیں ، کسقدر افسوس کی بات ہے کہ آج مشترکہ تہذیب اور ثقافت کے نام پر امن کی آشا کا پرچار ہو رہا ہے ، لیکن ایک جانب بھارت ہمیں فلموں، گانوں، لافٹر، اور اپنے کھانوں کے مقابلوں اور اپنی بیاہ شادیوں کی رسومات کو تبدیل کروا رہا ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیر کے دریائوں پر ڈیم بنا رہا ہے، اور یہ ڈیم پاکستان کے لیئے تباہی کے باعث ہیں کیونکہ جب چاہے گا ہمارا پانی روک لے گا، اور جب چاہے گا بغیر اطلاع کے ہمارے دریائوں میں پانی چھوڑ کر سیلاب کی کیفیت پیدا کر دے گا۔
23 مارچ کا یہ آج کا دن ہمیں باور رواتا ہے کہ ہم قرار داد پاکستان کے اصل مقاصد کو سامنے رکھیں ، اور ان مقاصد کی روشنی میں تعمیر پاکستان کا کام کریں، یہ کام میں نے، آپ نے مل جل کر کرنا ہے ، اور ہم نے خود ہی وطن کو سنوارنا ہے، ہمیں یہ عہد کر لینا چاہیئے کہ عروج ترقی اور خیر و فلاح کا آغاز اپنی ذات سے ہو تو باعث برکت بنتا ہے، تنقید کرنے سے ملک ترقی نہیں کرتے۔
پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے،پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیے اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراطلاعات افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل...
اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس ...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کس...
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کے چیٔرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی ...
27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار، آئینی بینچ کی جگہ 9 رکنی عدالت، ججز کی مدت 70 سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،ذرائع این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیٔر کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھانے، تعلیم و صحت کے شعبے وفاقی حکومت کو دینے ک...
اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل ک...
وزیراعظم سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات وزیراعظم کی ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے...
اب تک ترمیم کا شور ہے شقیں سامنے نہیں آ رہیں،سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں ہمارا نعرہ بدل دو نظام محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد کا اعلان ہے، اجتماع گاہ کے دورے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب تک ستائیسویں ترمیم کا شور ہے اس کی شقیں سامنے نہیں ...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق...
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...