... loading ...
زکوۃکی رقم ”ہدیہ”کہہ کر دینا
سوال:میرے عزیز ہیں، وہ میری معلومات کے مطابق زکوۃکے مستحق ہیں ، اب انہیں ایک مسئلہ درپیش ہے ، میں انکے ساتھ زکوۃ کی مد میں تعاون کرنا چاہتاہوں،ممکن ہے کہ میں زکوۃ کہہ کر دوں تو وہ لینے میں تردد کریں تو کیا زکوٰۃ دیتے وقت مستحق آدمی کو صراحت کے ساتھ کہنا کہ یہ زکوۃ کی رقم ہے یہ ضروری ہے ؟
جواب:زکوۃمیں استحقاق شرط ہے یعنی جس شخص کو زکوۃدی جائے وہ زکوۃ کا مستحق ہویہ ضروری ہے۔البتہ زکوۃ کی رقم زکوۃ کی صراحت کے ساتھ دیناضروری نہیں ،ہدیہ ،تعاون کہہ کر بھی دے سکتے ہیں ،نیت زکوۃ کی ہونی چاہیے۔ (فتاویٰ ہندیہ 1/171، ط: رشیدیہ ) ۔
نکاح سے قبل مختلف شرائط لگانا
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ آج کل لوگوں نے نکاح کو بہت مشکل بنادیا ہے اور سسرال والوں کی جانب سے مختلف قسم کی شرطیں باندھی جاتی ہیں ،کہ اتنی مقدار میں سونا دیا جائے ،کبھی گھر نام پر کرنے کی شرط لگاتے ہیں ،کبھی جائیداد کا مطالبہ ہوتاہے ،تو نکاح اور مہر کے سلسلہ میں ہماری شریعت کیا راہنمائی کرتی ہے؟
جواب:مہر کے سلسلہ میں واضح رہے کہ شریعت نے کسی خاص مقدارمہر کو متعین کر کے اسے واجب قرار نہیں دیا اور نہ ہی مہر کی زیادہ سے زیادہ کوئی حد مقرر کی ہے بلکہ مہر کی مقدار کو شوہر کی حیثیت و استطاعت پر موقوف رکھا ہے کہ جو شخص جس قدر مہر دینے کی استطاعت رکھتا ہو اسی قدر مقرر کیاجائے، البتہ مہر کی کم سے کم ایک مقدار ضرور مقرر کی گئی ہے تا کہ کوئی شخص اس سے کم مہر نہ باندھے ، چنانچہ احناف کے نزدیک مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم (62ء4 30 گرام چاندی) یا اس کی موجودہ قیمت ہے، اگر کسی شخص نے اتنا مہر باندھا جو دس درہم کی قیمت سے کم ہو تو مہر صحیح نہیں ہوگا۔لہذا اگر لڑکا مطلوبہ مقدار سونے دینے کی استطاعت رکھتاہے تو اتنے مہرکامطالبہ درست ہے،اور اگر اتنی مقدار کی استطاعت نہیں رکھتاجو طلب کیاجارہاہے ،بلکہ سسرال والوں کا مقصود مہر میں زیادہ رقم یاسونا طلب کرناہے تو یہ شرعی طورپر ناپسندیدہ ہے،اتنا ہی مہر رکھاجائے جس کی ادائیگی سہولت سے کی جاسکے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ استطاعت سے زیادہ مہر مقررکرنے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں:” خبردار!عورتوں کا بھاری مہر نہ باندھو، اگر بھاری مہر باندھنا دنیا میں بزرگی و عظمت کا سبب اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک تقوی کا موجب ہوتا تو یقیناً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے زیادہ مستحق تھے ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھاری سے بھاری مہر باندھتے)مگر میں نہیں جانتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارے اوقیہ سے زیادہ مہر پر اپنی ازواج مطہرات سے نکاح کیا ہو یا اس سے زیادہ مہر پر اپنی صاحبزادیوں کا نکاح کرایا ہو۔ ( احمد ترمذی ابوداؤد نسائی ابن ماجہ دارمی) ”۔(مشکو?،کتاب النکاح)
گھر لڑکی کے نام کرنے کی شرط لگاناشرعی طور پر حرام نہیں لیکن اس طرح کی شرائط پسندیدہ بھی نہیں۔نکاح کے بعد عورت کا نان نفقہ اور سکنی (رہائش)شریعت نے مرد پر واجب کی ہے،وہ شرعی طور پر عورت گھر نام پر کیے بغیر بھی اسے رہائش دینے کاپابند ہے۔اور رہائش کے سلسلہ میں شوہرکی استطاعت اورحیثیت کوملحوظ رکھاگیاہے ، اگرشوہراپنی بیوی کو گھرمیں سے ایک ایسا جدا مستقل کمرہ فراہم کرے جس کا بیت الخلا، باورچی خانہ وغیرہ الگ ہو اورعورت کی ضرروریات کوکافی ہوجائے ،جس میں وہ اپنامال واسباب تالالگاکررکھ سکے، کسی اورکی اس میں دخل اندازی نہ ہو،تو یہ ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔
اوراگرشوہر مال دار ہے اور اس کی استطاعت ہے کہ وہ مستقل طورپر علیحدہ گھر کا انتظام کرے اور بیوی بھی شریف اور اعلی خاندان سے تعلق رکھتی ہے تو درمیانے درجے کے گھر کا انتظام لازم ہوگا۔
البتہ جدا رہائش (خواہ علیحدہ کمرے کی صورت میں ہو یا الگ مکان ہو) مالکانہ حقوق کے ساتھ دینا بھی شوہر کے ذمہ لازم نہیں ہے، بلکہ اگرشوہر نے کرائے یاعاریت کے مکان میں بھی یہ سہولیات پہنچاتا ہے تو عورت مزید مطالبہ نہیں کرسکتی،نیزشوہرجہاں بھی مناسب انتظام کردے عورت کے حق کی ادائیگی ہوجائے گی کسی خاص علاقے یا خاص معیار کے گھر کے مطالبیکاحق نہیں ہوگا۔
اس تفصیل سے معلوم ہوگیا کہ اسلام نے شادی کے سلسلہ میں وسعت سے زیادہ ذمہ داری مردپرنہیں ڈالی اورنہ ہی نکاح کومشکل بنایاہے۔لہذا نکاح جیسی عبادت کو مطالبات کے ذریعہ مشکل بنانے کی بجائے باہمی اتفاق اور اخلاق کریمانہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
”تم آزاد ہو” کہنے سے طلاق کا حکم
سوال:کسی لڑکی سے نکاح ہوا،رخصتی کے بعد لڑکے نے غصہ میں آکر کہا کہ تم آزاد ہو،برائے مہربانی بتائیں کہ ایسا بولنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوئی ؟
جواب:”آزاد” کالفظ صریح بائن ہے،یعنی اس سے بلانیت ایک طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے۔ لہذاجب شوہر نے اپنی بیوی کویہ کہاکہ”تم آزاد ہو”تواس سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے،اور طلاق بائن کی وجہ سے عورت نکاح سے نکل گئی۔ اوردونوں کانکاح ٹوٹ چکاہے،اب اگردوبارہ ساتھ رہناچاہیں توباہمی رضامندی سے گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔البتہ آئندہ کے لیے شوہرکوصرف دوطلاق کاحق حاصل ہوگا۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...