... loading ...
پاکستان سپر لیگ دیارِ غیر سے اپنے وطن پاکستان واپس منتقل ہوگیاپی ایس ایل کا پہلا سیزن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جبکہ پچھلے سال کا محض فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا لیکن اس بار نہ صرف فائنل بلکہ دونوں ایلی منیٹرز بھی پاکستان ہی کے میدانوں پر ہوں گے۔ ایلی منیٹرز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ فائنل کے لیے کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کا کہ جہاں تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل 3 کے کْل 31 میچز کھیلے گئے جن میں پہلا کوالیفائر بھی شامل تھا، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ایک ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کی اور دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
تادم تحریرلاہورمیں ہونے والے دونوں مقابلے اختتام کوپہنچ چکے ہوں گے اوراتوارکوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل جمے گا۔ فائنل میں کون سی ٹیم اسلام آبادکے مدمقابل آئے اس سے قطع نظرہم یہا ں اب تک ہونے والے مقابلوںنمایا ںکارکردگی کامظاہرہ کرنے کھلاڑیوں کاایک جائزہ پیش کررہے۔
بہترین بیٹسمین
پی ایس ایل 3 کے اماراتی مرحلے میں جو بیٹسمین ابھر کر سامنے آئے، ان میں سب سے نمایاں نام پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والے لیوک رونکی کا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونکی نے رواں سیزن میں اب تک 10 میچز کھیلے ہیں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 383 رنز بنا چکے ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف کوالیفائر میں کھیلی گئی 94 رنز کی اننگز تو ایک شاہکار تھی۔ اگر ہدف زیادہ ہوتا تو شاید وہ سنچری بھی بنا ڈالتے۔ بہرحال، اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں رونکی کا بیٹنگ اوسط 42 سے زیادہ ہے اور اسٹرائیک ریٹ 180 کے قریب۔ دونوں لحاظ سے وہ سیزن کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی میں ان کا جادو کیسے چلتا ہے؟
اس سیزن میں دوسرے نمبر پر پشاور زلمی کے کامران اکمل ہیں۔ ’کامی‘ نے اب تک 10 میچوں میں 43 سے زیادہ کی اوسط اور 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے 347 رنز بنائے ہیں۔ اس میں سیزن کی واحد سنچری بھی شامل ہے جو کامران اکمل نے لاہور قلندرز کے خلاف بنائی تھی۔ 107 رنز کی اس ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت کامران اکمل پی ایس ایل تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بھی بنے۔ ان کی ٹیم کوالیفائررائونڈمیں پہنچ چکی ہے جہاں اس کامقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہے ۔ امکان یہی ہے کہ کامران اکمل اپنی شاندارکارکردگی کاتسلسل برقراررکھتے ہوئے مزید عمدہ اننگزکھیل کراپنے اسکورمیں اضافہ کریں گے۔
اس کے بعد نام آتا ہے کراچی کنگز کے بابر اعظم کا، جو اب تک 339 رنز بنا چکے ہیں۔ اوسط اور اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے تو شاید وہ رونکی اور کامران کا مقابلہ نہ کرسکیں لیکن ایک اینڈ سے اگر تسلسل کے ساتھ اچھے رنز بنیں تو باقی کھلاڑی اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ بابر اعظم نے رواں سیزن میں 4 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کے رنز بنانے کا اوسط 37 سے زیادہ ہے اور اسٹرائیک ریٹ بھی 119 ہے۔
اس فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن بھی ہیں جنہوں نے سیزن میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگائے، لیکن افسوس کہ اب وہ مزید ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ انھوں نے پاکستان آنے سے قبل ہی اپنی ٹیم کاساتھ چھوڑدیاہے ۔ واٹسن بھی سیزن میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔ واٹسن نے 10 میچز کھیلے اور 35 کی اوسط اور 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے 319 رنز بنائے۔ 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اس میں شامل تھی۔
یہ بات یادرہے کہ انفرادی سطح پر نمایاں ترین بلے باز انہی ٹیموں کے ہیں جو پلے-آف تک پہنچی ہیں۔ ملتان کے کمار سنگاکارا اور فخر زمان نے گو کہ بہت اچھی کارکردگی دکھائی لیکن وہ 300 رنز کا سنگ میل عبور نہ کرسکے۔
بہترین باؤلرز
ٹورنامنٹ کے دوران اگر باؤلرز کی طرف نظر دوڑائیں تو سب سے اوپر ایسا نام نظر آتا ہے جو حیران کن ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف۔ 11 میچوں میں اب تک 17 وکٹیں، صرف 16 کی اوسط کے ساتھ حاصل کی ہیں ۔ جو اس ٹورنامنٹ میں اس کی شاندارکارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔فہیم اشرف نے کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے خلاف 3 اہم میچوں میں 3، 3 شکار کیے۔
دوسرے نمبر پر کراچی کنگز کے عثمان شنواری ہیں۔ اگر کسی ایک باؤلر نے اپنی رفتار، یارکرز پھینکنے اور وکٹیں لینے کی صلاحیت سے متاثر کیا ہے تو وہ عثمان شنواری ہیں۔ انہوں نے 9 میچوں میں 15 وکٹیں لی ہیں، وہ بھی صرف 14 کی اوسط کے ساتھ۔ راؤنڈ مرحلے کے آخری مقابلے میں اسلام آباد کے خلاف اہم کامیابی میں عثمان خان کا کردار بہت اہم تھا جنہوں نے صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایک ایسے موقع پر جب محمد عامر بجھے بجھے نظر آ رہے تھے، تو عثمان نے کراچی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 10 میچوں میں 18 کی اوسط سے 14 وکٹیں لی ہیں اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی مونچھیں اور پھر وکٹ لینے کے بعد ان پر انگلیاں پھیر کر جشن منانا پی ایس ایل کے دلچسپ ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے ناک آؤٹ مقابلے میں وہ مونچھوں پر کتنی بار ہاتھ پھیرتے ہیں۔
کامیاب باؤلرز کی فہرست میں ابتدائی تینوں نمبرز پر تیز گیندبازوں کا قبضہ ہے جس کے بعد 2 اسپنرز ہیں۔ پہلے کراچی کنگز کے بوم بوم شاہد آفریدی اور پھر ملتان سلطانز کے عمران طاہر۔ ’لالا‘ نے صرف 9 میچز کھیلے ہیں اور 16 کی اوسط سے 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ عمران طاہر نے 10 میچوں میں اتنی ہی وکٹیں لی ہیں البتہ ان کا اوسط بھی زیادہ رہا اور فی اوور رنز بھی زیادہ دیے۔
بہترین وکٹ کیپرز
ملتان سلطانز دوسرے مرحلے تک تو نہیں پہنچ پائے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس ٹیم نے آغاز بہترین لیا تھا۔ پی ایس ایل 3 کے نصف مرحلے تک تو اس کے کھلاڑی انفرادی سطح پر چھائے ہوئے تھے۔ سب سے زیادہ رنز کمار سنگاکارا کے تھے، سب سے زیادہ وکٹیں عمران طاہر کی، بلکہ وکٹوں کے پیچھے شکار تو سب سے زیادہ اب بھی سنگاکارا ہی کے ہیں۔ انہوں نے 10 میچوں میں 10 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جن میں 9 کیچز اور ایک اسٹمپنگ شامل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 8 شکاروں کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی کے محمد رضوان 7 شکاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بہترین فیلڈرز
اگر فیلڈ کیچز کا ذکر کریں تو ملتان سلطانز کے احمد شہزاد سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ احمد شہزاد نے 10 مقابلوں میں کل 7 مرتبہ گیند کو جھپٹا، جن میں چند تو بہت عمدہ کیچز تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی دومنی نے صرف 9 میچوں میں اتنے ہی کیچز لیے ہیں جبکہ فائنل ابھی باقی ہے۔ ملتان کے کیرون پولارڈ، کوئٹہ کے حسان خان، اسلام آباد کے آصف علی نے سیزن میں 6، 6 کیچز لیے ہیں۔
بہترین شراکت داریاں
اگر شراکت داریوں کی بات کریں تو پی ایس ایل 3 کے اماراتی مرحلے کی بہترین پارٹنرشپ کراچی کے جو ڈینلی اور بابر اعظم نے بنائی۔ ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے میں دونوں نے دوسری وکٹ پر 118 رنز کا اضافہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ مجموعی طور پر سیزن میں 4 ایسی شراکت داریاں قائم ہوئی ہیں جو 100 رنز سے بھی اوپر گئیں۔ جن میں پشاور زلمی کے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے لاہور قلندرز کے خلاف ناٹ آؤٹ 104 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد کے جے پی دومنی اور لیوک رونکی نے کراچی کنگز کے خلاف اتنے ہی رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ دی جبکہ کراچی کے خرم منظور اور بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اسی مقابلے میں 101 رنز کی شراکت داری سے آغاز لیا تھا۔ مجموعی طور پر اب تک سیزن میں 90 یا اس سے زیادہ رنز کی کْل 6 شراکت داریاں بن چکی ہیں، جن میں سے 4 پہلی وکٹ پر جبکہ 2 دوسری وکٹ پر بنائی گئیں۔
بہترین کیچز
بیٹنگ دیکھیں یا باؤلنگ، وکٹ کیپنگ دیکھیں یا پھر فیلڈنگ، ہر لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن بہترین رہا ہے۔ بلے بازی میں کامران اکمل، لیوک رونکی، فخر زمان اور شین واٹسن کی چند یادگار اننگز ہیں تو باؤلنگ میں انفرادی سطح پر عمر گل، شاہین آفریدی، عثمان شنواری اور عمید آصف نے حریفوں کی گلیاں اڑا دیں لیکن جو پہلو سب سے حیران کن تھا، وہ تھا کیچز کا۔پاکستان کرکٹ، جو اپنی بدترین فیلڈنگ کی وجہ سے بدنام ہے، اس کی لیگ میں اتنے شاندار کیچز لیے جائیں گے؟ یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں نے ہی نہیں بلکہ نوجوان پاکستانیوں نے بھی ایسے ایسے کیچز پکڑے جو مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔ پھر چاہے بات ہو پشاور کے خلاف جنید خان کے کیچ کی، کوئٹہ کے خلاف شاہد آفریدی کے کیچ کی یا پھر لاہور کے خلاف جو ڈینلی کی۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...