... loading ...
پی ایس ایل میلہ یواے ای سے پاکستان منتقل ہوگیا لاہور قذافی اسٹیڈی میں کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوایک رن سے مات دیدی۔قطع نظر اس بات کے دوسرے اور تیسرے پلے آف کافاتح کون ہو گا۔ کون سی ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈکے مدمقابل میدان میں اترے گی ۔ اصل جیت کرکٹ کی ہی ہوگی ، لاہورمیں کھیلے گئے پلے آف میچ میں شائقین کرکٹ کاجوش دیدنی تھا۔جن لوگوں کے پاس ٹکٹ تھا وہ نہال تھے جولوگ محروم رہے انھوں نے ٹی وی سے سامنے ڈیرے ڈال لیے صرف لاہورہی نہیں پورے پاکستان میں جشن کاسماں تھا۔
دہشت گردی کے خوف کو شکست دے کر جس طرح پاکستان میں عالمی کرکٹ مقابلوں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہو گئے ہیں۔ دنیا بھرکے لیے یہ ایک خوبصورت پیغام ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ترین ہے۔ حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ نے جس طرح لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل مقابلوں کے انتظامات کئے وہ قابل تحسین ہیں۔ عوام نے جس جوش و خروش کے ساتھ اس ایونٹ میں شرکت کی اور غیر ملکی و ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ کرکٹ میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے ہی دکانیں تجارتی مراکز اور کاروباری اداروں میں چھٹی کا سماں تھا۔ پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک اور شہروں سے بھی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے لاہور آئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ کھیلوں کے انٹر نیشنل مقابلوں کے لیے پاکستان اب محفوظ ملک بن گیا ہے اور دیگر کھیلوں کے عالمی مقابلے بھی با آسانی منعقد کرائے جا سکتے ہیں جس کے لیے دنیا بھر کے کھلاڑی مکمل اعتماد کے ساتھ پہلے کی طرح پاکستان آیا کرینگے۔ ایسے شاندار انتظامات پر پنجاب حکومت لاہور کی انتظامیہ پولیس اور سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کھیلوں کے اس مقابلے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔
جہاں تک تعلق ہے میچ کابارش کے باعث تاخیرکاشکارمیچ ایک روکابھی گیالیکن اس کے بعد بغیرکسی رکاوٹ کے جاری رہا۔ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 157 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 156 رنز بناسکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کوہلر کیڈمور نے اننگز کا آغاز کیا لیکن حسن علی نے پہلی ہی گیند پر اسد شفیق کو پویلین واپس بھیج دیا۔حسن علی نے اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر دوسرے اوپنر کوہلر کیڈمور کو بھی آؤٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ وہ صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے اوپر آئے محمد نواز کے ساتھ ملکر 63 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، لیکن سمین گل 2 شاندار ڈیلیوریوں کے ذریعے پشاور زلمی کو میچ میں واپس لے آئے۔ انہوں نے ایک گیند پر پہلے محمد نواز کو 35 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ کپتان سرفراز احمد نے سمین گل کی اگلی ہی گیند کو باؤنڈری لائن پار کروانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، وہ بھی 35 رنز بناسکے۔پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد اللہ اور ریلی روسوو نے 36 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے میچ پلٹنے کی کوشش کی لیکن اس دوران عمید آصف نے بہترین اوور کرواتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ محمد اللہ 19 اور روسوو 8 رنز ہی بناسکے۔ایک موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 اوور میں 30 رنز درکار تھے جب کہ تھسارارا پریرا اور انور علی وکٹ پر موجود تھے لیکن حسن علی نے 17ویں اوور میں دونوں بلے بازوں ایک بھی شارٹ مارنے کا موقع نہیں دیا اور صرف 2 رنز پر اوور کرواکر کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔کپتان سیمی نے 19ویں اوور کے لیے وہاب ریاض کو گیند تھمائی تو انہوں نے بھی صرف 3 رنز پر اوور کرواتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین بھیج دیا، پریرا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے۔انور علی نے آخری اوور میں لیام ڈاسن کو پہلی گیند پر چوکا اور دوسرے پر چھکا رسید کرکے میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی جب کہ تیسرے گیند ضائع کرنے کے بعد اگلی دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر انور علی نے صورتحال ہی تبدیل کردی۔
آخری گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 رنز درکار تھے، انور علی نے زوردار شارٹ ماری لیکن وہ اس بار گیند کو باؤنڈری پار نہیں کرواسکے اور ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے اینڈ پر موجود کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے۔
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...
صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...
داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...
گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...
پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...