... loading ...
محکمہ صحت سندھ بحران دربحران سے گزررہا ہے اس صورت حال کی وجہ کرپشن اوراس کے نتیجے میں بدانتظامی ہے۔ جس کی وجہ سےطبی غفلت کے واقعات ،سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرے سے بچوں کی اموات اور تھرمیں کرشنا کولہی کوسینیٹر بنانے کے باوجود بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رکا ہے اورنہ تھما ہے کہ ایورسٹ فارما کے برے قومی اسکینڈل میں مذکورہ دواسازکمپنی کے سب سے بڑے خریدار کے طورپر محکمہ صحت سندھ سامنے آیاہے جس کی کلید پرڈاکٹرفضل اﷲ پیچوہوفائز ہیں یہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں کہ محکمہ تعلیم میں ان کی کرپشن کے حوالے سندھ نیب شورمچا کرایک دم سے خاموش ہوگیاہے۔ یہی وہ وجہ ہے جس کی بنا پر لوگوں کویکساں احتساب اورامتیازی احتساب کی باتیں کرنے کا موقع ملتاہے اورنیب بھی اب تک بعض کیسز میں خود سوالیہ نشان کے ساتھ موجود ہے کیونکہ نیب سندھ اورایف آئی اے سندھ میں فعال کردار ادا کررہے تھے توحکومت سندھ ان دونوں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی تھی لیکن اب ان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے بند ہوجانے کا مطلب نیب سندھ جوزیادہ ترسندھ کے افسروں پر مشتمل ہے اگروہ خاموش نہیں توسندھ میں ہونے والی ریکارڈ کرپشن پراس کی کارکردگی عوام کو نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ ایورسٹ فارما سے اربوں روپے کی محکمہ صحت سندھ نے ادویہ ایک منصوبہ کے تحت خریدیں اوراس منصوبے کے ہی تحت سینٹرل پرکیورمنٹ کمیٹی میں جیالے پروفیسر امجد سراج میمن کو کلید پربٹھایاگیا اورجودیگر ممبران بھی کمیٹی میںموجود ہیں انہیں دوائوں کی خریداری کی بنیادی تیکنیک تک کاعلم نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ مذکورہ کمیٹی نے پہلی بار بین الاقوامی ادویہ سازاداروں کونظرانداز کرکے98فیصد دوائیں ان قومی دوا ساز اداروں سے خریدی ہیںجن کی دوائیں کھلی میڈیسن مارکیٹ میں آٹے میں نمک کی طرح فروخت ہوتی ہیں ایورسٹ فارما کی دوائیں کراچی کی کھلی میڈیسن مارکیٹ میں ماہانہ آٹھ دس لاکھ کی فروخت ہوتی ہیں یہ موقف کراچی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کچھی گلی کے ذرائع کا ہے پھراس سے اربوں روپے کی دوا70فیصد ڈسکائونٹ پرخریدنے کے بعدکروڑوں روپے کا کمیشن کس کی جیب میں گیا۔ نیب سندھ نے اب تک اس مذکورہ میگا اسکینڈل کا کوئی نوٹس نہیں لیاہے یہ درست ہے کہ دوا کا استعمال محکمہ صحت نے روک دیا ہے اورتمام اسپتالوں میں ڈرگ انسپکٹروں نے ایورسٹ فارماکی غیر معیاری دوائوں کا سیل کردیاہے لیکن ذرائع کے مطابق70فیصد بلوں کی ادائیگی کے بعدجودواسیل ہوئی ہے اس کے متبادل دوااب کس سے اورکیسے لی جائے گی۔یا قومی خزانے کی اس بربادی کا انجام بھی پروفیسر مسعود حمید کی طرح ٹی بی کی 52لاکھ روپے کی خریدی جانے والی جعلی دوا کی طرح ہوگا۔ چونکہ سیکریٹری صحت نے یہ سارا کام اس نمائشی کمیٹی کے ذریعے کروایا ہے جس کا اوپرذکرکیاگیاہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ غیرمعیاری ، غیر رجسٹرڈ دوائوں کی خریداری سے کھلاڑی سیکریٹری صحت اپنے آپ کوبری الذمہ قرار دلوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...