... loading ...
گذشتہ دنوں نواب شاہ میں چار بچے خسرے کی حفاظتی ویکسین کے استعمال سے جاں بحق ہو گئے ۔ سندھ کا یہ شہر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آبائی شہر ہے اور ضلعی طور پر اس شہر کے نام کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ اس سنگین واقعے پر حکومتی مشینری کا فوری متحرک ہونا توقع کے مطابق تھا ۔ لیکن حکومتی غلطی کو چھپانے کیلئے پہلی کارروائی بے قصور لیڈی ہیلتھ ورکر کے خلاف تھی اور دو سر اقدام عوام کے غم وغصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے دیگر متاثرہ بچوں کو فوری طور پر کراچی کے نجی ہسپتال میں سرکاری طور پر منتقل کرنا تھا ۔ لیکن اس اقدام کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ جو حکومت سندھ صحت کی سہولیات کی اپنی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیلیویژن پر قومی خزانے سے لاکھوں روپیے کی تشہیری مہم چلاتی ہے ۔ اس حکومت کے پاس طبی غفلت سے متاثرہ بچوں کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اس کے پاس کراچی میں بھی کوئی ایسا معیاری ہسپتال نہیں ہے ۔ جہاں ان بچوں کا علاج معالجہ ممکن ہوتا ۔ اس کے بعد نواب شاہ کے شہری اس بات پر حیران تھے کہ ان کی حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ان بچوں کے غمزدہ خاندانوں سے رسمی طور پر تعزیت تک کا بھی اظہار نہیں کیا جو سندھ کی سماجی حیات کا لازمی جز ہے ۔ تاہم معاملے کے ٹھنڈے ہوجانیکے بعد سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوھو نے اپنے دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔ ان کے مذکورہ منصب کے حوالے سے یہ پہلی پریس کانفرنس تھی ۔ جو اس خوف کیوجہ سے نہیں تھی کہ کہیں متاثرہ خاندان محکمۂ صحت کی طبی غفلت کے باعث اپنے پھول جیسے بچوں کی اموات کی ایف آئی آر ان کیخلاف درج کرانے کیلئے عدالتوں میں نہ چلے جائیں کیونکہ سیاست زدہ سندھ پولیس میں اتنی طاقت نہیں وہ مظلوم کی کسی شکایت درج کرانے کی کوشیش پر اسے لاک اپ تو کرسکتی ہے لیکن بالادست طبقے کیخلاف کارروائی کا وہ سوچ بھی نہیں سکتی ہے ۔ پہلے نمبر پر یہ دباؤ سیکریٹری صحت پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تھا وہ ویکسین کے بارے میں عوام میں پھیلنے والے منفی تاثرات کو فوری ختم کریں ۔ دوسرے نمبر پر خود ان کی اہلیہ ڈاکٹر عذر افضل پیچوھو کی ساتھ داؤ پر لگی ہوئی تھی ۔ یہ درست ہے ای پی آئی سندھ کے ڈأریکٹر ڈاکٹر اشفاق ہیں ۔ لیکن وہ کتنے ،خود مختار ہیں سب کو معلوم ہے ۔ یہ بھی ناقابل ترید و حقیقت ہے کہ سندھ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہمات کی سیاہ سفید کی اختیار کل ڈاکٹر عذر افضل پیچوھو ہیں ۔ وہ جس افسر یا عملے کو نگل جائیں یا اگل جائیں ان کا کوئی بھی فرمان امروز EPI سندھ میں حرف آخر ہوتا ہے لہٰذا مذکورہ متنازعہ خسرہ ویکسین کے استعمال کے واقعے سے ان کی براہ راست ذمہ داری سے انہیں بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ یہ درست ہے سیکریٹری صحت نے خدا کا شکر ہے ۔ یہ اعتراف کیا کہ سارا الزام لیڈی ہیلتھ ورکر کو نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اسے کولڈ بکس فراہم نہیں کیا گیا تھا ۔ لیکن سیکریٹری صحت نے یہ نہیں بتایا کہ بغیر تحقیق کے ابتدائی مرحلے میں پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر ، اس کی بے گناہ بہن اور اہل خانہ کا جو حشر کیا اس کا بھی محکمۂ صحت کی جانب سے کوئی ازالے کا اہتمام کیا گیا ۔ تاہم انہوں نے واقعے میں ڈی پی او نواب شاہ اور محکمۂ صحت کے بعض لوگوں کو اس واقعے کا ذمہ دار بھی قرار دیا اور بتایا کہ استعمال ہونے والی ویکسین کی ایکسپایری 2020ء تک کی تھی ۔ تاہم پریس کانفرنس میں سندھ ایمرجنسی سینٹر کے ترجمان فیاض احمد جتوئی نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا کہ محکمۂ صحت انسانی غفلت کے واقعے کا تدارک کر چکا ہے ۔ محکمۂ صحت بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔ آپ بتائیے کہ جن گھروں کے آنگن کے پھول بن کھلے ہی مرجھا گئے ان کے دکھوں کا مداوا رسمی جملوں سے ممکن ہے ۔ یعنی یہ غریب گھرانے طبی غفلت کے اس سانحہ پرمالی امداد کے بھی حقدار نہیں حالانکہ یہ مالی امداد والدین کے دکھوں کا مداوا نہیں جیسا کہ سیکریٹری صحت نے ذوالفقار علی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں طبی غفلت کے نتیجے میں غلط خون لگنے سے 62 گردے کے مریض ایڈز زدہ ہو کر زندہ درگور ہوگئے ان پر تو دبنگ سیکریٹری صحت نے آج تک لب کشائی نہیں کی جن کے مقبروں کیوجہ سے یہ لوگ آج اقتدار کے ایوانوں کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ اس معاملے کو ہی دریا برد کر دیا گیا۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...