... loading ...
صدمے کی کوئی وجوہات ہوسکتی ہے مثلاً کسی عزیز کی موت،شدید مالی نقصان،امیر رشتے داروں کی بے اعتدالی،محبوب کی بے رخی،اور اس قسم کی دوسری وجوہات بھی صدمے کا باعث بن سکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے افراد عموماً اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور قوت ارادی بھی ان معمولی درجے کی ہوتی ہے۔
شدید صدمے کی حالت میں انسان کی موت بھی رافع ہوسکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے شخص کے جسم کا فشار خون(بلڈپریشر) خطرناک حد تک گرجاتا ہے نبض نہیات کمزور مگر تیز ایک منٹ میں 100 بار سے زیادہ ہوجاتی ہے ٹھنڈے پسینے کے ساتھ جلد نمناک اور اس کی رنگت زرد ہوجاتی ہے۔
ایسی حالت میں مریض پر شدید ذہنی ابتری کمزوری یا بے ہوشی کا حملہ بھی ہوسکتا ہے ایسے مریض کو کھڑا کیا جائے تو اسے غش آجاتا ہے جس کے بعد وہ جسم کو نہایت کمزور محسوس کرتا ہے اور شدید پیاس کا اظہار کرتا ہے،
حفاظتی تدابیر
1 ۔مریض کو اس طرح لٹادیں کہ اس کے پاؤں سر سے اونچے ہوں اگر صدمہ سر میں چوٹ لگنے کا نتیجہ ہوں تو مریض کے پاؤں اوپر نہ آٹھائیں بلکہ اسے آدھ بیٹھک حالت میں بٹھا دیں
2 ۔اگر مریض کو سردی محسوس ہو تو اسے کمبل اُڑھادیں
3 ۔اگر مریض ہوش میں ہوں تو اسے کوئی نیم گرم مشروب پلائیں
4 ۔اگر مریض درد کی شکایت کرے تو اسپرین یا درد کی کوئی اور دوا دیں
5 ۔ مریض سے زیادہ گفتگو یا سوال جواب سے گریز کریں اور اُ س کی حوصلہ افزائی کریں
6 ۔اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو اس کا سر نیچے اور پیچھے کی جانب ایک طرف جھکادیں اور ایک پہلو پر لٹادیں
7 ۔اگر مریض دم گھٹے کی شکایت کرے تو اپنی انگلی سے اس کی زبان کو آگے کی طرف کھینچیں
8 ۔اگر مریض قے کریں تو فوراً اس کامنہ صاف کردیں یہ بات یاد رہے کہ اُس کا سر پیچھے او ر نیچے کی جانب جھکا ہو ا ہو تاکہ سانس لینے سے قے اس کے پھیپھڑوں میں نہ آسکے،
9 ۔بے ہوشی کے عالم میں مریض کو کچھ کھلانے پلانے کی کوشش نہ کریں
10 ۔جلد از جلد طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
غشی:غشی آنے کے اسباب بہت سے ہوسکتے ہیں مثلاً نشہ سر کی چوٹ ، صدمہ، زہر کھالینا،خوف شدید جسمانی کمزوری ، ضرب ، ذیا بیطس مرگی اور دل کا دورہ وغیرہ،
اگر فوری طور پر غشی کی کوئی وجہ معلوم نہ ہوسکے تو مندرجہ ذیل امور کا اچھی طرح سے جائزہ لیں۔
1 ۔کیا مریض صحیح طریقہ سے سانس لے رہا ہے؟اگر نہیں تو اس کا سر بہت پیچھے کی طرف کرکے اس کے جبڑے اور زبان کو آگے کھینچیں اگر کوئی چیز حلق میں پھنسی ہوئی ہو تو اسے باہر نکال دیں وہ سانس نہ لے سکتا ہو تو منہ درمنہ سانس بہم پہنچانے کی عمل شروع کردیں،
2 ۔اگر مریض کا خون بہت زیادہ ضائع ہو رہا ہو تو فوراً خون کو بند کیا جائے،
3 ۔کیا مریض صدمہ کی وجہ سے بے ہوش ہوا ہے؟ایسی حالت میں اس کا سر اس کے جسم سے نیچا ہو اور کپڑے ڈھیلے کردیں،
4 ۔کیا یہ ضرب تمازتHeat Stroke ہے؟ایسی حالت میں مریض کو پسینہ نہیں آئے گا اور جلد سرخ ہوجائے گی اس کا جسم گرم ہوگا جیسے تیز بخار ہوگیا ہو اگر مندرجہ بالا نشانیاں پائی جائیں تو مریض کو دھوپ سے دور رکھیں اور اس کا سر پاؤں سے اونچا کرکے ٹھنڈے پانی سے بھگودیں اگر ممکن ہوسکے تو برف کے پانی کا استعمال بھی مفید ہے۔
5 ۔کیا مریض کی گردن یا کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔اگر ایسا گمان گزرے تو زخم یا ٹوٹی ہوئی ہڈی تلاش کریں مگر جہاں تک ممکن ہو مریض کونہ ہلائیں اور نہ ہی کمر یا گردن سختی سے موڑیں ورنہ زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے،
6 ۔کیا مریض کے گللے میں کوئی چیز اٹک گئی ہے؟یہ اطمنیان ہوجانے کے بعد کہ مریض کی گردن اور کمر کی ہڈی سلامت ہے مگر اس کے گلے میں کوئی چیز اٹک گئی ہے تو اس کے لیے ایک شخص مریض کی کمر کے گرد اس طرح بازو ڈال کر کہ اس کے دونوں ہاتھ اس کے پیٹ پر ہوں اپنے گھونسوں کی مدد سے مریض کے پیٹ کو اوپر کی طرف ایک لخت جھٹکے دے یہ عمل مریض کے پھیپھڑوں میں سے ہوا کو جبراً باہر نکال دے گا جس سے مریض کا حلق اٹکی ہوئی چیز سے آزاد ہو جائے گا اگر ضرورت پڑے تو یہ عمل کئی مرتبہ دہرائیں۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...