... loading ...
پاکستان کے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم کی غیر ملکی املاک کے حوالے سے برطانیا کے انتہائی قیمتی رہائشی علاقے میں واقع ایون فیلڈ ہائوس کو جو شہرت حاصل ہوئی ہے دنیا میں شاید کسی اور ملک کی کسی پراپرٹی کو یہ شہرت حاصل نہیں ہوئی ہوگی۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق ایون فیلڈہائوس میں نواز شریف کی ملکیت میں کم وبیش4فلیٹس ہیں،لیکن ایون فیلڈ ہائوس میں واقع دیگر فلیٹوں کے مالکان کے حوالے سے جو تفصیلات جمع کی گئی ہیں اس کے مطابق اس عمارت کے زیادہ تر فلیٹ برٹش ورجن آئی لینڈ، پانامہ اور گورن سے میں قائم آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ اس سے ظاہرہوتاہے کہ نواز شریف اس بلڈنگ کے واحد مکین نہیں ہیں جس نے یہ پراپرٹیز آف شور کمپنیوں کے ذریعے خریدی ہیں بلکہ برطانیا کے لینڈ رجسٹری ریکارڈ سے ظاہرہوتاہے کہ ایون فیلڈ ہائوس میں واقع بیشتر فلیٹ ٹیکس بچانے اورلوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کیلئے قائم کی گئی آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔
ایون فیلڈ کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی دو آف شور کمپنیوں نیلسن انٹرپرائزز لمیٹیڈ اورنیسکول لمیٹیڈ کے ذریعے نواز شریف نے ایون فیلڈ ہائوس میں 4فلیٹ خریدے جن کے نمبر 16 ،16 اے ،17 اور17اے بتائے جاتے ہیں، یہ چاروں فلیٹ ایک ہی فلور پر واقع ہیں اور اب ان کے درمیان کے پارٹیشن ہٹاکر انھیں ایک بڑے لگژری مکان میں تبدیل کردیاگیا ہے۔اس حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق نواز شریف فیملی نے سب سے پہلے نیسکول لمیٹیڈ کے توسط سے جون1993 میں فلیٹ نمبر17 خریداتھا ،جس کے بعد 31جولائی1995کو فلیٹ نمبر16اور16اے خریدے گئے جبکہ نواز شریف فیملی نے فلیٹ نمبر17اے سب سے آخر میں 23جولائی 1996کو خریدا جس کے بعد ان چاروں فلیٹوں کو پارٹیشن ہٹاکر ایک لگژری مکان کی شکل دیدی گئی۔
نواز شریف فیملی ایون فیلڈ ہائوس میں ایک اور فلیٹ نمبر 12اے کے بھی مالک ہیں، لیکن یہ فلیٹ آف شور کمپنی کے ذریعے نہیں خریدا گیا بلکہ یہ فلیٹ فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹیڈ کے ذریعے خریداگیا ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹیڈ برطانیا میں کمپنیز ہائوس میں رجسٹرڈ ہے اورحسن نواز شریف اس کے ایک ڈائریکٹر ہیں یعنی اس کے ڈائریکٹران میں شامل ہیں۔اس فلیٹ کی ملکیت کے کاغذات سے ظاہرہوتاہے کہ یہ فلیٹ 3لاکھ 65ہزار پونڈ میں خریدا گیاتھا اور اس کی خریداری کاعمل 29جون 2004 میں مکمل ہوگیاتھا۔
ایون فیلڈ ہائوس پراپرٹیز کافلیٹ نمبر20اور فلیٹ نمبر21 برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم آف شور کمپنی ہنگ یپ ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ہے جبکہ فلیٹ نمبر 9 پانامہ میں قائم آف شور کمپنی میلن مینجمنٹ لمیٹیڈ کی زیر ملکیت ہے اور اس کااصل مالک ابھی تک نامعلوم یابے نامی ہے۔
ایون فیلڈ ہائوس کے بیسمنٹ یعنی تہ خانے اور میزانائن فلور ایون فیلڈ ایس اے نامی ایک آف شور کمپنی کی ملکیت ہیں جو کہ ہالینڈ میں قائم ہے۔ جبکہ فلیٹ نمبر6 برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ایک اور آف شور کمپنی میا میجنمنٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ہے۔
ایون فیلڈ ہائوس پراپرٹیز کافلیٹ نمبر 18 گورنسے میں قائم آف شور کمپنی ابیار ہولڈنگز لمیٹیڈ کی ملکیت ہے۔ برطانیا میں ایون فیلڈ ہائوس آف شور کمپنیوں کے ذریعہ خریدی جانے والی واحد پراپرٹی نہیں ہے بلکہ اس کے قریب ایج ویئر روڈ پر کم وبیش150ایسی پراپرٹیز واقع ہیں جو ٹیکس چوروں کی جنت سمجھے جانے والے علاقوں میں قائم آف شور کمپنیوں کے ذریعے خریدی گئی ہیں۔
ܡᚘࡼܢ纀तܣܥ乐ઐܦ똸]
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...
طوفانی بارشوں کے باعث المواصی کیمپ میں پوری کی پوری خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں مرنے والوں میں بچے شامل،27 ہزار خیمے ڈوب گئے، 13 گھر منہدم ہو چکے ہیں، ذرائع اسرائیلی بمباریوں کے بعد اب طوفانی بارشوں اور سخت سردی نے غزہ کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے 12 افراد جاں بحق او...
اس بار ڈی چوک سے کفن میں آئیں گے یا کامیاب ہوں گے،محمود اچکزئی کے پاس مذاکرات یا احتجاج کا اختیار ہے، وہ جب اور جیسے بھی کال دیں تو ہم ساتھ دیں گے ،سہیل آفریدی کا جلسہ سے خطاب میڈیٹ چور جو 'کا کے اور کی' کو نہیں سمجھ سکتی مجھے مشورے دے رہی ہے، پنجاب پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ بن...
مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلئے سخت اقدامات کی یقین دہانی آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں...