... loading ...
گھروں ، دفتروں ،دعوتوں ، محفلوں میں کولڈ ڈرنکس سے تواضع ہمارا رواج حصہ بن چکا ہے۔ کھانے کی ٹیبل پر چاہے کئی قسم کے پکوان موجود ہوں لیکن کولڈ ڈرنکس کے بغیر کھانا نا مکمل اورادھورا سمجھا جاتا ہے۔ ہماری نئی نسل فاسٹ فو ڈ اور کولڈ ڈرنکس کی دیوانی ہے ،آخر کیوں نہ ہو، الیکڑونکس ، پرنٹ اور سوشل ، میڈیا(ٹی وی کیبل، پرنٹ میڈیا اور انٹر نیٹ) پر کولڈ ڈرنکس کی تشہیر کرنے کے لیے کھلاڑیوں اور شوبز کی مشہور شخصیات کی خدمات پر خوب پیسہ جوخرچ کیا جاتاہے ، ظاہر ہے یہ ڈرنکس ہمارے ماہانہ بجٹ میں دیگر اجزائے خودرنوش کا اہم حصہ تو بنے گی۔
ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم اپنی مشرقی روایات کو چھوڑ کر مغربی کلچرکو فالو کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے ہمارے معاشرے اور سوسائٹی کے اندر مشرقی اقدار، روایات اور تمیز و تمدن ختم ہوتا جا رہا ہے۔ موسم گرما میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال جسم کے ٹمپریچر اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے بہت ضروری ہے لیکن جن مشروبات کو ہم کولڈ ڈرنکس کے نام پر استعمال کر رہے ہیں وہ صرف زبان کا ذائقہ اور جزوقتی راحت و سکون کا احساس تو دلاتے ہیں لیکن جسمانی اعضاء ، نظام انہضام کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ مشہور و معروف کمپنی کے یہ برانڈز نظام انہضام میں بگاڑ پیدا کرنے کے ساتھ کئی جان لیوا بیماریوں کا مو جب بن رہے ہیں جن کے بارے میں عام آدمی کا جاننا بہت ضروری ہے۔ انرجی و کولڈ ڈرنکس کی تیاری میں کیفین، ایتھالی لین گلائی کول، فاسفورک ایسڈ، سوڈیم بینزوئیٹ ، گیسز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے اجزاء کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کی مدد سے تحلیل کرکے تیار کیا جار ہا ہے۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ
یہ انتہائی زہریلی گیس ہے۔ ہوا میں موجود آکسجین جسم میں لے کر جاتے ہیں اور واپس کاربن ڈائی آکسائیڈ جوخون کے ایک فضلے کی مانند ہے واپس سانس کے ذریعے پھپھڑوں سے باہر نکالتے ہیں۔ حضرت انسان ان مشروب کے ذریعے سے یہ مہلک گیس کو اپنے معدوں میں جذب کر رہا ہے۔ظاہر ہے جس سے نظام انہضام، معدہ ، آنت کے ساتھ دیگر اعضاء کونقصان پہنچے گا۔
فاسفورک ایسڈ
یہ ایک ایسڈ (تیزابی مادہ) جو انسانی جسم سے ہڈیوں اور دانتوں میں شامل کیلیشم کو خارج کر کے ہڈیوں کو کمزور اور شکست و ریخت کا سبب بنتا ہے۔ ان مشروبات کے مسلسل استعمال سے جوڑوں ، کمر اور گردن کا درد، ورم کے ساتھ ہڈیوں کا ٹوٹ پھوٹ جیسے امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن کی تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم میں فاسفورس اور کیلشیئم کا قدرتی طور پر توازن موجود ہوتا ہے۔ اگر انرجی ڈرنکس میں فاسفورس ایسڈ کی مقدار کیلشیم سے زیادہ ہو گئی تو ہڈیوں کی کثافت کم ہو جائے گی جس سے ہڈیوں میں کمزوری بڑھنے لگتی ہے۔ انرجی ڈرنکس کے بار بار استعمال سے فاسفورس کی مقدار بڑھنے پر توازن برقرار نہ ہونے سے ہڈیوں کے اندر موجود کیلشیئم کی مقدار کے اخراج سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کاربونیٹ ایسڈ
عام طور مشاہدے میں آیا ہے کہ لوگ معدے کی تیزابیت ، گیس اور پیٹ کے دردکو کم کرنے کے لیے ان ڈرنکس کاہر کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں۔انرجی و کولڈ ڈرنکس میں یہ تیزابی ایسڈ معدے میں جا کر گیس بنانا کا باعث بنتا ہے۔ رائل فری ہاسپٹل، لند ن کی ریسریچ رپورٹ کے مطابق اگر ہمارے پیٹ میں پہلے ہی گیس بھری ہو تو ان ڈرنکس سے جسم کا حصہ بننے والی اضافی گیسوں کے ٹکراو سے صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے جس کا اثر دل و دماغ کی شریانوں پر فوراً پڑ سکتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور برین ہمبرج جیسے امراض واقع ہو سکتے ہیں۔
کیفین
یہ نشہ آور دوا ہے جس کے استعمال سے اعصابی نظام کو تقویت و آرام ملتا ہے۔ انسان وقتی طور پر راحت ، سکون اور خوشی محسوس کرتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کا اثر زائل ہونے پر چڑچڑاپن، کاہلی، کمزوری، سستی، اور تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے کیفین کے ریگولر استعمال سے دل کا عارضہ لاحق ہو نے کے قوی امکان ہیں۔
سوڈیم بینزوئیٹ
یہ کیمیائی مرکب جہاں مشروبات کو گلنے سٹرنے سے روکنے میں اہم رول کرتا ہے وہاں مضر صحت اثرات میں ہائی بلڈ پریشر جیسے خطرناک مرض کا موجب بنتا ہے۔
ایتھائی لین گلائی کول
یہ اینٹی فریز جیل نما مرکب ہے جو وہیکلز اور گاڑیوں میں پانی کو جمنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انرجی ڈرنکس میں اس کا استعمال خاموش زہر ہے۔
رنگ دار مرکب
کولڈ ڈرنکس کی تیاری کے مختلف قسم کے رنگدار مرکبات سرخ ، براؤن بورڈیکس شامل ہیں جس کے استعمال سے انسانی جسم میں موذی مرض کینسر و جگر کے امراض میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالیہ اسرائیلی تحقیق رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ جو افراد روزانہ دو کین انرجی و کولڈ ڈرنکس لیتے ہیں ان میں جگر کے امراض کا خطرہ پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔
شوگر
انرجی ڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال فیٹ ، موٹاپا، شوگر، جگر اور فالج جیسے امراض بننے کا موجب بنتے ہیں۔ چینی و مٹھاس انسانی خون میں شامل ہو کر خون کے خلیوں کو بے حد نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ کیلیفوریا یونیورسٹی ، امریکہ کی رپورٹ میں بتایا گیا جو افراد روزانہ ڈرنکس کے دو کین پیتے ہیں ان کا بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار اس انرجی ڈرنکس سے دور رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتی ہے۔ برطانیہ یونیورسٹی ہنگور کی ریسریچ رپورٹ میں چینی (شوگر) کا برین کے طلب کے حصے سے مضبوط تعلق قرار دیاگیا ہے اس لیے جوافراد میٹھے کا بہت زیادہ استعمال کرتے انکے دماغ پر بہت زیادہ اثر ہوتاہے۔ دماغی اعصاب سے ہماری زبان کے ذائقے کی لذت ملتی ہے۔ایسی خواتین جو ریگولر طور پر کولڈ ڈرنکس لیتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ شدید لاحق ہوتا ہے۔اس ضمن میں شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کا بائی کاٹ کردیں۔اس سلسلے میں روس کی حکومت نے انرجی و کولڈ ڈرنکس کی بچوں کو فروخت غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئے قانون کے اندر بچوں یا نوعمر لوگوں کو ممنوعہ مشروبات بیچنے والوں کو سخت سزا کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں انرجی ڈرنکس و کولڈ ڈرنکس کو نہ لائیں۔ تازہ و فریش جوسز بنا کر بچوں میں اس کی افادیت کو اجاگر کریں۔
Ȝ缀丠缂ʼ缆↓㿿缈羀羃炀羊朠̴0*Ȝ缀丠缂ʼ缆↓㿿羀羃炀ᓭ豈
پاکستان کی بقالوکل گورنمنٹ میں ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوں گے تووہ عوام سے دھوکے کے مترادف ہوگا،میں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا، خواجہ آصف لوکل گورنمنٹ سے کسی کو خطرہ نہیں بیوروکریسی کو ہے،پتا نہیں کیوں ہم اندر سے خوف زدہ ہیں یہ ہوگیا تو...
ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے ...
جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار 15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں ج...
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...