... loading ...
ایک صحت مند آدمی کو اپنے دل کی دھڑکن کا احساس نہیں ہوتا،لیکن اگر دل زور زور سے دھڑک رہا ہو تو ہر بار اسے بیماری کی علامت بھی قرار نہیں دیا جاسکتادل کی دھڑکن بے ضرر توجہ طلب یا خطرناک ہوسکتی ہے اور ہم اس اعتبار سے دل کی اس خرابی کی تین قسموں کا ذکر کرتے ہیں پہلی قسم فطری دھڑکن ہے دھڑکن سے مراد زور دار دھڑکن ہے مثلاً ورزش یا سانس پھولنے سے دل کا زور زور سے دھڑکنا فطری عمل ہے کیونکہ دل کو زیادہ خون سپلائی کرنا پڑتا ہے دوسری قسم فعلی بیماریوں Functional Disorders کی ہے ان میں دل کے عضو میں کوئی خرابی نہیں ہوتی البتہ بیرونی عوامل کے زیر اثر دھڑکن کا احساس بڑھ جاتا ہے ان میں بدہضمی انیمیا خون کی کمی فرط جذبات جذبات کی نوعیت خواہ کچھ ہو حیض کی باقاعدگی بخار چائے تمباک یا کافی کا زیادہ استعمال کمزوری صحت وغیرہ شامل ہیں تیسری قسم داخلی یا عضوی بیماریوں Organic Diseases کی ہے اس صورت میں دھڑکن خود دل کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے ان میں جوڑوں کے درد اور خود دل کی کئی بیماریاں شامل ہے دل کی دھڑکن زیادہ تر فطری یا فعلی نوعیت کی ہوتی ہے دل کی بیماریاں نسبتاً بہت دیکھنے میں آتی ہے علاج کے نقطہ نظر سے فعلی اور عضوی بیماری میں تمیز کرنا ضروری ہے فعلی خرابی کی وجہ سے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو جاتی ہے اور پھر کچھ دیر بعد خود بخود سنبھالنے بھی لگتی ہے یہ بیماری اکثر اوقات عورتوں میں پائی جاتی ہے دل کی دھڑکن بہت نمایاں اور زور دار ہوتی ہے بیٹھے یا لیٹے رہنے سے اس دھڑکن میں اضافہ ہوجاتا ہے اور کام کاج یا ورزش کرنے سے یہ کم ہوجاتی ہے اس کے برعکس دل کی عضوی خرابی کی وجہ سے ہونے والی دھڑکن آہستہ آہستہ تیز ہوجاتی ہے اور مسلسل جاری رہتی ہے یہ بیماری عموماًصرف مردوں کو لگتی ہے اور عورتوں میں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے اور عموماً اس کا سبب کبھی پہلے ہونے والا جوڑوں کا درد ہوتا ہے بیٹھنے یا لیٹنے سے یہ کم ہوجاتی ہے اور ورزش کرنے سے بڑھ جاتی ہے یہ زیادہ نمایاں اور زور دار نہیں ہوتی ان کے علاوہ مریض کو ہاتھ پاؤں شل ہونے ٹخنوں پر ورم آنے یا ہاتھ پاؤں نیلے اور ٹھنڈے پڑنے کی شکایت ہوتی ہے ان میں تمیز کرنے سے آپ کے لیے علاج میں سہولت رہے گی،
علاج:فطری دھڑکن کو اس کے حال پر چھوڑدیجیے اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اگر دھڑکن فعلی نوعیت کی ہے تو بھی زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ مہلک ثابت نہیں ہوسکتی البتہ اگر آپ اس کا سبب جانتے رہیں تو اسے دور کرنے کی کوشش کیجیے یاد رکھیے اگر فعلی خرابی دل پر مسلسل دباؤ ڈالتی رہے تو دل بالآخر کسی عضوی خرابی کا شکار ہوجاتا ہے نفسیاتی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں اس مقصد کے لیے آپ لارجیکٹل سٹیلازین ڈراماسین یا اے وومن وغیرہ ایک یا دو گولیاں جب آپ تکلیف محسوس کریں استعمال کرسکتے ہیں لیکن آپ کی قوت ارادی دواؤں سے زیادہ موثر کردار ادا کرسکتی ہے اپنے آپ کو یقین دلائیے کہ آپ قطعاً کسی خطرناک مرض میں مبتلا نہیں ہیں نشہ آور اشیا کا استعمال وقتی طور پر ختم کردیںاگر اسے پھر شروع کرنا پڑے تو بھی احتیاط سے شروع کریں اور اگر تکلیف پھر ہونے لگے تو پرہیزکریں بدہضمی کا علاج کریں اور اگر ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے آپ کا جی متلا رہا ہو تو منہ میں سوڈا منٹ یا پیپر منٹ کی گولی رکھ کر چوسیں اپنے آپ کوک مطالعے یا کسی دوسرے شغل میں مشغول رکھ کر آپ فعلی دھڑکن کا احساس کم کرسکتے ہیں صحت کو بہتر بنائیں اگر فعلی دھڑکن کا سبب انیمیا یا کوئی دوسری بیماری ہے تو اس کا علاج کریں اگر آپ فعلی بیماری کے متعلق بلاوجہ پریشان ہوتے رہے ہو تو یہ عضوی بیماری کا روپ دھار سکتی ہے بعض اوقات آپ پرسکون اورہواد ار کمرے میں لیٹ کر چند لمبے لمبے سانس لینے سے دل کی دھڑکن کم کرسکیں گے بلاوجہ اپنے اندر بیماری تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں بعض اوقات آپ کو یہ تلاش آپ کو سچ مچ بیماربناسکتی ہے اگر آپ اوپر بیان کی گئی علامت کی روسے کسی عضوی بیماری کا شکار ہیں یا آپ کے دل کی دھڑکن بڑھنے سے پہلے کبھی جوڑوں کا درد ہوتا رہا ہے توفوراً ڈاکٹر سے ملیے زیادہ متفکر نہ ہوں اس سے آپ کی بیماری اور بڑھ جائے گی یاد رکھیے دل کی اکثر عضوی بیماریوں کا اگر بروقت علاج شروع کردیا جائے تو وہ مہلک ثابت نہیں ہوتیں اور دل کی اکثر بیماریاں صرف اسی صورت میں مہلک ثابت ہوتی ہیں جب مریض خود ہمت ہار بیٹھتا ہے اگر آپ واقعی جینا چاہتے ہیں تو آپ دل کی اکثر بیماریوں کو شکست دے سکتے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...