... loading ...
دنیا کا ہر مذہب اچھے ،بْرے کی تمیز احترامِ انسانیت کی بنیاد پر سکھاتا ہے۔ احترامِ انسانیت یہ ہے کہ انسان جس روپ میں بھی ہواس کی بقا کے لیے معاشرتی اور مذہبی اصولوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مرد عورت کسی بھی معاشرے کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی اور معاشرتی نظم و ضبط، سیاست، معاشی استحکام اور دیگر شعبوں میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہیں کیونکہ روئے زمین پر بنی نوع انسان کی بقا کا سفر تنہا کسی ایک صنف کے دائرہ اختیار سے باہر ہے لہٰذا خواتین کی اہمیت سے انکار کا کوئی جواز نہیں۔ عورت کا اصل وصف حیا اور نسوانیت اس کا حسن ہے۔ پھر یہی خوبیاں نمو پا کر ہمدردی، ایثار ، اور مستقل مزاجی جیسے باوقار جذبوں کی شکل میں عیاں ہوتی ہیں۔ اسلام نے عورت کو ایسا باعزت مقام عطا کیا ہے کہ رہتی دنیا تک وہ مقام بلند رہے گا۔ خود خواتین کا احترام دراصل نوع انسانی کے احترام کے مترادف ہے کیونکہ حضرت آدمؓ اور حضرت بی بی حواؓ کے علاوہ دنیا میں کوئی ایسا نہیں جسے ماں نے جنم نہ دیا ہو۔ اگر ہمارے لئے ماں محترم ہے تو دنیا کی ہر خاتون محترم ہونی چاہیے۔ کچھ تنگ نظر حضرات کا کہنا غلط ہے کہ اسلام عورت کو چار دیواری میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب قرآن پاک اْتارنا شروع کیا تو اولین آیات میں مرد و عورت میں تفریق نہ کی۔ ’’پڑھو اور تمہارا رب بڑا کریم ہے جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا ۔ انسان (مرد اور عورت)کو وہ علم دیا جس سے وہ نہ جانتا تھا۔‘‘یہ آیات آج سے چودہ سو سال پہلے نازل ہوئیںجب علم کی افادیت کچھ خاص نہیں تھی یہاں تک کہ مکہ جیسے شہر میں بھی بہت کم لوگ لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ اسلام نے تب عورت و مرد کو علم کی افادیت سکھائی۔
عورت اگر ان حقوق کو اعداد وشمار میں لانا بھی چاہے تو نہیں لا سکے گی چنانچہ آج جہاں بے شمار احادیث کے ماخذ صحابہ کرامؓ ہیں وہاں صحابیاتؓ بھی پیچھے نہیں ہیں۔ حضرت عائشہ کے بارے میں ان کے ممتاز شاگرد عروہ بن زبیرؓ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے تفسیرِ قرآن ،فرائض ،حلال وحرام ،ادب و شعر اور تاریخ عرب کا حضرت عائشہ ؓ سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں دیکھا‘‘ ہمارے ہاں عورت کے معاملے میں مردانہ حاکمیت کے سوال کو اٹھایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آپ کسی عورت کے ساتھ کتنی بھی عقل ودانش کی بات کریں۔ کیسے بھی دلائل کیوں نہ دیں اگر اس کی مر ضی نہیں ہے تو وہ اس منطق کو کبھی نہیں سمجھے گی اس نے جو فیصلہ کرلیا ہوتا ہے وہی اس کے لیے مسئلے کا واحد حل ہوتا ہے۔ مردانہ حاکمیت کے لیے اسے جواز بنایا جاتا ہے۔ بلا شبہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ معاشرے پر مرد کی حاکمیت کو یک طرفہ طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہر معاملے میں مردوں کا قصور تلاش کرنا دانش مندی نہیں۔ عورت اور مرد دونوں معاشرے کا حصہ ہیں اور غلطیاں دونوں سے ہو سکتی ہیں تاہم عورتوں سے کیے جانے والے امتیازی سلوک سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے عورتوں کے حقوق کے لئے بہت سے تنظیمیں کام کر رہی ہیں، قانون اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں مگر پھر بھی ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں بڑی تعداد میں عورتوں کو گھریلو تشدد اور عزت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔
عورتوں کی ایک بڑی تعداد غیر رسمی شعبے میں میں انتہائی نا مساعد حالات میں معمولی اجرتوں پر کام کررہی ہیں۔ عورتیں مردوں کی نسبت دگنا کام کرتی ہیں۔ بچوں اور خاندان کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ انہیں کام کرنا پڑتا ہے۔ ان پر دہری ذمہ داری ہوتی ہے مگر انہیں مردوں کے مقابلے میں 20 سے 40 فیصد کم اجرت ملتی ہے۔ کوئی بھی ملک اپنی آدھی آبادی کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتا۔ صنفی تفریق ختم کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کی خواتین کو مکمل قومی دھارے میں شامل کرنا اس دورمیں قومی ترقی کے لیے ایک حقیقی ضرورت ہے۔ حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی آوازوں کو دبانے کی نہیں، بلکہ اس پکار کو سننے کی ضرورت ہے۔ اسلامی معاشرے کا خوبصورت اور روشن چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے ہمیں ان کرداروں کو بھی سامنے لانا ہوگا جنہوں نے روایات شکن اقدامات کر کے عورت کو ان کے حقوق دلائے۔ عصرِحاضر میں مسلم رول ماڈل خواتین کے حوالے سے آگاہی لازمی ہے، ایسے اداروں کا قیام ضروری ہے جہاں اسلامی معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے والی امہات المومنینؓکے طرز زندگی کے عین مطابق تربیت دی جائے۔ ہمیں اس امر کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا کہ عورت معاشرے کی بناوٹ، ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم او...
حالات کنٹرول میں نہیں آئیں گے، یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ اس مرتبہ فیڈریشن ک...
دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں،شہباز شریف فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما تفریق کی بات کرتے ہیں، خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہ...
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اختیار ولی قیدی نمبر 804 کیساتھ مذاکرات کے دروازے بندہو چکے ہیں،نیوز کانفرنس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی...
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ ...
دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی ...
تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹ...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس...