... loading ...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے ثبوت ان سیاسی جماعتوں کے قائدین سے طلب کرلیے ہیں، جنہوں نے کھل کر کہا کہ ان کے ارکان اسمبلی نے چار چار کروڑ (یا اس سے بھی زیادہ) وصول کرکے پارٹی کے طے شدہ اصول کے خلاف ووٹ دئیے۔ 14 مارچ کو پارٹی کے قائدین یہ ثبوت کہاں سے لائیں گے، یہی سب سے مشکل سوال ہے۔ پہلے تو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ کس رکن نے کتنے پیسے کس سے لیے۔ عام طور پر انسداد رشوت ستانی کے اداروں کا طریق کار یہ ہوتا ہے کہ وہ اگر کسی کو رشوت ستانی کے الزام میں پکڑنا چاہیں تو دستخط شدہ نوٹ کسی کے حوالے کرتے ہیں جو یہ نوٹ رشوت لینے والے کے سپرد کرتا ہے تو ساتھ ہی چھاپہ پڑ جاتا ہے اور گرفتاری ہو جاتی ہے۔ دستخط شدہ نوٹ ثبوت کے طور پر رکھ لیے جاتے ہیں اور عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو پیش کر دئیے جاتے ہیں، پھر بھی اکثر صورتوں میں ایسا ہوتا ہے کہ ’’ثبوتوں‘‘ کے باوجود پکڑے جانے والے مختلف وجوہ کی بنا پر بری ہو جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دستخط شدہ نوٹ ہمیشہ ہی بطور ثبوت قابل قبول نہیں ہوتے۔ اب عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کے ارکان نے چار چار کروڑ وصول کیے۔ ان کے دست راست شیخ رشید احمد نے یہ رقم پانچ کروڑ بتائی ہے۔ اب جس کسی نے بھی چار یا پانچ کروڑ وصول کیے ہیں، اس نے کوئی دستخط شدہ رسید تو لکھ کر نہیں دی کہ وہ چار یا پانچ کروڑ وصول کر رہا ہے۔ پیسوں کا یہ لین دین تو ’’حساب دوستاں در دل‘‘ کی طرح تھا، یعنی جنہوں نے پیسے وصول کیے، انہوں نے اس کا بدلہ ووٹ کی شکل میں دے دیا اور معاملہ ختم۔ عمران خان تو خود کہہ چکے ہیں کہ وہ پیسے دینے والوں کو جانتے ہیں، لینے والوں کا علم انہیں نہیں ہے۔ یہ معلوم کرنا ریاستی اداروں کا کام ہے تو کیا ان سب لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پیسے وصول کیے اور ان کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے گی؟
اس معاملے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ووٹ خفیہ طور پر ڈالے گئے، کس نے کس کو ووٹ ڈالا، یہ کسی کو معلوم نہیں نہ ہی کوئی ایسا ثبوت مل سکتا ہے، جس سے یہ بات طے ہوسکے کہ رقم وصول کی گئی تھی۔ اس لیے لگتا ہے کہ قیادت کوئی ایسا ثبوت فراہم نہیں کرسکے گی جو قانون کی نظر میں قابل قبول ہو۔ ارکان اسمبلی کو کوئی قانون اس بات کا پابند نہیں کرتا کہ وہ ووٹ صرف پارٹی پالیسی کے مطابق دیں گے، یہ تو ایک شریفانہ معاہدہ ہے جو رکن اسمبلی اور پارٹی کے درمیان ہوتا ہے۔ جو ارکان پارٹیاں چھوڑ دیتے ہیں یا پارٹیاں جن ارکان کو نکال دیتی ہیں، وہ کسی تحریری ثبوت کی بنیاد پر تو نہیں ہوتا۔ بس ایک تصور بن جاتا ہے جس کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے۔ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دینے کی پابندی صرف قائد ایوان کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اور بجٹ پر ہوتی ہے۔ ان تین مواقع کے علاوہ جہاں کہیں ووٹ کا حق استعمال ہوتا ہے، رکن اسمبلی یہ موقف اختیار کرسکتا ہے کہ اس نے اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کیا ہے۔ ایسے کسی ’’باغی‘‘ رکن کو پارٹی سے تو نکالا جاسکتا ہے۔ کوئی دوسری سزا نہیں دی جاسکتی۔ اس لیے جو پارٹیاں بھی ہارس ٹریڈنگ کا شور مچا رہی ہیں، انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کا حل سوائے اس کے کچھ نہیں کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کا انتخاب بھی قومی اسمبلی کی طرح براہ راست کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے۔ اگر ایسی کوئی کوشش کامیاب ہو جائے تو آئندہ سے پیسے کے لین دین کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ موجودہ الیکشن میں جو کچھ بھی ہونا تھا، ہوچکا۔ اس پانی میں مدھانی رڑکنے سے اب بالائی نہیں نکلنے والی۔ ویسے تو جب انتخابی اصلاحات کا بل زیر بحث تھا، اس وقت ایسی ترمیم منظور کرلی جاتی، لیکن سیاسی پارٹیوں کی بھی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں۔ عین ممکن ہے آئندہ بھی براہ راست الیکشن کی تجویز کو پذیرائی نہ ملے۔ ابھی تو چند روز میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونا ہے، ان انتخابات میں بھی پیسے کے کردار کو پوری طرح رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے کہ جن پارٹیوں نے اپنے امیدوار منتخب کرانے کے لیے پیسے دئیے یا جو امیدوار اپنی جیب سے رقم ادا کرتے رہے، وہ بھی چاہیں گے کہ چیئرمین کے انتخاب کی بہتی گنگا میں اگر ہاتھ دھو سکتے ہیں تو دھو لیں۔ بالواسطہ انتخاب میں جہاں ووٹروں کی تعداد کم ہوتی ہے۔ اس طرح کے الزامات ہمیشہ لگتے رہتے ہیں۔ فرق صرف یہ پڑا ہے کہ بات ہزاروں اور زیادہ سے زیادہ لاکھوں سے چلی تھی اور اب کروڑوں تک پہنچ چکی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا سیاسی سربراہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سے ثبوت لے کر جاتے ہیں۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...