... loading ...
1996 میں فاروق پٹنی عرف فاروق داداکو بلدیہ ٹاؤن کے اس وقت کے اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) اور نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا تھا جس کے بعد ایم کیوایم کی قیادت نے مقتول ک ی بیوہ شازیہ فاروق کورکن سندھ اسمبلی کی نشست پرنامزدکیااوروہ منتخب ہوکرایوان کاحصہ بن گئیں اس وقت سے آج تک وہ مسلسل سندھ اسمبلی کی رکن بنتی چلی آرہی ہیں۔بائیس اگست کی پاکستان مخالف تقریرکے بعد بھی شازیہ فاروق ایم کیوایم پاکستان میں نہ صر ف شامل رہیں بلکہ ڈاکٹرفاروق ستارکی قیادت پر اظہار اعتماد بھی کیا۔تاہم پانچ فروری کوکامران ٹیسوری معاملے پر اختلافات کے باعث جب ایم کیوایم پاکستان دوگرپوں میں تقسیم ہوئی توشازیہ فاروق نے کسی گرو پ کی کھل کرحمایت نہیں کی۔تاہم سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کے امیدواروں کی ناکامی کے بعد فاروق ستارکی جانب سے کچھ خواتین رکن اسمبلی سمیت تقریباً14اراکین صوبائی اسمبلی پر ووٹ فروخت کرنے الزام عائدکیاجس کے بعد ایک نیاپنڈورابکس کھل گیا۔ تاہم کسی جانب سے اس حوالے تردید نہیں کی گئی جس کے بعد الزام تقویت پاتاچلاگیا۔
اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کے اندرونی اختلافات سے کارکن اورذمے داران ہی نہیں اراکین اسمبلی بھی دلبرداشتہ ہیں۔اسی لیے وہ راہ فرارڈھونڈرہے ہیں ایسے میں سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم کوصرف ایک نشست کاملناکئی سوالا ت کوجنم دے رہاہے ۔منگل کی صبح الیکٹرانک میڈیا پر جب یہ خبرنشرہوناکہ پیسے لیکر ووٹ بیچنے کے الزام سے دلبرداشہ ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ جاوید نے مبینہ طور پر خواب آور گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پرانھیں عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
ابھی میڈیاپریہ خبرچل ہی رہی تھی کہ ایم کیو ایم رہنما امین الحق کابیان سامنے آگیاجس میں ان کا کہناتھا کہ خواب آور گولیوں کے استعمال سے قبل شازیہ فارو ق نے خط بھی لکھا ہے جبکہ شایہ جاوید کے بیٹے کا کہنا ہے انکی والدہ کو سانس کی نالی اور دل کا مسئلہ تھا اس لیے انہیں ہسپتال لایا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال لایا گیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق شازیہ نے گھر میں خواب آور ادویات زیادہ مقدار میں استعمال کیں۔ اطلاع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی ہسپتال پہنچے۔
ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے شازیہ جاوید سینیٹ الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کو ووٹ دئیے جانے کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات سے کافی دلبرداشتہ تھیں جس پر انہوں نے خواب آور ادویات کا استعمال کیا، خود کشی کی کوشش سے قبل انہوں نے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ان پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حوالے سے الزامات لگائے جا رہے ہیں میں متحدہ کی موجودہ صورتحال کے باعث فرسٹریشن کا شکار تھی اس لیے میں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے کوئی پیسے نہیں لیے۔ انہوں نے کہا شازیہ جاوید کی حالت اب کافی بہتر ہے تاہم ابھی بات نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے اطلاعات آتی رہیں کہ انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے تاہم شازیہ جاوید کو رات گئے تک ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں موجود شازیہ جاوید کے ورثا کا کہنا تھا وہ ڈپریشن کا شکار تھیں انہیں سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ بلدیہ تھانے کے ایس ایچ او چودھری اسلم کا کہنا ہے انہیں خود میڈیا کے ذریعے اسکی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کارروائی کرنے ہسپتال گئی تو انکے بیٹے اور رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ شازیہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور انکی سانس کی نالی میں مسئلہ ہوا تھا۔انہوں نے بتایا انکی والدہ کے حوالے سے یہ باتیں چل رہی ہیں کہ وہ کسی اور پارٹی میں جارہی ہیں ایسا بالکل نہیں ہے انکے گھر والوں نے قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمیشہ ایم کیو ایم میں رہیں گی۔
شازیہ کے ایک اور رشتے دار کا کہنا تھا متحدہ قومی موومنٹ کی چند دنوں کے دوران ہونے والی صورتحال سے وہ پریشان تھیں اور انکی غلطی یہ ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن کے دن ووٹ دینے چلی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہوں نے خواب آور گولیوں کا استعمال کیا تھا یا پھر کوئی اور بیماری تھی اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔ کراچی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا انہیں اطلاع ملی ہے کہ واقعہ خودسوزی کا ہے تاہم ابھی پولیس کے پاس میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ، معلومات لی جارہی ہیں۔ شازیہ جاوید کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لیکر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔
دوسری جانب شہید عباسی ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد انور نے تصدیق کی ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق کی جانب سے خواب آوار گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوئی علامت نہیں ملی تاہم انہیں معدے میں درد اور متلی کی شکایت تھی۔ڈاکٹر محمد انور کے مطابق شازیہ فاروق کی طبیعت بھال ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح میڈیا پر خبر نشر ہوئی کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام پر دلبرداشتہ ہو کر خواب آور گولیاں کھالیں اور مبینہ طور پر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد ملنے پر ان کی جان بچالی گئی۔شازیہ فاروق کے والد نے بیٹی کی حالت زار کا ذمہ دار ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو قرار دیا تھا۔
اس سلسلے میں شازیہ فاروق کاکوئی موقف سامنے نہیں آیاانھوں نے اسپتال سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا اور ہسپتال کے عقبی دروازے سے گھر روانہ ہو گئیں۔واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک نشست مل سکی جو پارٹی کے لیے غیر معمولی صدمے کا باعث ہے جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں پی آئی بی اور بہادرآباد گروپس نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
جہاں تک تعلق ہے شازیہ فاروق کے اقدام خودکشی کاتوا س حوالے سے رکن اسمبلی کے بیٹے محمد فاروق نے بتایا کہ ان کی والدہ کو طبیعت بگڑنے پر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معدہ صاف کرکے ان کی زندگی بچا لی گئی۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کو خرید کر سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔فاروق ستار کی جانب سے مذکورہ الزام سامنے آنے کے بعد ایم پی اے شازیہ فاروق اور انیلہ منیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے انفرادی فیصلے سے پارٹی میں تفریق پیدا ہوئی اور وہ معاملے پر شدید ذہنی دباؤ اور غصے میں تھے۔ انہوں نے ویڈیو میں اقرار کیاتھا کہ ‘انہوں نے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ نہیں دیا’ اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ’انہوں نے اپنا ووٹ کسی کو فروخت بھی نہیں کیا’۔دونوں نے واضح کیا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی دھڑے سے تعلق نہیں رکھتیں اور گروپ بازی کے بجائے گھر پر بیٹھنا پسند کریں گے۔
ادھر شازیہ فاروق کے بیٹے نے اقرار کیا کہ والدہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت کسی جماعت کو ووٹ نہیں ڈالا بلکہ اپنا ووٹ ضائع کیا۔ اس حوالے معاملہ چاہے کچھ بھی یہ بات ضرورافسوس ناک ہے کہ مہاجروں کے نام پرسیاست کرنے والی جماعت کے اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹ ایک ایسی جماعت کے امیدواروں کودیئے جس پرخوداس جماعت کے رہنماانتقامی کارروائیوں کاالزام لگاتے رہے اس حوالے سے ضروری ہے کہ ایم کیوایم کے سنجیدہ حلقوں سوچنا ہوگااورآپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگاورنہ عام انتخابات میں صورت حال اس سے بھی زیاد ہ سنگین ہوسکتی ہے۔
٭ ٭ ٭
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...