... loading ...
پی ایس ایل تھری کے آخری مراحل میں پاکستان میں کرکٹ کا میلہ سجانے کی مہم تیزہوگئی۔فرنچائزز کی مینجمنٹ نے غیر ملکی اسٹارز کو اعتماد میں لینے کے لیے بات چیت شروع کردی،کئی کھلاڑیوں کو اضافی معاوضے دیے جانے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا،لاہور میں پلے آف میلے کی رونقیں بڑھانے کے لیے راضی اسٹارز کی تعداد زیادہ ہے،کراچی میں فائنل کے لیے تحفظات دور کرنے میں فرنچائزز کو مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز غیر متاثر کن آغاز کے باوجود اگلے5میچز میں گذشتہ دونوں ایڈیشز کی کارکردگی دہرانے اور پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہیں،سابق کیریبیئن کپتان پْرامید ہیں کہ شین واٹسن بھی کرکٹ کو ترسی قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے،کپتان سرفراز احمد بھی نیشنل اسٹیڈیم میں ستاروں کی کہشاں سجانے کا خواب دیکھنے لگے۔دبئی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین میچ کے ساتھ ہی پی ایس ایل تھری کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوگیا،یہاں 11مارچ تک مجموعی طور پر9میچز کھیلنے کے بعد ٹیمیں پھر شارجہ کا رخ کریںگی، جہاں راؤنڈ روبن لیگ کا ا?خری مرحلہ 16مارچ کو مکمل ہونے کے بعد ٹاپ 4 سائیڈز ٹائٹل کی دوڑ میں باقی رہ جائیں گی، پہلا پلے آف 18مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے،پہلا الیمنیٹر20، دوسرا21مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، فائنل کراچی میں25 مارچ کو کھیلا جانا ہے۔
میلہ یواے ای میں جاری ہونے کے باوجود پاکستانی شائقین کی زیادہ دلچسپی اس بات میں ہے کہ کون سے اسٹار کرکٹرز ان کی اپنی سرزمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے،یاد رہے کہ دوسرے ایڈیشن کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تو کیون پیٹرسن سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل بیشتر کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، حریف ٹیم کی قوت کمزور پڑنے پر ڈیرن سیمی سمیت بڑے کرکٹرز سے مزیئن پشاور زلمی نے ٹرافی اپنے نام کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کی،گذشتہ فائنل کے کامیاب انعقاد نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا اورغیرملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بھی بحال ہوا۔اس کا عملی اظہار پی ایس ایل تھری میں ہونا تھا لیکن پی سی بی نے کراچی میں فائنل کرانے کا مشکل فیصلہ کیا۔
جس پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پیر کو مہر تصدیق بھی ثبت کردی،لاہور کے بعد کراچی میں بھی اسٹار کرکٹرز کو لانا ایک الگ نوعیت کا چیلنج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یواے ای میں مختلف ٹیموں کی مینجمنٹ پی سی بی کے پلان کو پیش نظر رکھتے ہوئے غیرملکی کرکٹرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش میں تھی،کراچی میں فائنل کا حتمی فیصلہ اور ٹکٹوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیے جانے کے بعد اس مہم میں تیزی آرہی ہے، اس میلے کو بارونق بنانے کے لیے چند اسٹار کرکٹرز کو اضافی بھاری معاوضے کی بھی پیشکش کردی گئی ہے۔ان میں سے کچھ پلے آف مرحلے میں پہنچنے پر پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھرچکے لیکن کراچی کے فائنل میں شرکت کے حوالے سے کوئی صورتحال واضح نہیں، پی سی بی ہرصورت شہرقائد میں میلہ بارونق بنانے اور مقامی شائقین کو ایک عرصے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹارز کوایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے کہا کہ گذشتہ دونوں ایونٹس کے برعکس اس بار پی ایس ایل میں ہمارا آغاز متاثر کن نہیں رہا لیکن ٹیم کا اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ختم نہیں ہوا، ہمیں پورا یقین ہے کہ کم بیک کرتے ہوئے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریںگے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی اسپورٹس مین کو معلوم ہوتا ہے کہ جیت ہمیشہ مقدر نہیں بنتی،زندگی کے کسی بھی شعبے میں ایسا ہوسکتا ہے تاہم مشکل صورتحال سے ابھرنے کی ہمت جوان رہنی چاہیے، ہمارے چند پلیئرز کی کارکردگی میں بہتری کے آثارنمایاں ہوئے ہیں،دیگر میں سے 1،2 کی اچھی اننگز یا بولنگ ہمیں وننگ ٹریک پر واپس لاسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ ابھی تک مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے جو غلطیاں ہوئیں ان کوہم سب مل کر سدھاریں گے، پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں موجود شائقین کی خوشیوں کا سامان کرنے کی کوشش ہوگی۔
رچرڈز نے کہا کہ پاکستانی شائقین کو انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم نہیں رہنا چاہیے،ہم ان کی خواہش کا احترام کرتے ہیں اور پوری کوشش کرینگے کہ لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل کی رونقیں سجانے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی کردار ہو،انھوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچی تو کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت کئی نامور غیرملکی کرکٹرز لاہوراور کراچی میں میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، رچرڈز نے کہا کہ عوام کو انٹرنیشنل کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع دینے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ان اسٹارز کو دیکھ کر کئی نوجوان کھلاڑی اپنے مستقبل کے اہداف مقرر کرینگے تو ان میں سے چند ملک کے لیے خدمات سرانجام دینے کے بھی قابل ہوجائیں گے۔
کپتان سرفراز احمد نے بھی امید ظاہر کی کہ پلیئرزکراچی میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے،انھوں نے کہا کہ اپنے شہر میں میچ کے انعقاد کا حتمی اعلان کیے جانے کے بعد ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کے لیے جوش وخروش مزید بڑھ گیا ہے،ابھی فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہونے والے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹریک پر واپس آتے ہوئے نہ صرف پلے آف مرحلے میں رسائی بلکہ کرکٹرز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کارکردگی پیش کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ انھوں نے بھی امید ظاہر کی کہ غیر ملکی اسٹارز لاہور کے بعد کراچی کے افق پر بھی جگمگائیں گے۔
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...