... loading ...
سندھ کے شریف النفس وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں۔ چند روز بعد وہ اپنے نئے منصب کا باقاعدہ حلف اٹھا کر وزارت صحت کا قلمدان چھوڑ کر باعزت طریقے سے سندھ اسمبلی سے ایوان بالا اسلام اآباد منتقل ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو عہد کے دھیمے لہجے کے بزرگ جیالے ہیں اور موجودہ سیاسی حالات میں ان جیسا وفادار جیالا ضلع بدین میں پارٹی کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ جب سابق صدر مملکت کے معتمد خاص ذوالفقار مرزا آصف علی زرداری کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی اس سے زیادہ اور کیا وفاداری ہوگی کہ انہوں نے پنجاب کے افسر احد چیمہ طرز کے سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کو بھی مزاحمت اور مفاہمت سے برداشت کیا۔ اب بظاہر سیکریٹری صحت کیلئے میدان کھلا ہوا ہے تاوقتیکہ حکومتی جماعت کی اعلیٰ قیادت مختصر مدت کیلئے کسی کو وزارت صحت کا قلمدان منتقل نہیں کر دیتی ہے جبکہ سیکریٹری صحت محکمہ صحت سے ادھر ادھر اس وقت تک نہیں ہو سکتے ہیں جب تک وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق ڈاکٹروں کی ترقیوں کا عمل مکمل کر کے ترقی پانے والے ڈاکٹروں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع نہیں کر ا دیتے ہیں صحت ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود حکومت بدقسمتی سے کچھ ایسا نہیں کر سکی جسے وہ پانچ سالہ کارکردگی کے میزانیے میں شامل کر سکے بلکہ تین وزرائے صحت اور اس سے زیادہ موجودہ ٹارزن جیسی شہرت رکھنے والے سیکریٹری صحت شعبہ صحت کو نت نئی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنے ان کی چھ رکنی خصوصی ٹیم علاج معالجے کی صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے سیکریٹری صحت سمیت اپنے آپ کو توانا رکھنے میں تاحال مصروف ہے۔ کرپشن کی نہ ختم ہونے والی داستان میں اب کمیشن کی رقم کی وصولی کا مقام دبئی متعارف ہوا ہے جہاں کا دورہ سیکریٹری صحت سمیت ڈپٹی سیکریٹری نے بھی گزشتہ دنوں کیا۔ وہ کونسی ادویہ ساز کمپنی ہے جس کی فیکٹری پنجاب میں دفتر کراچی میں اور طبی آلات کا کاروبار دبئی میں ہے اور تو اور حکومتی جماعت میں صحت کے حوالے سے مستند سند کی حیثیت کے حامل ڈاکٹر عاصم حسین بھی گزشتہ روز احتساب عدالت سے نہ جانے کون سا علاج کرانے دبئی جا پہنچے ہیں جبکہ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈاکٹر عاصم خود ایک ہسپتال کے مالک ہیںا ور یہاں بھی فزیر تھراپی کی سہولت موجود ہے عدالت نے جناح ہسپتال سے ڈاکٹر عاصم کے مرض سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر عاصم کو3 سے9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دیدی تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو اس مرتبہ بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن آئندہ اجازت رپورٹس سے مشروط ہوگی۔عدالت نے درست ہی تو کیا ہے کہ وہ جناح ہسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ سے دوران اسیری ہائیڈرو تھراپی کیلئے اپنے ذاتی ضیاء الدین ہسپتال جایا کرتے تھے پھر ان کا ذاتی سیون اسٹار ہسپتال جہاں خود آصف علی زرداری اپنی اسیری کے دوران علاج کیلئے طویل عرصے تک رہے اورخود انہوں نے اپنے والد حاکم علی زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں کرایا ہو تو ڈاکٹر عاصم کو خود ایسی کون سی بیماری لاحق ہو گئی ہے جس کا علاج دبئی میں ہی ممکن ہے اور وہ بھی عدالت میں طبی رپورٹ ظاہر کیے بغیر ہی ایک ہفتے کیلئے دبئی چلے گئے ہیں جہاں پہلے سے سندھ میں تعلیم اور صحت کا بیڑہ غرق کرنے والے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد موجود ہیں اور ملک میں سینیٹ پر اپنا اقتدار قائم کرنے کا کھیل جاری ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں نجی جامعہ ضیاء الدین یونیورسٹی کا ترمیمی بل حکومتی رکن نثار احمد کھوڑو نے پیش کیا۔ جس پر اپوزیشن نے اعتراض کیا کہ یہ پرائیویٹ بل ہے حکومت اسے کیسے پیش کر سکتی ہے۔ اس کے باوجود اس بل کو منظور کر لیا گیا جس کے مطابق چیف ٹرسٹی کی تعیناتی کا اختیار چانسلر یعنی ڈاکٹر عاصم حسین کو تفویض، گورننگ بورڈ سے سیکریٹری صحت، صدر پی ایم ڈی سی اور مشیر گورنر کو فارغ کر دیا گیا ہے اور اس نجی بل کو قواعد کے برعکس منظور کرنے سے قبل ہی ڈاکٹر عاصم حسین کو حکومت سندھ ہائر ایجوکیشن کا چیئر مین بنا دیا گیا ہے عوام کے ووٹوں سے منتخب اسمبلی مفاد عامہ کے بجائے جب شخصیات کے تحفظ کیلئے قانون منظور کرے گی اور عوام کو فائدہ دینے کے بجائے دوستوں پر نوازش کی بارش ہو گی تو ایسی اسمبلیوں پر عوام کیا اعتماد کریں گے کیا محکمہ صحت سندھ اشرافیہ کی کرپشن، گلچھروں اور من مانیوں کیلئے ہے؟ یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...