... loading ...
دل کے دوروں کا علاج گھر پر نہیں ہوسکتا لیکن دل کا دورہ پڑنے پر کئی گھنٹے بعد ملنے والی طبی امداد کی نسبت مریض کو فوری طورپر سنبھالنا زیادہ اہم ہوتا ہے ہم آپ کو چند اہم گھریلو تدابیر بتاتے ہیں جن سے دل کا دورہ پڑنے پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،
۱۔اگر دل کے دورے کے ساتھ ساتھ چھاتی کندھے یا بازو میں ناقابل برداشت درد بھی ہورہا ہو اور مریض پر غنودگی طاری ہورہی ہو اور اسے ٹھنڈے پسینے آرہے ہوں تو مریض کو آرام دہ بستر پر لٹادیجیے ماحول پرسکون ہونا چاہیے مریض کو تسلی دیں فوراً ڈاکٹر کو بلا بھیجیں ایسے مریض کو بالکل حرکت نہیں کرنی چاہیے دورہ پڑنے کے کم ازکم ایک گھنٹہ بعد تک مریض کو آرام سے پڑا رہنا چاہیے جہاں تک ممکن ہو مریض کو ہسپتال لے جانے کی بجائے ڈاکٹرکو گھر بلائیں
۲۔اگر دورے کے وقت درد کی بجائے چھاتی پر بوجھ سا محسوس ہو ایسا دورہ مریض کو رات سوتے وقت پڑتا ہے مریض کو گلا گھٹتے ہوئے محسوس کرتا ہے اور گھیرا کر اٹھ بیٹھتا ہے لیٹنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے تو مریض کی پشت پر تکیہ رکھ کر اسے آرام کرسی میں بٹھادیں مریض کا سانس بری طرح پھول جاتا ہے اور دورہ زیادہ شدید ہونے کی صورت میںدم گٹھتا محسوس ہوتا ہے ایسے مریض کو فوری طور پر اکسیجن اور طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے مریض کو فوراً کار یا ٹیکسی میں بیٹھا کر ہسپتال لے جائیں اگر ہسپتال قریب نہ ہو تو فائر بریگیڈسٹیشن سے بھی اکسیجن مل سکتی ہے جب تک کار یا ٹیکسی کا انتطام ہو مریض کو کھلی اور ہودار جگہ پر رکھیں البتہ اسے سردی سے بچائیں مریض کو چارپائی یا سٹریچر پر لٹا کر کار یا ہسپتال تک لے جائے سے بہتر یہ ہے کہ اسے دو آدمی ہاتھوں میں اٹھالیں یا اگر پہیوں والی کرسی موجود ہو تو اس پر بٹھا کر کار وغیرہ تک لے جائیں اس قسم کا مریض بیٹھے سے بہتر محسوس کرتا ہے اور لیٹنے سے اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے مریض کو تسلی دیں اور اگر اس کے ذہن پر کوئی نفسیاتی دباؤ ہو تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں گھر پر ڈاکٹر بلانا زیادہ مفید ثابت نہیں ہوتا۔
دورہ پڑنے سے پہلے:شدید دورہ پڑنے سے پہلے عموماً کئی علامات اس کی پیش گوئی کرتی ہیں آپ ان علامات کااشارہ پاکر دل کے دورے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں اگر دل زور زور سے دھڑکنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کبھی کبھار سینے میں سخت درد ہوتا ہو ایسا جیسے کسی نے چاقو گھونپ دیا ہو یا یہ درد گردن کندھے یا بازو کی طرف جاتا ہو تو اپنی پہلی فرصت میں داکٹر سے ملیے ایسے دورے عموماً بہت تھوڑے وقفے کے ہوتے ہیں اور خطرناک یا زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتے اگر آپ کے پاؤں یا ٹخنے میں ورم آجاتا ہو اور اس ورم کو انگلی سے دبانے سے اس میں گڑھا سا پڑجاتا ہو تو ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں اگر آپ کو دل کی خرابی سے پہلے کبھی جوڑوں کا درد ہوا ہو تو بھی فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر آپ کا سانس معمولی کام کرنے سے یا بیٹھے بٹھائے پھول جاتا ہو تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کریں یاد رکھیے زیادہ محنت طلب کام کرنے سے بھی سانس پھول جانا قدرتی امر ہے اگر کبھی رات کو سانس پھول جانے کی وجہ سے آپ کو جاگنا پڑا ہو اور دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہو اور آپ بے چینی محسوس کررہے ہو ں تو آرام کرسی میں بیٹھ جائیں اگر دس پندرہ منٹ میں حالت معمول پر آجائے تو آرام کیجیے بہتر ہے کرسی میں ہی پڑے سو رہیں اور صبح سویرے ڈاکٹر سے ملیں اگر کرسی میں بیٹھنے سے سانس کی رفتار ٹھیک نہ ہو تو اسی وقت ڈاکٹر سے رجوع کریں،یاد رکھے دل کی بیماری کوئی ایسی بیماری نہیں جو اچانک حملہ کرکے آدمی کی جان نکال لے جائیں عموماً دل کے کئی دورے پڑنے کے بعد مریض کی موت واقع ہوتی ہے اور دل کے باقاعدہ دورے سے پہلے بھی دل آپ کو خطرے کے کئی سگنل دیتا ہے،اگر آپ دل کی بیماری کا بروقت علاج کرائیںتو آپ اس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...