... loading ...
انبیاء کی سر زمین ملک شام سے اْجڑے ہوئے گھر ، خون کے آنسو روتی آنکھیں ، بکھرے انسانی اعضاء، زندہ لاش بنی مائیں، ٹوٹتے جسم میں سسکتے باپ، چیختی چلاتی بہنیں، تڑپتے بے بس بھائی امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی پرسراپا احتجاج نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پردل دہلانے والے معصوم بچوں کی روتے ہوئے حالت زار بیان کرتے ہوئے ویڈیوزمسلمانوں کو جھنجھوڑنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ملک شام کے اپریل 1946 میں فرانسیسی سامراج سے نام نہاد آزادی حاصل ہونے کے بعد بھی اس ملک کے معاملات کئی سال تک اسی سامراج کی نگرانی میں رہے۔ حافظ الاسد 1964 میں شام کی فضائیہ کے کمانڈر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1967ء میں خانہ جنگی کے دوران وزیر دفاع منتخب ہوئے۔ 1970ء میں حافظ الاسد نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی ، اور ریفرینڈم کے ذریعے شام کے صدر کے عہدے پر پہنچ گئے۔ شام پر 21سال تک حکومت میں رہنے کے بعد جون 2000 ء میں ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے تو ان کے بیٹے بشار الاسد 10 جولائی 2000 کو ملک کے نئے صدر بن گئے،2007 میں دوسری بار صدر اور 3جون 2014 کو تیسری بار صدر منتخب ہوئے۔
ملک شام میں شروع سے ہی طاقت کی دوڑ رہی ہے۔ جب ایران نے 2006 میں شام کے ساتھ سفارتی روابط کو بڑھانا شروع کیا۔ تو کئی دوسرے ممالک نے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی جس میں امریکہ، روس، سعودی عرب، قطرقابل ذکر ہیں۔ اسرائیل تو پہلے سے دخل اندازی کر تا آ رہا تھا۔ ان ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے شام میں سرگرم مختلف باغی اور دہشت گرد گروپس جن میں داعش، کردوں کا گروپ، جمہوریت کے حامی باغی گروپ کو مزید ہوا دینا شروع کر دیا۔19مئی 2011 کو امریکی صدر بارک اوبامہ نے شام میں ایک نئی جنگ کا آغاز کیا۔ جس کے نتیجے میں حکومت مخالف مظاہرے اور خانہ جنگی شروع ہوئی جس کو صدر بشارالاسد نے حکمت عملی کی بجائے فوجی طاقت سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔کچھ مسلمان ممالک اور عالمی طاقتوں کی مداخلت کی صورت میں ابھی تک شام اندرونی انتشار کا شکار ہے۔
شام میں 5 لاکھ کے قریب لوگ شہید ہو چکے ہیں، 10لاکھ کے قریب زخمی ہیں، 48لاکھ افراد ہجرت کر کے لبنان، ترکی، اردن اور کچھ دیگر ملکوں میں ہجرت کر چکے ہیں۔70لاکھ کے قریب اندرون ملک بے گھر ہیں۔ 10لاکھ کے قریب لوگوں یورپ کے ممالک میں پناہ کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ شام میں انسانیت کی تذلیل پر اقوام متحدہ اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بمباری کا شکار ہونے والے لوگوں کی طبی اور غذائی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ اگر ہم شام میں ویلفیئر کے جذبے سے امداد کی صورت حال دیکھیں تو اقوام متحدہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈئشن کے علاوہ کسی تنظیم یا ملک کی طرف سے کوئی اقدام نظر نہیں آتا۔ سال 2011میں بھی اقوام متحدہ اور منہاج ویلفیئر کی طرف سے شام کے لوگوں کی امداد کی گئی اور اب فروری 2018 میں ہونے والی حالیہ دارالحکومت دمشق کے قریبی علاقہ غوطہ میں ہونے والی بمباری کی صورت حال میں یورپی ممالک اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے شام میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بے گھر اور متاثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ابتدائی ٹیم امدادی سامان لے کر شام کی متاثرہ عوام کے لیے پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو اپنا سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے شام کے مسلمانوں کی اس بد حالی میں امداد کو یقینی بنانا ہو گا۔ شام میں دخل اندازی کرنے والے ممالک سے پاکستان کو ملکی سطح پر بات کرنی چاہیے اور اس خانہ جنگی میں عوام کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دینا ہو گا۔ انسانیت کے اس قتل عام کو بند کرانے کے لیے زور دینا ہو گا۔ شامی مسلمانوں کی میڈیکل اور غذائی امداد کے لیے پاکستان کو ملک بھر کی ویلفیئر تنظیموں کے تعاون سے اور حکومتی سطح پر شامی مسلمانوں کے ریلیف کے لیے قابل ذکر اقدام کرنے چاہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...